مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

ماوراء

محفلین
ماوراء میں بھی کب سے محب صاحب کے موڈ ٹھیک ہونے کا انتظار کررہی ہوں۔۔۔اس لیے یہاں ان کو وش نہیں کیا تھا۔ : ( محب بہت زیادہ حساس ہیں ۔۔اس لیے انھیں نارمل ہونے میں شاید بہت وقت لگے گا۔
اچھا کیا امن۔ کہ ابھی مبارک نہیں دی۔ ورنہ مجھے تو صاف کہا گیا تھا کہ یہ موقعہ کھیل تماشے کا نہیں ہے۔ کھیل تماشے تو ساری عمر چلتے ہی رہتے ہیں۔ ان کاموں کے لیے ذرا صبر کر لوں۔:p:grin:اور میں ٹھہری بے صبری۔
میں تو ڈر کے مارے ابھی وہ ایوارڈ والے حصے کو ہاتھ نہیں لگا رہی۔ lol
 

الف عین

لائبریرین
ماوراء کچھ دیکھا؟؟؟

ماوراء کچھ دیکھا؟؟؟
ارے اپنا محب منفرد ہو گیا بھئ۔ برا ہو اس وی بی فورم کا، اعداد و شمار کا پتہ نہیں لگتا جب تک کہ ارکان کی فہرست نہ کھولی جائے۔ یا ہر پوسٹ میں رکن کے پیغامات کی تعداد نہ دیکھی جائے۔ کئی دن سے دیکھ رہا تھا کہ محب پانچ ہزار کا جادوئ عدد پار کرنے والے ہیں اور ابھی اچانک دیکھا کہ اور پچاس کے قریب مزید ہو چکے۔ شمشاد کی یاد آ رہی ہے وہ ہوتے تو پی ایچ پی ہو یا طی بی، یہ تانا بانا شروع کر چکے ہوتے۔
لو لمبی تمہید کے بعد اصل پیغام۔

محب۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔ منگرد تم تھے ہی، اب سند یافتہ منفرد ہو گئے ہو۔
 
پتہ نہیں، مجھے یہ تھریڈ کھولنا چاہیے تھا یا نہیں۔ لیکن میں کھول رہی ہوں۔ محب علوی آجکل ماشاءاللہ سیاست میں کافی جذباتیت دکھا رہے ہیں۔ شاید اسی جذباتیت کی وجہ سے ان کی پوسٹس پانچ ہزار ہو گئی ہیں۔ اور ساتھ ہی ان کو منفرد کا عہدہ بھی دے دیا گیا ہے۔ بس اب “سیاست“ کے زمرے کی نظامت کا ہی عہدہ باقی رہ گیا ہے۔:p

اب چاہے تو محب علوی کہیں کہ ماوراء تم نے یہ تھریڈ کھول کر اچھا نہیں کیا۔ یہ بھلا کوئی موقع تھا مبارک دینے کا۔ تمھیں نہیں معلوم کہ غازی عبدالرشید اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔ اتنی بے حسی اچھی نہیں ہے۔ اس لیے اس تھریڈ کو مقفل کروا دو۔ lol

یہ مہینہ تو ویسے ہمارے لیے بہت ضروری تھا۔ ہم محفل کی سالگرہ کا جشن منانے جا رہے تھے۔ اب پتہ نہیں یہ سالگرہ غلط وقت پر آ گئی یا بقول سارہ غازی عبدالرشید غلط وقت پر دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔ خیر یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

میری طرف سے تو


محب علوی کو پانچ ہزار پوسٹس اور منفرد کا عہدہ ملنے پر مبارک ۔

خیر مبارک ماورا اور اس عہدے کو حاصل کرنے میں تم سے باتیں کرنے کا بھی بڑا دخل ہے۔ تم مانو یا نہ مانو مگر محفل پر باتیں کرنی میں نے تم سے ہی سیکھیں;)
 
محب بھائی ہماری طرف سے منفرد کا عہدہ ملنے پر مبارک باد قبول فرمائیں

خیر مبارک ثناء للہ آپ کی طرف سے مبارکباد کا لطف آیا کہ آپ کبھی کبھی آتے ہیں اب اور جاتے جاتے مجھے مبارکباد دے گئے ہیں جو یاد رہے گی ویسے مقام میں آپ نے کونسی دنیا لکھی ہے

پوری دنیا
یا
بوری دنیا ( بور کرنے والی ;) (
 
مبارک ہو محب علوی۔

بات یہ ہے کہ میں‌ نے ماوراء سے پہلے اسی وقت آپ کا "منفرد" ہونا دیکھ لیا تھا جب ہانچ ہزار پوسٹس ہوئی تھیں، دل تو بہت کیا کہ دھاگہ کھول دوں، لیکن پھر رفیقانِ دیرینہ کا حق سمجھ کر چھوڑ دیا۔ خیر منفرد تو میں‌ آپ کو پہلے بھی سمجھتا تھا بلکہ پہلے دن ہی سے کہ جب آپ نے مجھے اپنی ٹریڈ مارک بے تکلفی سے خوش آمدید کہا تھا، لیکن اب آفیشلی بھی منفرد ہو گئے ہیں تو بہت بہت مبارک ہو ایک دفعہ پھر۔



ماوراء، اگر محب اور دیگر "نازک مزاجانِ سیاست" کو برا نہ لگے تو کہوں کہ "حق" و "باطل" کی جنگ، رنگ میں بھنگ ڈال گئی۔ :d

وارث یہ تو آپ کی نگاہِ بینا ہے جس نے ماورا سے پہلے میرا منفرد ہونا دیکھ لیا اور خوبصورت احساس کہ دیرینہ رفیقوں کا حق سمجھ کر خود دھاگہ نہیں کھولا ، چلیں آئیندہ یہ حق استعمال کر لیجیے گا۔ بے تکلفی تو آپ سے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور روپ بدل بدل کر ، کبھی مزاح کے رنگ میں کبھی طنر کے روپ میں تو کبھی بحث کے اسلوب میں۔

یہ منفرد کرنا کہیں مشکل میں نہ ڈال دے یہ سوچ رہا ہوں مبارکباد لینے کے ساتھ ساتھ :)
 
rose.gif
مبروک
rose.gif


خیر مبارک مگر صرف اتنی سی مبارک ، ویسے مبارک پھولوں کی لوں یا پوسٹس کی۔
 
ماوراء میں کسی وجہ سے ہی رکا تھا، سوچا محب "سیانا" آدمی ہے، کہیں مائنڈ ہی نہ کر جائے۔:d
انا کی جنگ کو یوں کر لیتے ہیں کہ ملنگ، رنگ میں بھنگ ڈال گئے۔

لیکن محب کدھر ہے؟

وارث کہاں میں سیانا ، بننے کی کوشش کی مگر ظالم سماج نے بننے نہ دیا اور ایک ووٹ سے کسی اور کو سیانا بنا دیا شاید اس لیے آجکل لوگ سیانوں کا سیانا نہیں مانتے ;)
 
ماورا اصل میں کچھ دن پہلے ہی بائی چانس یہ تھریڈ دیکھا تھا، اس میں تو محب نے باقاعدہ ووٹنگ بھی شروع کروادی تھی، لیکن اس قضیے کی بیک گراؤنڈ مجھے علم نہیں۔ بے شک محب ایک ووٹ سے "سیانا" بنتے بنتے رہ گیا لیکن میں تو بھئی انہیں سیانا ہی سمجھتا ہوں، اگر اس وقت میں ہوتا تو میرا ووٹ بھی محب کو جاتا۔ :d

جذباتی تقریروں کا فائدہ؟ سنا ہے تین بار ضمانت ضبط (ضبط صاحب سے معذرت کے ساتھ) کرواچکے ہیں کونسلر شپ کے الیکشن میں۔

وارث کیا قصہ درد چھیڑ دیا ، سیانا بننا کتنا مشکل ہے کچھ اندازہ تو بھئی تمہیں ہو ہی گیا ہوگا۔ کاش تم اس وقت ہوتے تو آج اتنی باتیں نہ سننی پڑتی مگر قائم رہنا میں الیکشن لڑنے سے نہ کل گھبرایا تھا اور نہ آئیندہ گھبرانے کا ارادہ ہے۔

پہلے الیکشن میں تقریریں نہیں تھیں جس میں تھیں اس میں حال پہلے سے بھی پتلا تھا اور ضمانت ضبط کو دی تھیں اس لیے یہ حال ہوا۔
 
لیکن واقعی کیا منظر ہو، کہ محب صاحب الیکشن لڑ رہے ہوں، اور محفل کے احباب انکی حمایت میں تقریریں کریں۔ ;)

وارث چشم فلک نے یہ نظارہ اسی فورم پر دیکھا بھی ہے اور محفوظ بھی رکھا ہے ۔ یہ رہا ربط

الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون
 

ماوراء

محفلین
ماوراء کچھ دیکھا؟؟؟
ارے اپنا محب منفرد ہو گیا بھئ۔ برا ہو اس وی بی فورم کا، اعداد و شمار کا پتہ نہیں لگتا جب تک کہ ارکان کی فہرست نہ کھولی جائے۔ یا ہر پوسٹ میں رکن کے پیغامات کی تعداد نہ دیکھی جائے۔ کئی دن سے دیکھ رہا تھا کہ محب پانچ ہزار کا جادوئ عدد پار کرنے والے ہیں اور ابھی اچانک دیکھا کہ اور پچاس کے قریب مزید ہو چکے۔ شمشاد کی یاد آ رہی ہے وہ ہوتے تو پی ایچ پی ہو یا طی بی، یہ تانا بانا شروع کر چکے ہوتے۔
لو لمبی تمہید کے بعد اصل پیغام۔

محب۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔ منگرد تم تھے ہی، اب سند یافتہ منفرد ہو گئے ہو۔
اعجاز انکل۔۔۔میں نے تو بہت پہلے دیکھا تھا۔ بلکہ مجھ سے پہلے وارث نے دیکھا تھا۔ اور آپ نے بھی بہت پہلے ہی مبارک باد دے دی تھی۔ پہلے صفحے پر ہی۔

واؤ محب بھی منفرد ہو گئے؟؟؟ مبارک ہو بہت بہت۔۔۔ خدا کرے اسی طرح فّعال رہو۔
 

ماوراء

محفلین
Top