رابطے محبت کے
حادثے محبت کے
گھرگھر لیتے ہیں
دائرے محبت کے
بے مہر ہوتے ہیں
قافلے محبت کے
روز تو نہیں ہوتے
حادثے محبت کے
کوئی بھی نہیں ٹکتا
سامنے محبت کے
فاصلے نہیں ہوتے
فاصلے محبت کے
دور تک نکل آئے
سلسلے محبت کے
محبت کو ایک بےاختیار جذبہ کہا جاتا ہے ۔ یہ کب ، کیسے ، کہاں اور کس سے ہو جائے اس بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی ۔ اس حقیقت کو جو لوگ سمجھتے ہیں وہ سُکھی رہتے ہیں اور جو نہیں سمجھتے وہ اپنے ساتھ دوسروں کی بھی زندگی درہم برہم کرلیتے ہیں ۔