مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

ماوراء

محفلین
وارث پیارے ، ماورا کی باتوں میں نہ آنا یہ اسی طرح کہتی ہے کہ میں تو الیکشن ہار ہی جاؤگی اور محب کے تو اتنے ووٹ ہیں اور سب تو اسے ہی ووٹ دیں گے، بندہ اچھا خاصا سمجھدار اور غیر جذباتی ہوئے یہ سوچ لیتا ہے کہ بیچاری کہیں دل برداشتہ ہی نہ ہو جائے اور چلو اسے تسلی کے لیے میں تو ووٹ دے ہی دوں ویسے بھی محب کو تو کافی ووٹ مل ہی جانے ہیں۔ اس طرح ہمدردی کے اتنے ووٹ لے جاتی ہے کہ نتیجہ ہی بدل جاتا ہے۔

آگاہ کرنا میرا کام تھا ورنہ عوام کے غلط فیصلون کی سزا تو ہم ہر الیکشن میں بھگتے ہی آ رہے ہیں۔ :)
لو۔۔۔وارث تو 'پیارا کون؟' کی تلاش کا سوچ رہے تھے۔ آپ نے ان کو ہی پیارا بنا دیا۔ اور "پیارے وارث" کہتے تو تب بھی کوئی بات تھی۔ "وارث پیارے" تو ایسا لگ رہا ہے کہ وارث کا پورا نام "وارث پیارے" ہے۔
اور کسی کو مجھ پر اتنا ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔huh۔ آپ مجھ سے الیکشن لڑ کے دیکھیں ایک بار پھر۔۔۔لگ پتہ جائے گا کہ جیتتا کون ہے۔ مجھے کبھی کسی کی ہمدردی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ پچھلا الیکشن بھول گئے۔ کچھ لوگوں نے تو آپ پر ترس کھا کر ووٹ دیئے تھے۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔:p اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔:(




کیوں تم کیوں ہارو گی :confused: ہم ہارنے تھوڑی دیں گے تمھیں :grin:
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔:p اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔:(

بھئی پیارے سے مراد دوسرا والا مطلب ہی ہے۔

میرا ارادہ اس ووٹنگ میں پانچ آپشنز دینے کا ہے۔

1۔ ماوراء
2- محب
3- دونوں
4- کوئی نہیں
5- معلوم نہیں

اور میرا ذاتی خیال ہے کہ زیادہ تر ووٹس پہلے دو آپشنز کی بجائے آخری دو آپشنز کو ملیں گے۔ :)

۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
محب علوی بھائی۔۔۔
میری طرف سے بھی پانچ ہزار پوسٹس اور منفرد کا عہدہ ملنے پر مبارک قبول کیجیے۔
اور دیر سے آنے پر معذرت خواہ ہوں ۔۔
 
خیر مبارک مگر یہ کیا میرے لیے کوئی شعر یا خوبصورت سی تصویر نہیں ملی تمہیں جلدی میں :)

ویسے یہ 'اس طرح' کی وضاحت کر دو کیونکہ آجکل رونقیں بڑھانے پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔
 
Top