محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

نبیل

تکنیکی معاون
مبارک ہو محب۔
تمہیں جتنی مبارکباد مل رہی ہے، اتنی میں نے کسی موڈریٹر کی تقرری پر نہیں ملتے دیکھی۔ تمہیں اب الیکشن لڑ ہی لینا چاہیے۔ :D
 

عثمان

محفلین
مبارک ہو محب۔
تمہیں جتنی مبارکباد مل رہی ہے، اتنی میں نے کسی موڈریٹر کی تقرری پر نہیں ملتے دیکھی۔ تمہیں اب الیکشن لڑ ہی لینا چاہیے۔ :D
انہیں مذہب اور سیاست کے زمرہ جات کا مدیر بنا کر پھر مبارکبادوں کی تعداد ملاحضہ کیجیے۔ :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو۔
میں ذرا اس زمرے میں پائتھون کی تعداد دیکھ لوں۔ مجھے یقین ہے اب تک آپ نے یہاں ان کی تعداد میں ٹھیک ٹھاک اضافہ کر دیا ہو گا۔
 
مبارک ہو محب۔
تمہیں جتنی مبارکباد مل رہی ہے، اتنی میں نے کسی موڈریٹر کی تقرری پر نہیں ملتے دیکھی۔ تمہیں اب الیکشن لڑ ہی لینا چاہیے۔ :D

خیر مبارک،
میں خود بھی حیران ہوں کہ اس زمرے میں تو لوگ جھانکتے بھی کم ہیں تو مبارکبادوں کی وجہ ؟ :)

شاید اس دھوکے میں آ رہے ہیں کہ یہ بہت ہی علمی اور سائنسی زمرہ ہے تو حوصلہ افزائی کے لیے مبارکاد دینی چاہیے :LOL:
 

منصور مکرم

محفلین
خیر مبارک۔

ویسے آپ کی مبارک قبول کرتے ہی میں گھبرا گیا کہ نیچے لکھا تھا۔


اغوا کر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:)
ہاہاہاہاہا
بات آپکی درست ہے،دراصل میرئے دو یاہو میل اکاونٹ اور ایک فیس بک اکاونٹ(فقط برائے ضرورت) اغوا ہو چکے ہیں ،اسی کی رؤداد پر مشتمل ایک کالم لکھا تھا۔
 

منصور مکرم

محفلین
خیر مبارک،
میں خود بھی حیران ہوں کہ اس زمرے میں تو لوگ جھانکتے بھی کم ہیں تو مبارکبادوں کی وجہ ؟ :)

شاید اس دھوکے میں آ رہے ہیں کہ یہ بہت ہی علمی اور سائنسی زمرہ ہے تو حوصلہ افزائی کے لیے مبارکاد دینی چاہیے :LOL:
یقین جانئے حقیقت ایسی ہی ہے، اس دھاگے کے بارئے کچھ معلوم نہیں، ہاں اتنا پتہ ہے کہ کوئی اعزازی عھدہ آپکو ملا ہے ، تو بس چلے آئے مبارک باد دینے۔
 
بہت بہت مبارک ہو محب علوی بھائی آپ کو ادارت۔ اللہ کرے زورِ پروگرامنگ اور زیادہ۔ نیز اللہ ہم جیسے نکمے شاگردوں کی دست برد سے بھی محفوظ رکھے۔آمین

( لگتا ہے ہم پچھلے دنوں کچھ زیادہ ہی مصروف رہے تبھی یہ دھاگہ نہ دیکھ سکے۔دفتر کے بعد بک فیئر میں آوارہ گردی وغیرہ۔ غیر حاضری اور دیر سے مبارک باد دینے کے لیے معذرت بھی قبول کیجیے۔ )
 
Top