محبت۔۔۔۔۔۔۔۔نور سعدیہ شیخ

جس کا پردہ اٹھنا چاہیے اس کو اٹھائیں ۔۔۔۔۔ آپ کے فرائض میں شامل ہے جھوٹ کو فاش کرنا اور سچ بتانا
یہ تو بہت لمبا موضوع ہے۔
مختصراً یہ کہ سکتا ہوں کہ جھوٹی محبت کا صرف دعوی ہوتا ہے اور سچی محبت کا دعوی نہ بھی کیا جائے تو وہ ظاہر ہوجاتی ہے بلکہ چھپانے سے بھی نہیں چھپتی
 
آوازِ دوست

محفلین
حضرت طلحہ رض نے جب احد میں خود کو آنحضرت ص کے سامنے کرکے ہاتھ آگے کردیا یہاں تک کہ ہاتھ شل ہوگیا۔ اور بیکار بھی ۔۔۔ کیا ذی شعور ایسا کر سکتے ؟
ارے وہ تو خوش نصیب صحابی تھے اور اتنی عظیم شخصیت کے جانثار ساتھی تھے جو اُنہوں نے کیا عین شعور تھا۔ جبکہ آج ، اپنی اپنی دنیاوی محبتوں پر بھی جان وارنہ ایک عام سی بات ہے آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا ہے۔ اور ہاں محبت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے عشق نہیں۔ اور ہاں محبت کبھی جھوٹی نہیں ہو سکتی البتہ اگر آپ کسی اور چیز کو محبت سمجھ بیٹھیں تو اِس میں محبت کا کوئی قصور نہیں اُسے معاف کردیں۔ نوجوان جوڑوں میں جو باہمی فطری کشش ہوتی ہے ہم اُسے بھی محبت سمجھ لیتے ہیں اکثر کنفیوژنز اِسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں :)
 
نور وجدان

لائبریرین

کیا حضرت ابو بکر صدیق رض کا غارِ ثور میں سانپ کے بل پر پاؤں رکھ کر زہر اندر اتروانا بھی شعوری تھا؟ اور حضرت علی رض کا ہجرت کے وقت مکہ رک جانا بھی شعوری تھا؟ کیا حضرت جعفر کا اپنے ہاتھ کٹوا کر بھی اسلامی جھنڈے کا بچانا بھی شعوری تھا۔

ایک محبت کا نظریہ مغربی ہے جو حواس کا محتاج ..۔۔۔
"چیز " ۔۔۔۔یعنی آئس کریم سے محبت یا مونگ پھلی سے؟

میرا نظریہ مختلف ہے. میں نے "مجبوری " پر سوال کیا تھا کہ محبت کی آخری حد آپ کے نے کہا کہ مجبوری ہوتی ہے ..گویا زنجیر ہوتی کوئ وہ: )
 
آخری تدوین:
کیا حضرت ابو بکر صدیق رض کا غارِ ثور میں سانپ کے بل پر پاؤں رکھ کر زہر اندر اتروانا بھی شعوری تھا؟ اور حضرت علی رض کا ہجرت کے وقت مکہ رک جانا بھی شعوری تھا؟ کیا حضرت جعفر کا اپنے ہاتھ کٹوا کر بھی اسلامی جھنڈے کا بچانا بھی شعوری تھا۔
بالکل شعوری تھا۔ اسے ایمان کہتے ہیں
 
ایمان کیا ہے؟مجھے تو آج مسلمان ہونا ہے۔۔۔ رہنمائی درکار ہے
جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور اس کے تقاضوں پر ایمان لائے وہ مسلمان ہے۔ اور ایمان کی ایک علامت یہ ہے کہ "جب تمہیں نیکی کرکے خوشی ہو اور گناہ کے بعد افسوس ہو تو سمجھ لو کہ تم ایمان والے ہو"
 
واہ۔! خوب کہا ..مگر تھوڑی وضاحت فرمادیں ..۔

نگاہ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
کیا حضرت ابو بکر صدیق رض کا غارِ ثور میں سانپ کے بل پر پاؤں رکھ کر زہر اندر اتروانا بھی شعوری تھا؟ اور حضرت علی رض کا ہجرت کے وقت مکہ رک جانا بھی شعوری تھا؟ کیا حضرت جعفر کا اپنے ہاتھ کٹوا کر بھی اسلامی جھنڈے کا بچانا بھی شعوری تھا۔

ایک محبت کا نظریہ مغربی ہے جو حواس کا محتاج ..۔۔۔
"چیز " ۔۔۔۔یعنی آئس کریم سے محبت یا مونگ پھلی سے؟

میرا نظریہ مختلف ہے. میں نے "مجبوری " پر سوال کیا تھا کہ محبت کی آخر مجبوری ہوتی ہے ..گویا زنجیر ہوتی کوئ وہ: )
حضرت ابو بکر صدیق رض کا غارِ ثور میں سانپ کے بل پر پاؤں رکھ کرآپ صلی اللہ و علیہِ و آلہ وسلم کے آرام اور سلامتی کو یقینی بنانا اُن کی بے مثال محبت کا مظہر تھا۔ صحابہ کرام نے حضور کے کردار سے متاثر ہو کر اُن کی اسلام کی دعوت کو اپنایا میری ناقص فہم کے مطابق یہ خالصتا" شعوری معاملات ہیں۔ خیر چھوٹا مُنہ بڑی بات اِن عظیم ہستیوں پر اپنی کسی تھیوری کو اپلائی کرنا مناسب نہیں لگتا ہم اپنی گفت و شینید عوامی پیرائے میں رکھیں تو کسی ممکنہ دِل آزاری سے بہتر طوربچ سکتے ہیں۔
محبت کی آخر مجبوری کی بات یوں سمجھیں کہ اُردو ویب پر آنا اور اچھے پیغامات اور تحاریر پڑھنا اچھا لگتا ہے یعنی یہ میرے" شعور کی تسکین" کا سامان ہے۔ اپنے روزِ مرہ کی مصروفیات میں یہ میرے لیے کُچھ تفریح کا ذریعہ ہے سو ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے مجھے اِس کی "ضرورت" بھی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں موجود دوستوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اور ضروری جوابات دینے کے لیے اُردو ویب کا وزٹ کرتے رہنا میری "مجبوری" بھی ہے۔ لیکن یہ محبت بسا اوقات مجھے دیگر فرائض ادا کرنے کے لیے پسِ پُشت ڈالنی پڑتی ہے جیسا کہ امتحانات کی تیاری اور دیگر ضروری امور انجام دینا۔ یہ کمپرو مائزایبل ہے سو یہ عشق نہیں ہے۔ عشق ایک غیر معمولی صورتِ حال ہے اور نارمل لوگ کم ہی اِس کا بوجھ سہار سکتے ہیں۔
 
واہ۔۔آپ۔تو چھا گئے ہیں ..۔ یہی پوچھا تھا
۔شکریہ شکریہ شکریہ۔۔۔مدلل جواب
 
Top