ہائے کیا زمانہ تھا ۔۔ انار کلی محبت کا بھرم شیرو سے بھرتی تھی ۔ اور تازہ تازہ روٹیاں ہم کو بنا کر دیتی تھی ۔ شاید اس لیئے اکبر نے اسے دیوار میں چُنا دیا ۔۔۔۔۔۔ اور پھر تاریخ بھی بدل دی ۔
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔
محب فعال نہیں ہوسکتے ۔۔۔۔ ان کی فعالیت کسی کے ہدایت میں مضمر ہے ۔
مجھے محب کی طرف سے سبز اشارے کا انتظار ہے ورنہ " آثار قدیمہ " کے نام سے دھاگہ کھول کر اس میں منتقل کر دوں گا۔
سرسبز اشارہ مل گیا ہے آپ کو شمشاد
اب سمجھا کہ انار کلی دیوار میں چنوائی کیوں گئی۔ یعنی یک نہ شد دو شد بھی نہیں تین تین شد ۔
ٹرپل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی تھی
دھاگے کا عنوان کسی جاسوسی ناول کا نام لگ رہا ہے۔
ظفری بھائی آپ بھی مذاق کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اب اس عمر میں ٹارزن کہاں رہے ہوں گے۔
تو پھر ۔۔۔۔ کتنے میں بات بنی ۔ ؟
جی بلکل ۔۔۔ اوپر سے دیکھو ہمارا تاریخ میں کوئی ذکر تک نہیں ہے ۔
اس لیے ہی تو لوگ کہتے ہیں کہ تاریخ زیادہ تر شاہوں کی اپنی لکھوائی ہوئی ہے مگر چند محققین تمہارے جیسے سچ کا کھوج لگا ہی لیتے ہیں
مجھے محب سے زیادہ ۔۔۔ ٹارزن کی واپسی لگ رہی ہے ۔
سچ کہا ۔۔۔۔ چلو اسی بات پر یہ بتاؤ کہ تمہارے ہاتھوں پر ابراہیم لودھی نے گرم گرم چِمٹے کیوں لگوائے تھے ۔
ظفری بھائی آپ بھی مذاق کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اب اس عمر میں ٹارزن کہاں رہے ہوں گے۔
میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیا تھا
ویسے ایک دھاگہ کبھی ایسا ہی میں نے بھی شروع کیا تھا
شمشاد ٹارزن تو کیفیت کا نام ہے جو کسی پر بھی کسی بھی وقت طاری ہو سکتی ہے