خود فریبی سی خود فریبی ہے۔۔۔
اب آپ کے سے قابل ہر موقع کے لیے کوئی نہ کوئی مصرع ضرور وضع کر لیتے ہیں (مطابقت رکھتا ہو یا نہیں اس سے سر و کار نہ ہمیں ہے نہ آپ کو :grin:) تو ہم کے سے جاہل کہاں سے لائیں اب مصرع جواب دینے کے لیے؟!
 
ماہی احمد

لائبریرین

مطابقت نہ رکھتا ہو تو ہم لکھتے ہی نہیں، اور آپ تو لٹھ لے کہ پیچھے پڑ جائیں اگر ایسا ہو جائے۔
 
Shahidy9211

محفلین
عشق عربی زبان کا لفظ ہے لیکن قران پاک میں یہ نہیں ملتا، قران پاک میں صرف محبت کا ذکر ہے ۔ محبت آپ کسی سے بھی کر سکتے ہیں ، اپنے والد،والدہ،بہن،بھائی،بیوی لیکن عشق کے ساتھ رشتوں میں پاکی نہیں رھے گی۔ اب آپ اپنی بہن یا پھر اپنی بیوی سے عشق نہیں کر سکتے۔ یہ عاشق کے لیے معشوق کا ہونا ضروری ہے اور معشوق کا لفظ کہاں استعمال ہو سکتا ہے ، یہ آپ جانتے ہیں
 
حضور والیٰ وہ سب تو ٹھیک، آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیجیے، محفل پر خوش آمدید
 
نور وجدان

لائبریرین
محبت " م" سے ہے ۔ مطلب مفاد کو ہمراہ رکھتی ہے
عشق " ع " سے ہے ۔ عجز علم کو ساتھ رکھتا ہے ۔
محبت " جسم و روح " کی پیاس ہے ۔
عشق صرف " روح " کی معراج ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محبت میں " دوئی " کے احساس میں " انا " کی راہ پر چلتی ہے ۔خود کو مضبوط کرتی ہے ۔
عشق " انا " کی راہ چھوڑ " عجز " پر قائم ہوتا ہے ۔ مٹاتا ہے خود کو " ایک " ہوتا ہے ۔
واہ ! میں نے جانا گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
 
Top