کیا بات ہے ادھر قبلہ ظفری اور مکرمی شمشاد نے باتوں کی لڑی سجا رکھی ہے۔
محفل پر خوش آمدید محترم محب علوی صاحب ۔۔۔۔ مگر آپ پہلے تعارف کے دھاگے پر جاکر ذرا اپنا تعارف تو دیں ۔ تاکہ آپ سے واقفیت ہوسکے ۔
ظفری بھائی ( نئے بندوں کو ایسے ہی مخاطب کرتے ہیں نہ (
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ، مجھے بنایا آپ کو بنایا ،محفل کو سجایا اور باتوں کا موقع بنایا۔
واقفیت دھیرے دھیرے ہو جائے گی جلدی کیا ہے
بے شک آپ اپنا پورا وقت لجیئے ۔۔۔ مگر کیا ہے کہ یہاں آپ کے ایک ہم نام ہوا کرتے تھے اسی محفل پر ۔۔۔۔ ( اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ) ۔ بس آپ کو دیکھا تو ان کی یاد آگئی ۔
ویسے آپ بھی کچھ جانے پہچانے لگ رہے ہیں۔ اللہ خیر کرے
محفل پر خوش آمدید محترم محب علوی صاحب ۔۔۔۔ مگر آپ پہلے تعارف کے دھاگے پر جاکر ذرا اپنا تعارف تو دیں ۔ تاکہ آپ سے واقفیت ہوسکے ۔
عارف بھائی پرانے نہیں بہت ہی پرانے رکن ہیں۔ بس ان کے قالین ختم ہو گئے تھے تب سے نہیں آ رہے۔ آج معلوم نہیں کیسے بھول پڑے۔
خوش آمدید محب، خوشی ہوئی آپ کے چند پیغامات دیکھ کر۔
شاندار پروفیسر ظفری ! صبح ہی صبح اتنا دلچسپ جملہ پڑھنے کو ملا ، آج کے دن کا یہ سب سے دلچسپ جملہ ہوگا یقیناً
لگتا ہے جنت کا داروغہ پھر پان لینے چلا گیا ہے ۔ آج پھر کوئی اندر داخل ہوکر ہم سے جان پہچان پیدا کر رہا ہے ۔
شاندار پروفیسر ظفری ! صبح ہی صبح اتنا دلچسپ جملہ پڑھنے کو ملا ، آج کے دن کا یہ سب سے دلچسپ جملہ ہوگا یقیناً
بس شمشاد آج میں نے قفل توڑ ہی دیا کئی دنوں بعد
میں نے آپ کی بڑی شہرت سنی تھی
محب علوی تو شاید پرانے ممبر ہیں
بالکل پرانے ممبر ہیں اتنے پرانے کہ ہم لوگ اب انہیں محفل کے آثار قدیمہ کے طور پر یاد کر سکتے ہیں
میں یہاں ذکر کر دوں کہ محب علوی نے نہ صرف اردو لائبریری بلکہ محفل فورم کے دیگر پراجیکٹس اور زمرہ جات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے
تم قالینوں پر تو آ ہی نہیں رہے ہو ۔ ذرا ان کا بھی ذکر ہوجائے تو کیا مضائقہ ہے ۔ کہیں سارے کے سارے بیچ تو نہیں ڈالے ۔
شگفتہ آپ نئے آنے والوں کو خوش آمدید نہیں کہتی