اصل میں تمہارے بہکاوے میں آ کر میں نے بابر کو پانی پت کی لڑائی سے ذرا پہلے جو ابراہیم لودھی کی فوج میں پھیلی ابراہیم لودھی کی تن آسانیوں کی داستان سنا دی تھی اس کی خبر ابراہیم لودھی کو ہو گئی اور پھر تمہیں پتہ ہے نہ وہ کس قدر منتقم مزاج شخص تھا ، اچھا ہی ہوا بابر نے سیدھا کر دیا اسے۔
یاد آیا بابر نے تمہیں انعام میں جو بیلوں کا جوڑا دیا تھا وہ اب بھی کام کا ہے یا بیچ کر پیسے ہضم کر لیے۔
کیا بتاؤں بھائی ۔۔۔۔۔ مسز بیل کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی اور بیل بیچارہ اس کے غم میں شراب نوشی کی طرف مائل ہوگیا ۔ آخر ایک دن دیوداس کی طرح اس کے در پر کُپی کیساتھ کے ٹو کے سُٹے کا کش لگایا اور اس جہانِ فانی کو خیر آباد کہہ دیا ۔ اگر تم صادق آباد سے جنوب کی طرف رحیم یار خاں کی طرف جاؤ تو نہر کے بائیں کنارے اس غریب کا مزار مل جائے گا ۔ جہاں سارے بیل ٹُن پڑے ہوتے ہیں ۔