محبت کے موضوع پر اشعار!

ظفری

لائبریرین

اس طرح رنج میں آنکھوں میں نمی کا ہونا
ایسا ہوتا ہے محبت میں کسی کا ہونا
تیرا سورج کے قبیلے سے تعلق تو نہیں
کہاں سے تجھے آیا ہے سبھی کا ہونا​
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں کھونے کا ڈر ہر وقت
دامن گیر رہتا ہے
یقین کی آخری منزل پر آ کر بھی
کوئی جذبہ کوئی شک
کوئی اندیشہ
بہت بے چین رہتا ہے
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں کھونے کا ڈر ہر وقت
دامن گیر رہتا ہے
کہیں یہ وصل کے لمحے
بدل جائیں نہ فرقت میں
کہیں یہ قرب کی گھڑیاں
جدائی میں نہ ڈھل جائیں
کہیں ایسا نہ کہ کوئی اُسکو
بدگماں کردے
کہیں ایسا نہ ہو وہ مہرباں
آنکھیں بدل جائے
کہیں ایسا نہ ہو یہ گرم جوشی
سرد پڑ جائے
تپاکِ جاں سے ملنے کی روِش
یخ بستہ ہو جائے
ادائے دلبرانہ بے رخی کا روپ دھارے
اور دل کا درد بن جائے
محبت جن سے ہوتی ہے
انہیں کھونے کا ڈر ہر وقت
دامن گیر رہتا ہے
کبھی محفل میں سب کے سامنے
وہ احتیاطاً بھی
نظریں چرا جائے
تو دل پر چوٹ لگتی ہے
آنسوؤں کا مئے برستا ہے
کبھی مصروفیت میں فون کی گھنٹی کا
وہ نوٹس نہ لے
اور
رابطے کا سلسلہ موقوف ہوجائے
دھڑک اُٹھتا ہے دل
کیا جانئے کیا ہوگیا اُس کو
توجہ میں کمی کیوں آگئی
کیوں اُس کی جانب
ایک سنّاٹا سا چھایا ہے
جو اپنا اس قدر اپنا تھا
آخر کیوں پرایا ہے
محبت جن سے ہوتی ہے
انہیں کھونے کا ڈر ہر وقت
دامن گیر رہتا ہے
محبت جن سے۔۔۔۔۔۔۔۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

بہت خوب حجاب۔

273_loverain_1.gif
 

ظفری

لائبریرین

ہر بچہ آنکھیں کھولتے ہی سوال کرتا ہے محبت کا
دنیا کے کسی گوشے سے اسے مل جائے جواب تو اچھا ہو​
 

حجاب

محفلین
محبت اِک واقعہ ہے جو
وقت کے ساتھ رونما ہوا
اور وقت کے ساتھ ہی
یہ دھندلا ہوجائے گا
نا یاد رکھنے کو کوئی
بات ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔
نہ شئے نہ کوئی مات ہوئی
ہاں پھنسی ہے اِک پھانس سی
دل میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ۔۔۔۔۔۔۔ !
محبت اِک واقعہ ہی تو ہے
وقت کے ساتھ یہ گرد ہوجائے گا تو
یاد بھی نہ رہے گا کہ ۔۔۔۔
محبت خواب موسم میں
دلوں کی سرزمین پر کچھ
خواب لائی تھی ۔۔۔۔۔ !
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

عمر سیف

محفلین
ہے ضرور اِس میں بھی مصلحت، وہ جو ہنس کے پوچھے ہے خیریت
کہ محبتوں میں غرض نہ ہو، نہیں ایسا پیار کہیں نہیں
 

حجاب

محفلین
کیا ملا محبت سے؟؟؟؟؟
خواب کی مسافت سے
وصل کی تمازت سے
روز و شب ریاضت سے
کیا ملا محبت سے
ایک ہجر کا صحرا
ایک شام یادوں کی
اِک تھکا ہوا آنسو
======================
 

عمر سیف

محفلین
رات ہو جائے گی تو چاند دکھائی دے گا
تیرا چہرا میرے خوابوں کی گواہی دے گا
یہ محبت ہے ذرا احتیاط سے کرنا
ایک آنسو بھی گرے گا تو سنائی دے گا
 

تیشہ

محفلین
محبت کھیل ایسا تو نہیں کہ ہم لوٹ َ جائیں
کہ اس میں جیت بھی ہوگی خسارہ ہی نہیں

کبھی وہ جگنوؤں کو مٹھی میں قید کرنا
مگر اب تو ہمیں یہ سب گوارہ ہی نہیں

اب اسکے خال وخد کا ذکر کیا کرتے کسی سے
کہ ہم پر آج تک وہ آشکار ہی نہیں

یہ خواہش تھی کہ ہم کچھ دورُ تک ساتھ چلتے
ستاروں کا مگر کوئی اشارہ ہی نہیں

بہت زخم کھائے دل نے آخر طے کیا ہے
تمھارے شہر میں اپنا گزارہ ہی نہیں ۔
 

عمر سیف

محفلین
فلک پہ چاند تاروں کے حسین جھڑمٹ کے منظر میں
تیرے چہرے کو تکتی ہوں تو یہ میری محبت ہے
 

ظفری

لائبریرین

سب سی مہنگی چیزمحبت دنیا کے بازار میں
اچھا ہے جو رہے کنورا ، کیا رکھا ہے پیار میں​

:lol: :lol: :lol:
 

ظفری

لائبریرین
اپنی محبت کے افسانے کب تک راز بناؤ گے
رسوائی سے ڈرنے والوں ، بات تمہی پھیلاؤگے​
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ شعر کچھ یوں ہے

وہ تیری پہلی محبت تو نہ تھی قتیل
وہ ہرجائی نکلا تو کیا ہوا ۔۔​
 
Top