محبت کے موضوع پر اشعار!

شمشاد

لائبریرین
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے
(حکیم ناصر)
 

طاہر شیخ

محفلین
محبّت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے

زمانے بھر کا غم یا اک ترا غم
یہ غم ہو گا تو کتنے غم نہ ہوں گے

حفیظ ہوشیار پوری
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ وقت کی روانی نے ہمیں یوں بدل دیا محسن
وفا پر اب بھی قائم ہیں، مگر محبت چھوڑ دی ہم نے
(محسن نقوی)
 

سیما علی

لائبریرین
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں، جس کافر پہ دم نکلے
(مرزا غالب)
 

سیما علی

لائبریرین
نہ دیکھوں تیرا چہرہ تو یوں محسوس ہوتا ہے
کہ اس دنیا میں جیسے چاندنی راتیں نہیں ہوتیں
محبت جس کو کہتے ہیں قتیل اک ذات ہے وہ بھی
کریں جو پیار اُن کے سامنے ذاتیں نہیں ہوتیں۔۔


قتیل شفائی
 
Top