محبت کے موضوع پر اشعار!

جان

محفلین
محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں
مری سادہ دل تجھ کو مغرور کر دوں

ترے دل کو ملنے کی خود آرزو ہو
تجھے اس قدر غم سے رنجور کر دوں

اختر شیرانی
 

زیرک

محفلین
ہونٹوں پہ تبسم ہلکا سا، آنکھوں میں نمی سی ہے فاکر
ہم اہلِ محبت پر اکثر ایسے بھی زمانے آئے ہیں
سدرشن فاکر
 

زیرک

محفلین
عشق مجھے نہ ڈھونڈ پایا میں عشق سے دور رھا
ساری عمر ڈھونڈتے رھے اور وہ مجھ سے دور رھا
شاعری میری خشک ھے یارو حسن نہ آیا شعر میں
سہولت ساری ارد گرد تھی میں ایسا مجبور رھا
خشک رویہ دیکھ کے یارو کون جرات ھے کرتا
جس نے کرنی چاھی تھی وہ ایسا کیوں حور رھا
میری سرد آھوں میں خون کیوں اس کا ھے تڑپے
کیسا سرد موسم ھے مظلوم اس میں چور رھا
(www.poemhunter.com/mazloom-gill)
موضوع ''محبت'' ہے جناب! وہ اشعار جب میں لفظ''محبت ہو وہی شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی
ناصر کاظمی
 

زیرک

محفلین
نامرادانِ محبت کو حقارت سے نہ دیکھ
یہ بڑے لوگ ہیں، جینے کا ہنر جانتے ہیں
سلیم احمد​
 

زیرک

محفلین
پہلے خوشبو کے مزاجوں کو سمجھ لو محسن
پھر گلستاں میں کسی گل سے محبت کرنا
محسن نقوی
 
Top