راغب ایسا میں کروں قصرِ محبت تعمیر رخنہ باقی کسی دیوار نہ در میں رکھوں (راغب مراد آبادی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,561 راغب ایسا میں کروں قصرِ محبت تعمیر رخنہ باقی کسی دیوار نہ در میں رکھوں (راغب مراد آبادی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,562 قیس و فرہاد کے فرسودہ فسانوں پہ نہ جا ! کون مرتا ہے محبت میں ؟ سبھی جیتے ہیں !
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,563 جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھی اُن محبّت کی روایات نے دم توڑدیا ساغر
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,564 اُس نے دیکھا تھا مَحبت کی نظر سے اک بار کاش وہ مجھ پہ وہی ایک نظر پھر کر دے (امین عاصم)
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,565 چاہوں گا میں تم کو جو مجھے چاہو گے تم بھی ہوتی ہے محبت تو محبت سے زیادہ !!! مصحفی غلام ہمدانی
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,566 ہماری زندگی کیا ہے محبت ہی محبت ہے تمہارا بھی یہی دستور بن جائے تو اچھا ہو علی ظہیر لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,567 دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گُزار کے۔۔۔ (فیض احمد فیض)
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,568 محبت ہے یا آج ترک محبت ذرا مل تو جائیں وہ تنہائیوں میں کیف بھوپالی
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,569 میں اس شخص کو کیسے مناؤں گا !! محسن جو مجھ سے روٹھا ہے میری محبت کے سبب
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,570 ہم عشق کے اُس مقام پر ہیں وصی!!!!!!! جہاں دل کسی اور کو چاہے تو گناہ ہوتا ہے
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,571 کب مجھ کو اعترافِ محبت نہ تھا فراز کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو۔۔۔۔
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,572 اس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی میں نے عدیم اس کو مکرنے نہیں دیا
سیما علی لائبریرین دسمبر 9، 2020 #1,573 سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں لیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں (فراق گورکھپوری)
سیما علی لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,574 ہم تو محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فرازؔ ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھا ہے
سیما علی لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,575 سو بار کہا میں نے انکار ہے محبت سے ہر بار صدا آئی تم دل سے نہیں کہتے
سیما علی لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,578 محبت معانی و الفاظ میں لائی نہیں جاتی یہ وہ نازک حقیقت ہے جو سمجھائی نہیں جاتی
سیما علی لائبریرین دسمبر 19، 2020 #1,579 یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجیب ہے پانا بھی نہیں ہے اسے کھونا بھی نہیں ہے
مومن فرحین لائبریرین دسمبر 26، 2020 #1,580 محبتوں کے یہ فیصلے تو خدائے برتر نے لکھ رکھے ہیں کہاں تلک ہم بچائیں دامن یہ چاہتیں بھی نئی نہیں ہیں ذاکر خان
محبتوں کے یہ فیصلے تو خدائے برتر نے لکھ رکھے ہیں کہاں تلک ہم بچائیں دامن یہ چاہتیں بھی نئی نہیں ہیں ذاکر خان