محبت کے موضوع پر اشعار!

ماوراء

محفلین
مجھے ان میں سے کسی بھی قسم کا نہیں پتہ۔ :cry:
محبت کی بھی سٹیجز ہوتی ہیں۔ پیار، محبت اور عشق
میں پیار سب سے کرتی ہوں۔ لیکن محبت تک ابھی میں نہیں پہنچی۔ :? :p :D
 

ماوراء

محفلین
نہیں، میرے خیال میں ایک نہیں ہیں۔ :p

اچھا، اب ایسا کریں۔ محبت کے قصے اب یہاں دوبارہ شروع کر دیں۔ میرا مطلب ہے ،شعروشاعری! :D
 
شمشاد نے کہا:
یہ وہ والی محبت نہیں ہے، محبت کی بھی کئی ایک اقسام ہوتی ہیں، جیسا کہ :

1) اپنے اللہ سے محبت
2) اپنے وطن سے محبت
3) اپنے والدین سے محبت
4) اپنے بہن بھائی سے محبت
5) اپنی تخلیق سے محبت
6) محبوب اور محب والی بھی ہوتی ہے
وغیرہ وغیرہ

باقی سب تو ٹھیک ہے مگر یہ نمبر 6 والی کا ذکر کیوں کیا ہے، محب والی بھی ہوتی ہے ۔ کیا مطلب ہے اس کا :lol:

آج مجھے مل گیا ربط محبت کا ثبوت
آج وہ میری نگاہوں سے پشیماں ہو گیا
 

شمشاد

لائبریرین
باجو پہلی پانچ تو اب عنقا ہیں، اب تو ہر کوئی چھٹی کے پیچھے ہی ہوتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
تعجب ہے علامت بن گئے وہ بھی محبت کی
جنہیں یہ بھی نہیں معلوم تہذیب وفا کیا ہے
 

ظفری

لائبریرین
محبتوں پہ کبھی بات ہو تو ہم دونوں
پھر ایک دوجے کے غم بانٹنے میں لگ جائیں
 

ماوراء

محفلین

~~
اُس نے آنچل سے نکالی میری گُم گشتہ کتاب
اور چپکے سے محبت کا ورق موڑ دیا
ہم کو معلوم تھا انجامِ محبت ہم نے
آخری حرف سے پہلے ہی قلم توڑ دیا
~~​
 

ظفری

لائبریرین
ہوتی ہیں محبت میں کچھ راز کی باتیں
ایسے ہی تو اس کھیل میں ہارا نہیں جاتا
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی اچھا بُرا سوچا نہیں ہے
محبت عقل کو سودا نہیں ہے
صراطِ عشق پر مُڑ کر نہ دیکھو
پلٹنے کا کوئی راستہ نہیں‌ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عشق میں دنیا گنوائی ہے نہ جاں دی ہے فراز
پھر بھی ہم اہلِ محبت کی مثالوں میں رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
محبت پانی پاین ہے میری پانی کی بستی ہے
سمندر پار کرنے کے لیے کاغذ کی کشتی ہے
(بشیر بدر)
 

ماوراء

محفلین
~~
اذیت کا سفر ہم جیسے ہی معصوم کرتے ہیں
محبت ظالموں سے ُان کے ہی مظلوم کرتے ہیں
~~​
 

شمشاد

لائبریرین
غمِ جہاں کی محبت لبھا رہی تھی تجھے
میں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا
(محسن نقوی)
 
Top