میری فطرت ہی میں شامل ہے محبت کرنا اور فطرت کبھی تبدیل نہیں ہو سکتی پرویز ساحر
شمشاد لائبریرین جنوری 5، 2021 #1,601 میری فطرت ہی میں شامل ہے محبت کرنا اور فطرت کبھی تبدیل نہیں ہو سکتی پرویز ساحر
مومن فرحین لائبریرین جنوری 6، 2021 #1,602 علاج اپنا کرتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے محبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے
محمد آصف میؤ محفلین اپریل 11، 2021 #1,603 وہ پاگل تھی محبت میں مگر ایسا تو نہ کرتی محبت کے نہ ملنے پر مَرا تھوڑی نا جاتا ہے محمد آصفؔ میؤ
محمد آصف میؤ محفلین اپریل 11، 2021 #1,604 کر کے برباد زندگی میری عادتیں اس نے ہیں بدلی اپنی اے محبت تمہارے صدقے میں وار پھینکی ہے جان بھی اپنی محمدآصفٓ میؤ
کر کے برباد زندگی میری عادتیں اس نے ہیں بدلی اپنی اے محبت تمہارے صدقے میں وار پھینکی ہے جان بھی اپنی محمدآصفٓ میؤ
شمشاد لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,605 آغاز محبت سے انجام محبت تک گزرا ہے جو کچھ ہم پر تم نے بھی سنا ہوگا دل شاہجہاں پوری
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 11، 2021 #1,606 کسی کے دردِ محبت نے عمر بھر کے لئے خدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے
سیما علی لائبریرین اپریل 12، 2021 #1,607 سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے قتیل شفائی
شمشاد لائبریرین اپریل 12، 2021 #1,608 محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کی محبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں بشیر مہتاب
شمشاد لائبریرین اپریل 12، 2021 #1,610 ہماری زندگی کیا ہے محبت ہی محبت ہے تمہارا بھی یہی دستور بن جائے تو اچھا ہو علی ظہیر رضوی لکھنوی
شمشاد لائبریرین اپریل 12، 2021 #1,612 ہمیں تو ان کی محبت ہے کوئی کچھ سمجھے ہمارے ساتھ محبت انہیں نہیں تو نہیں آغا اکبرآبادی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,613 محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین اپریل 19، 2021 #1,614 محبت وہیں تک ہے سچی محبت جہاں تک کوئی عہد و پیماں نہیں ہے آرزو لکھنوی
گُلِ یاسمیں لائبریرین اپریل 21، 2021 #1,615 اپنے سینے میں تو نفرت کو نہاں رکھتے ہیں جانے یہ لوگ محبت کو کہاں رکھتے ہیں
سیما علی لائبریرین ستمبر 25، 2021 #1,616 محبت نام ہے احساسِ غم کی اک لطافت کا کہ غم ہوتا ہے‘ احساسِ غم پنہاں نہیں ہوتا (اختر علی)
سیما علی لائبریرین ستمبر 26، 2022 #1,617 آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیں ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں ساحر لدھیانوی
سید عاطف علی لائبریرین ستمبر 26، 2022 #1,618 محبت ماورائے عقل اک ایسی حقیقت ہے جسے میں خود سمجھ لیتا ہوں سمجھائی نہیں جاتی
ط طاہر شیخ محفلین ستمبر 27، 2022 #1,619 قبروں میں نہیں ہم کو کتابوں میں اتارو ہم لوگ محبت کی کہانی میں مرے ہیں نامعلوم
محمد آصف میؤ محفلین ستمبر 28، 2022 #1,620 ہماری زیست کے چند اچھے دنوں میں آصف سب سے اچھے تھے محبت کے ابتدائی دن محمد آصف میؤ