محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

بہت بہت مبارک ہو محب بھائی۔
اس زمرے کے لئے آپ کا انتخاب واقعی لاجواب ہے۔ :best:
(اور اب آپس کی بات۔ خوب دل لگا کر اپنی ذمہ داریاں ادا کیجئے گا ایسا نہ ہوکہ مجھے سعود بھائی سے باتیں سننی پڑیں کہ یار کس بندے کی سفارش کردی تم نے۔:))

یہ میں کیا سن رہا ہوں محب بھائی!!! آتے ہی اپنی حدود سے تجاوز شروع کردیا۔ بھائی جان آپ کا دائرہ صرف پروگرامنگ روم تک ہے۔ دوسروں کے باورچی خانوں میں دخل اندازی سے اجتناب برتیں۔;)

خیر مبارک ۔

مجھے بھی فاتح کی طرح کچھ چیزیں آپ نے سکھانی ہیں ورنہ کہاں سے بھرم قائم رکھ پاؤں گا۔

اصل میں ساجد نے کہا تھا کہ چائے دیکھنا ، تمہارا کپ بھی اس میں ہے ۔ اس لیے میں ذرا "بہک" گیا تھا۔ :)
 
خیر مبارک مدیحہ جی اور دیکھیے گا یہیں کہیں قیصرانی بھی ہے ، اسے ٹھیک سے سمجھا دیجیے گا چند رموز پروگرامنگ کے :)
بجا کہتے ہیں محب صاحب ! مگر وہ کیا ہے نا کہ موصوف آجکل پیری مریدی سیکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔۔:battingeyelashes:جیسے ہی وہاں سے فراغت پائیں گے گھیر لیئے جائیں گے انشاءاللہ ۔۔۔مگر یہ موئی پروگرامنگ ہے کیا ۔۔۔۔:rolleyes: :battingeyelashes::)
 
محب علوی بھائی آپ کو ہماری جانب سے یہ نئی ذمہ داریاں اور نیا منصب بہت بہت مبارک ہو
images

بہت شکریہ آپ کا۔
 
بجا کہتے ہیں محب صاحب ! مگر وہ کیا ہے نا کہ موصوف آجکل پیری مریدی سیکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔۔:battingeyelashes:جیسے ہی وہاں سے فراغت پائیں گے گھیر لیئے جائیں گے انشاءاللہ ۔۔۔ مگر یہ موئی پروگرامنگ ہے کیا ۔۔۔ ۔:rolleyes: :battingeyelashes::)

میرا دل چاہتا ہے آپ قیصرانی کا شوق ایسا پورا کریں کہ کوئی "تمنا" نہ رہے اس کی بشمول مریدی کی۔ :p

پروگرامنگ دل کے بہلانے کو خیال اچھا ہے اور تھوڑی سی کرنے سے مدیر بننے کے مواقع نکل آتے ہیں اور پھر کچھ مبارکباد کی پوسٹس ۔ :)

نئے فون کے ماڈل کی طرح ہے ، دیکھ کر سب کا خریدنے کو دل چاہتا ہے مگر قیمت کا سن کر بہتر اور سستے ہونے کی امید پر ٹال دیتے ہیں۔
 
ہمم ۔۔اس قدر مفید معلومات بہم پہنچانے کا شکریہ :) یہ تو پروگرامنگ کی خام تعریف ہے ۔۔لیکن ہمارے لیئے اتنی بھی کافی ہے :) ویسے آپکا دل کیوں چاہتا ہے ایسا :thinking::battingeyelashes:
 
اصل تعریف کے لیے بہت دھاگے کھولے مگر لوگوں کو وہ غیر دلچسپ اور "بورنگ" لگتی ہے۔

پروگرامنگ کی مدد سے آپ کئی کاموں کو خودکار طریقے سے کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر پر جو کچھ بھی ہے وہ پروگرامنگ کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔

مجھے بھی کبھی کبھی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کچھ چیزوں کو جلدی اور خودکار طریقے سے کر لیا جائے تو تب کوشش کرتا ہوں۔ ویب پروگرامنگ سیکھنی ہے مگر اس سے پہلے پائتھون کو مزید سیکھنا ہے۔

آپ کا ارادہ تو نہیں ہوگا ، یہ سوال اس لیے کہ پہلے ایک غلط سوال کرتا رہا ہوں کہ سیکھنی ہے تو بتائیں جو تجربہ سے ثابت ہوا کہ نہیں پوچھنا چاہیے۔ :)
 
ہمم ۔۔اس قدر مفید معلومات بہم پہنچانے کا شکریہ :) یہ تو پروگرامنگ کی خام تعریف ہے ۔۔لیکن ہمارے لیئے اتنی بھی کافی ہے :) ویسے آپکا دل کیوں چاہتا ہے ایسا :thinking::battingeyelashes:

ہاہاہاہا

میں پروگرامنگ پر جواب دیتا رہا جب کہ اب دیکھا کہ آپ نے تو قیصرانی کے متعلق سوال پوچھا تھا۔ :)

میرا دل ایسا اس لیے چاہتا ہے کہ قیصرانی پر جب سے آپ نے دست شفقت رکھا ہے ، اس کے جوابات کا لطف ہی بڑھ گیا ہے۔

دوسرا ، بڑے عرصہ بعد ایک تواتر اور معیار کو قائم رکھ کر جوابات کا ایسا سلسلہ دیکھا ہے جس کی کمی محسوس ہو رہی تھی دل ہی دل میں۔

سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ قیصرانی پہلے بہت مودب اور "بیبا" بچہ ہوا کرتا تھا مگر اب کھلنڈرا ہو گیا ہے تو کسی کیمیا گر کی ضرورت تھی اسے جس کی کمی پوری ہوتی محسوس ہو رہی ہے۔
 
اصل تعریف کے لیے بہت دھاگے کھولے مگر لوگوں کو وہ غیر دلچسپ اور "بورنگ" لگتی ہے۔

پروگرامنگ کی مدد سے آپ کئی کاموں کو خودکار طریقے سے کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر پر جو کچھ بھی ہے وہ پروگرامنگ کا ہی نتیجہ ہوتا ہے۔

مجھے بھی کبھی کبھی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کچھ چیزوں کو جلدی اور خودکار طریقے سے کر لیا جائے تو تب کوشش کرتا ہوں۔ ویب پروگرامنگ سیکھنی ہے مگر اس سے پہلے پائتھون کو مزید سیکھنا ہے۔

آپ کا ارادہ تو نہیں ہوگا ، یہ سوال اس لیے کہ پہلے ایک غلط سوال کرتا رہا ہوں کہ سیکھنی ہے تو بتائیں جو تجربہ سے ثابت ہوا کہ نہیں پوچھنا چاہیے۔ :)
نہیں ایسی بات نہیں ہے :) اگر کوئی سیکھانے والا ہو تو سیکھی بھی جا سکتی ہے ۔۔بلکہ سیکھ ہی لیں تو اچھا ہے ۔۔آپ ہمارا نام لکھ لیجئے رجسٹر میں :) ویسے ہم بلکل کورے ہیں اس فیلڈ میں :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وقت کیا تھا ،،، کچھ پتہ نہ تھا ، نہ یہ خبر تھی کہ رات کب سو گیا تھا اور وہ میرے سینے پر تب تک لیٹی رہی جب تک میں نے پہلو نہیں بدلا ، اس کے زمین پر گرنے کی آواز سن کر چونکا اور آنکھ کھل گئی۔ اسے زمیں سے اٹھایا اور بُک شیلف میں اس کی جگہ پر سجا دیا۔ اب کھڑکی میں سے چھن کر آتی ہوئی روشنی سے اندازہ ہوا کہ دن کافی نکل آیا ہے ۔ ایک زقند لگائی اور کچن پر ہلہ بول دیا۔ چائے چولہے پر رکھی اور خود کو کرسی پر۔ کمپیوٹر چالو کیا اور حسبِ دستور ادھ کھلی آنکھوں کے ساتھ اردو محفل پر اپنا پاسورڈ غلط ٹائپ کرنے کی رسم نبھائی۔ جب کمپیوٹر نے دھتکارا تو اپنی خجالت مٹانے کی خاطر اس کے مؤجد کو کوسا پھر سے پاسورڈ لکھا اور کمپیوٹر نے اب کی بار اپنے مؤجد کی روح کو تکلیف سے بچا لیا یوں ہم اردو محفل پر آ دھمکے اور آتے ہی ”آئٹم“ تلاش کرنے لگے وہ بھی ”رپورٹ شدہ“۔ خواتین و حضرات ہمیں غلط مت سمجھئے ، ہم شریف الذات ہی نہیں ہیں بین الاقوامی شہرت کے حامل شریفوں کے ہمسائے بھی ہیں ، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم ایسی ویسی ”آئٹم“ کے چکر میں پڑتے۔ ہم ٹھہرے آپ کے مدیر اور آپ کی مدارت کرنا ہمارا فرضِ منصبی ہے اور اسی فرض کو نبھانے کے لئے ہم اردو محفل میں قدم رنجہ فرماتے ہی ”رپورٹ کردہ آئٹمز“ پر جھپٹتے ہیں تا کہ” سب سے پہلے عوام“ کا فریضہ ادا کر سکیں۔
یہ فریضہ ادا کرتے ہم پر منکشف ہوا کہ اب ایک اور عوامی بندہ اب بندہ نہیں رہا بلکہ مدیر ہو گیا ہے اور اس نے آتے ہی ایک عدد رپورٹ پر ہاتھ بھی صاف کر دیا ہے۔ آتے ہی ہاتھ کی صفائی دکھانے والا یہ بندہ محب علوی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بہت خوشی ہوئی کہ ہماری برادری میں بڑھوتری ہوئی اور محفل کا شعبہ پروگرامنگ اب ایک دوررس نگاہ رکھنے والے ماہر کو سونپ دیا گیا ہے۔ ہمیں محب کی دوربینی پر ذرا بھی شبہہ نہیں اور اس کام کے لئے یہ موزوں ترین ہیں۔ ہم ابھی ان کی کامیابی کے لئے دعائیں ہی کر رہے تھے کہ اچانک جلنے کی بو آنے لگی۔ کمپیوٹر کی وائرز کا معائنہ کیا ، بجلی کے ساکٹ پر بیٹھے بیٹھے نظر دوڑائی اور اپنی ناک کو ہوا میں لہرا لہرا کر بو کی سمت معلوم کی...... لیکن بے سود۔
اسی لمحے گھر کی گھنٹی بجی اور ساتھ ہی آواز آئی ”دودھ والا“ ۔ دودھ کا برتن اٹھانے جب کچن میں پہنچے تو دوسرا انکشاف یہ ہوا ہم نے چائے کا جو برتن بہ نفس نفیس چولہے پر رکھا تھا اور اس میں سے اب چائے کے لوازمات تو عنقا ہو چکے تھے البتہ دھوئیں کے مرغولے بلند ہو رہے تھے اور برتن کسی گناہ گار کے نامہ اعمال کی طرح سیاہ ہو چکا تھا۔ ہم نے برتن کی حالت کا ذمہ دار محب علوی کو ٹھہرایا اور خود دودھ لینے گھر سے باہر نکل گئے۔:)
:) :) :)
بہت خوب ساجد لالہ
 
نہیں ایسی بات نہیں ہے :) اگر کوئی سیکھانے والا ہو تو سیکھی بھی جا سکتی ہے ۔۔بلکہ سیکھ ہی لیں تو اچھا ہے ۔۔آپ ہمارا نام لکھ لیجئے رجسٹر میں :) ویسے ہم بلکل کورے ہیں اس فیلڈ میں :)

چلیں جی لکھ لیا ہے اور لسٹ تو خاصی طویل ہو گئی ہے ، اب دیکھیں کتنے طالب علم آتے ہیں اور کتنے چھٹی پر چلے جاتے ہیں یا ضروری کام کا بہانہ کرکے نہیں آتے۔
 
چلیں جی لکھ لیا ہے اور لسٹ تو خاصی طویل ہو گئی ہے ، اب دیکھیں کتنے طالب علم آتے ہیں اور کتنے چھٹی پر چلے جاتے ہیں یا ضروری کام کا بہانہ کرکے نہیں آتے۔
اب یہ تو استاد کا کام ہے نا کہ وہ اپنےسکھانے کے انداز کو کیسے موثر بناتا ہے کہ سارے طالب علم اُس کی طرف کھینچے چلے آئیں ۔:) باقی جنھیں آپ نے کلاس مانیٹر بنایا ہے کچھ کام اُنکے سپرد کیجئے اللہ اللہ خیر صلا :battingeyelashes::)
 
فاتح

مانیٹر کے ذمے "اللہ اللہ خیر صلا" کا ہی کام ہے باقی استاد جانے اور اس کی کلاس :laughing:
 
قیصرانی

لائبریرین
بجا کہتے ہیں محب صاحب ! مگر وہ کیا ہے نا کہ موصوف آجکل پیری مریدی سیکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔۔:battingeyelashes:جیسے ہی وہاں سے فراغت پائیں گے گھیر لیئے جائیں گے انشاءاللہ ۔۔۔ مگر یہ موئی پروگرامنگ ہے کیا ۔۔۔ ۔:rolleyes: :battingeyelashes::)
جی پیرنی شاہنی صاحبہ۔ حکم فرمایئے کیا حکم ہے
 
Top