محب علوی
مدیر
مبروک یا اخی
خیر مبارک نظامی اور خدارا کبھی مبارکباد کے لیے یا اخی کے علاوہ بھی کچھ استعمال کر لیا کرو کہ یہ رٹا رٹایا جملہ بول کر اپنا فرض منصبی پورا کرکے چلتے بنتے ہو۔
مبروک یا اخی
اسی لیے تو کہہ رہا تھا ماوراء کہ ہم لوگ محب کی حمایت میں بھی تقریر کریں گے تو آپ سمجھیں گے کہ یہ میرے خلاف بول رہے ہیں اور یہ بھی ایک مشرف کی سازش ہے۔ :d
آ، کہ مری جان کو قرار نہیں ہے
طاقتِ بیدادِ انتظار نہیں ہے
تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے "غالب"
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے
محب لگتا ہے کہ تم کچھ بوڑھے ہوتے جارہے ہو ۔۔۔۔ کہ تمہارے خطوط کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایام ِ پیری کے فارغ اوقات تم کو میسر آ ہی گئے ہیں
چلو اب اس مذاق کے بعد میری طرف سے اپنے پانچ ہزار خطوط مکمل کرنے پر مبارکبا د قبول کرو ۔
بس پریشان نہ ہوں۔ دس ھزار پر توجہ رکھیے۔
ماوراء کچھ دیکھا؟؟؟
ارے اپنا محب منفرد ہو گیا بھئ۔ برا ہو اس وی بی فورم کا، اعداد و شمار کا پتہ نہیں لگتا جب تک کہ ارکان کی فہرست نہ کھولی جائے۔ یا ہر پوسٹ میں رکن کے پیغامات کی تعداد نہ دیکھی جائے۔ کئی دن سے دیکھ رہا تھا کہ محب پانچ ہزار کا جادوئ عدد پار کرنے والے ہیں اور ابھی اچانک دیکھا کہ اور پچاس کے قریب مزید ہو چکے۔ شمشاد کی یاد آ رہی ہے وہ ہوتے تو پی ایچ پی ہو یا طی بی، یہ تانا بانا شروع کر چکے ہوتے۔
لو لمبی تمہید کے بعد اصل پیغام۔
محب۔۔۔۔ بہت بہت مبارک ہو۔ منگرد تم تھے ہی، اب سند یافتہ منفرد ہو گئے ہو۔
وارث کہاں میں سیانا ، بننے کی کوشش کی مگر ظالم سماج نے بننے نہ دیا اور ایک ووٹ سے کسی اور کو سیانا بنا دیا شاید اس لیے آجکل لوگ سیانوں کا سیانا نہیں مانتے
وارث چشم فلک نے یہ نظارہ اسی فورم پر دیکھا بھی ہے اور محفوظ بھی رکھا ہے ۔ یہ رہا ربط
الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون
ماوراء میں بھی کب سے محب صاحب کے موڈ ٹھیک ہونے کا انتظار کررہی ہوں۔۔۔اس لیے یہاں ان کو وش نہیں کیا تھا۔ : ( محب بہت زیادہ حساس ہیں ۔۔اس لیے انھیں نارمل ہونے میں شاید بہت وقت لگے گا۔
منفرد کا عہدہ پانے پر بہت بہت مبارک محب ۔۔۔۔۔۔۔
بہت مبارک ہو جناب منفرد ہونے پر
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔ اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔بھئی میں نے یہ دونوں ربط بھی دیکھے ہیں اور وہ بھی "سیانا کون، محب یا ماوراء"
میں اب کچھ اور سوچ رہا ہوں، ایک اور ووٹنگ ہو جائے ۔۔۔
"پیارا کون ۔۔۔۔۔ ماوراء یا محب؟"
کیوں کیا خیال ہے آپ دونوں کا۔
۔
وارث پیارا سے کیا مراد ہے آپ کی؟ ایک تو پیارا ہوتا ہے جو شکل و صورت سے پیارا ہوتا ہے۔ اور ایک وہ ہوتا ہے جو اپنی عادات و اطوار یا باتوں کی وجہ سے پیارا لگتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو آپ کو تو محب ہی پیارا لگتا ہے نا۔ اس الیکشن میں تو میں ہار ہی جاؤں گی۔