محبت کے موضوع پر اشعار!

ظفری

لائبریرین
بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں ہم فرض کرتے ہیں
چلو یہ فرض کرتے ہیں کہ اُسے مجھ سے محبت ہے
 

F@rzana

محفلین
مرے گھر میں محبت خوبصورت شام آنے دے
سنہری ریت کے صحراؤں کا پیغام آنے دے

طواف اس پر بھی تو واجب ہے نیناں کعبہء دل کا
ٹہر جا تُو اُسے بھی اِس طرف دو گام آنے دے​
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا نہیں کہ ہم کو محبت نہیں ملی
ہاں جیسا چاہتے تھے وہ قربت نہیں ملی
ملنے کو زندگی میں کئی ہمسفر ملے
لیکن طبیعتوں سے طبیعت نہیں ملی
 

ظفری

لائبریرین
اس لیئے میں نے تُجھ سے محبت نہ کی
ایک عمر چاہیے اس عمل کے لیئے
آج کا دن تو جُوں کا تُوں گذر جا ئیگا
کچھ نہیں بچایا میں نے کل کے لیئے
 

شمشاد

لائبریرین
محبت تھی چمن سے، لیکن اب یہ بے دماغی ہے
کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا
(غالب)
 

ظفری

لائبریرین
اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بنائو گے
رسوائی سے ڈرنے والو،بات تمہی پھیلائو گے
اس کا کیا ہے تم نہ سہی تو چاہنے والے اور بہت
ترکِ محبت کرنے والو!تم تنہا رہ جائو گے
 

شمشاد

لائبریرین
محبت کا سبہی اعلان کر جاتے ہیں محفل میں
کہ اس کے واسطے جذبہ ہے ہمدردی کا ہر دل میں
(منظر بھوپالی)
 

ظفری

لائبریرین
اپنایہ حال کہ‌ جی ہار چکے لُٹ بھی چُکے
اور محبت وہی انداز پُرانے مانگے
 

شمشاد

لائبریرین
محبت کا اگر دعوا ہے تو اس کو بچاؤ تم
جو وعدہ کل کیا تھا آج وہ وعدہ نبھاؤ تم
(منظر بھوپالی)
 

ظفری

لائبریرین
داورِ حشر ! مجھے تیری قسم
عمر بھر میں نے عبادت کی ہے
تو میرا نامہِ اعمال تو دیکھ
میں نے انساں سے محّبت کی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رکھ رکھاؤ محبت سکھا گئی اس کو
وہ روٹھ کر بھی مجھے مسکرا کے ملتا ہے
 

ثناءاللہ

محفلین
اس قدر قائم محبت میں ہے ‌تیرا صید عشق
قاتل اس مذبوح کا خنجر میں لوہو جم گیا
(بہادر شاہ ظفر)
 

ماوراء

محفلین
محبت کے لئے کچھ دل خاص مخصوص ہوتے ہیں
یہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا​
 

ظفری

لائبریرین
کچھ طبعیت ہی ایسی ملی ہے
چین سے جینے کی صُورت نہ ہوئی
جیسے چاہا اُسے پا نہ سکے
جو ملا اُس سے محبت نہ ہوئی
 
Top