انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم

محترمہ سیما علی سے بات چیت کا فیصلہ میں نے اور صابرہ امین صاحبہ نے پچھلے سال کیا تھا. گمانِ دل یہی تھا کہ سیما جی بہت ادبی ذوق و شوق رکھتی ہیں تو اسکے ساتھ اک کامیاب ورکنگ وومن بھی رہی ہیں. ان کی زندگی تلخ و شیریں رہی. تلخیوں کو چھپا کے، خوشیاں بانٹنے والی یہ ہستی جیسے ہی محفل میں براجمان ہوئی تو دل کی راجدھانیوں پر ان کی شخصیت کا اثر سبھی محفلین پر قائم ہونے لگا. چائے، کافی پلاتے پلاتے محفل کو نئی رونق و زندگی دے دے. بطور لائبریرین بھی یہ فرائض ادا کر رہی ہیں ... ان کی نصیر ترابی، محسن نقوی، فراز احمد فراز اور نجانے کتنی ادبی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں ... ان کا اٹھنا بیٹھنا اک بہت ادبی و علمی گھرانے سے ہے ... ان کو جاننا محفلین کے لیے خوشی کا باعث ہوگا.

*بچپن میں آپ نے بینکر بننے کا خواب دیکھا تھا کبھی؟
* مطالعہ کی عادت کب سے شروع ہوئی؟
* آپ کس شہر سے ہیں؟ آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟
*آپ کا نام آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوا؟
* آپ کا تعلق آپ کے والد سے زیادہ گہرا رہا یا آپ کی والدہ سے؟
* کون کون سی ڈشز اچھی بنالیتی ہیں؟ کون کون سے ممالک کے کھانے پسند ہیں؟
* آپ کو کس بچے سے سب سے زیادہ پیار ہے اور کیوں؟
* آپ کا مشغلہ کیا رہا؟ وقت کے ساتھ بدلا؟ یا وہی ہے؟

اک.ادبی سوال
* آپ نصیر ترابی کو کیسے جانتی ہیں؟ ان سے ملاقات کا سلسلہ کیسا رہا؟

اپنی سہولت و وقت کے مطابق اطمینان سے جواب دیجیے گا..

نوٹ: ابتدائی سوالات ان سے میں خود کروں گی، اسکے بعد بقیہ محفلین سوالات کر سکیں گے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت خوب نور بہنا اس لڑی پر آپ کو داد و تحسین، اس کی واقعی ضرورت تھی
آپا آپ سکون سے پہلے تو نور بہن کے سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں تب تک ہم بھی "اوکھے اوکھے" سوال تلاشتے ہیں
 
یہ.اوکھے اوکھے سوالات کے جوابات بآسانی دے دیں گے، ان کا علم ان کا سرمایہ ہے ....

آپ.کا بہت بہت شکریہ بھائی
 
سیما علی

لائبریرین
سیما جی بہت ادبی ذوق و شوق رکھتی ہیں تو اسکے ساتھ اک کامیاب ورکنگ وومن بھی رہی ہیں. ان کی زندگی تلخ و شیریں رہی. تلخیوں کو چھپا کے، خوشیاں بانٹنے والی یہ ہستی جیسے ہی محفل میں براجمان ہوئی تو دل کی راجدھانیوں پر ان کی شخصیت کا اثر سبھی محفلین پر قائم ہونے لگا.
نور بٹیا سب سے پہلے تو آپکا بہت شکریہ جب سے اس محفل میں آئے آپکی محبتوں نے ہمارے گرد حصار کھینچ دیا اور اب اس حصار سے چاہیں بھی تو باہر نہیں آسکتے یہ تو سب آپکی محبت ہے ورنہ ہم کیا اور ہماری ہستی کیا !!!!!!کیسی کامیابیاں اور کہاں کا ادبی ذوق ساری عمر دو اور دو چار کرتے گذری ؀
اے عمرِ رواں آہستہ چل
کچھ خواب ہیں جن کو لکھنا ہے
تعبیر کی صورت دینی ہے
ابھی خاصا قرض چکانا ہے
اے عمرِ رواں آہستہ چل
اب جب سے آپ سب کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کے محفل کی حاضری ایک بے حد ضروری کام ہے جسکے بغیر اب ہماری صبح نہیں ہوتی اور یہ محفل ایک خاندان کی سی لگتی ہے سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے۔سلامت رہے یہ محفل اور اسکو آباد کرنے والے آمین
اتنا زیادہ ہمیں لکھنا آتا نہیں نور بٹیا کوشش کرتے ہیں کہ آہستہ آہستہ آپ کے سوالوں کے جواب دیتے رہیں ۔۔۔۔
:):):):):)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
السلام علیکم

محترمہ سیما علی سے بات چیت کا فیصلہ میں نے اور صابرہ امین صاحبہ نے پچھلے سال کیا تھا. گمانِ دل یہی تھا کہ سیما جی بہت ادبی ذوق و شوق رکھتی ہیں تو اسکے ساتھ اک کامیاب ورکنگ وومن بھی رہی ہیں. ان کی زندگی تلخ و شیریں رہی. تلخیوں کو چھپا کے، خوشیاں بانٹنے والی یہ ہستی جیسے ہی محفل میں براجمان ہوئی تو دل کی راجدھانیوں پر ان کی شخصیت کا اثر سبھی محفلین پر قائم ہونے لگا. چائے، کافی پلاتے پلاتے محفل کو نئی رونق و زندگی دے دے. بطور لائبریرین بھی یہ فرائض ادا کر رہی ہیں ... ان کی نصیر ترابی، محسن نقوی، فراز احمد فراز اور نجانے کتنی ادبی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں ... ان کا اٹھنا بیٹھنا اک بہت ادبی و علمی گھرانے سے ہے ... ان کو جاننا محفلین کے لیے خوشی کا باعث ہوگا.

*بچپن میں آپ نے بینکر بننے کا خواب دیکھا تھا کبھی؟
* مطالعہ کی عادت کب سے شروع ہوئی؟
* آپ کس شہر سے ہیں؟ آپ کی جائے پیدائش کیا ہے؟
*آپ کا نام آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوا؟
* آپ کا تعلق آپ کے والد سے زیادہ گہرا رہا یا آپ کی والدہ سے؟
* کون کون سی ڈشز اچھی بنالیتی ہیں؟ کون کون سے ممالک کے کھانے پسند ہیں؟
* آپ کو کس بچے سے سب سے زیادہ پیار ہے اور کیوں؟
* آپ کا مشغلہ کیا رہا؟ وقت کے ساتھ بدلا؟ یا وہی ہے؟

اک.ادبی سوال
* آپ نصیر ترابی کو کیسے جانتی ہیں؟ ان سے ملاقات کا سلسلہ کیسا رہا؟

اپنی سہولت و وقت کے مطابق اطمینان سے جواب دیجیے گا..

نوٹ: ابتدائی سوالات ان سے میں خود کروں گی، اسکے بعد بقیہ محفلین سوالات کر سکیں گے
دیر آید درست آید ۔ امید ہے پیاری سیما آپا سے یہ ملاقات یادگار رہے گی ۔
سیما آپا گیٹ سیٹ گو ۔ ۔:flower::flower::flower::thumbsup::thumbsup::thumbsup:
 
سیما علی

لائبریرین
ان کی زندگی تلخ و شیریں رہی. تلخیوں کو چھپا کے، خوشیاں بانٹنے والی یہ ہستی جیسے ہی محفل میں براجمان ہوئی تو دل کی راجدھانیوں پر ان کی شخصیت کا اثر سبھی محفلین پر قائم ہونے لگا

اسے یاد کر کے نا دل دکھا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا
کہاں لوٹ کر کوئی آئے گا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا

نئی صبح ہے ، نئی شب ہے ، نیا شہر ہے ، نیا نام ہے
وہ چلا گیا اسے بھول جا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا

کوئی آئے گا کوئی جائے گا ، کوئی جائے گا کوئی آئے گا
سنو رستوں کی سدا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا

مجھے پٹ جھڑوں کی کہانیاں نا سنا سنا کے اداس کر
نئی موسموں کا پتہ بتا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا

یہاں اعتبار و یقین ہے ، یہ حقیقتوں کی زمین ہے
ذرا دیر کا کوئی خواب تھا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا
 
بہت خوب سیما آپا ۔

مجھے پٹ جھڑوں کی کہانیاں نہ سنا سنا کے اداس کر
نئے موسموں کا پتہ بتا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
بہت خوب سیما آپا ۔

مجھے پٹ جھڑوں کی کہانیاں نا سنا سنا کے اداس کر
نئی موسموں کا پتہ بتا ، جو گزر گیا وہ گزر گیا
بہت شکریہ صابرہ آپ ہم سے ملے بغیر کیسے ہمیں اتنا سمجھتی ہیں سچ ایسا لگتا ہے برسوں سے ہمیں جانتی ہیں
you read between the lines, you can begin to see what I really means
 
سیما علی

لائبریرین
اسکے ساتھ اک کامیاب ورکنگ وومن بھی رہی ہیں.
کامیابی اپنے حصے میں کبھی تھی ہی نہیں
ہم نے ناکامی سے اپنے راستے پیدا کئے
اپنی زندگی کا نچوڑ بتاتے ہیں ۔۔۔۔
ہمارے والد بہت زیادہ پڑھے لکھے تھے اور ہم سے بہت قریب بھی اسکے برعکس اماّں بہت زیادہ پڑھی لکھی تو نہیں تھیں پر ہمت ہمیں اُن ہی سے ورثے میں ملی بہت کم عمری جہاں وہ دیکھتیں کہ ہم کسی بھی ناکامی پر پر اُداس ہوتے تو سب سے پہلا اُمید افزا جملہ جو اُنکی جانب سے ادا ہوتا وہ یہ ہوتا !!!!!بٹیا کیا ہوا کیوں پریشان ہو ؀
ہمتِ مرداں مددِ خدا
ہماری ہمت بڑھاتیں اور تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا سیکھاتیں ’اور پھر اسی سبق کو ہم نے اصولِ زندگی بنالیا اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایا کہ مشکل کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو ڈٹ جائیں تو اللّہ اپنا کرم فرمائے گا اور کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔ منفی سوچ ،ناکامی شکست ، اور دوسروں پر الزام تراشی کو اپنی زندگی میں
بالکل نہ آنے دیں آپ دیکھیں ہر قدم پر حالات آپکے حق میں ہوتے جائیں گے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ماشاءاللہ
کامیابی کی "تن بیتی " ناکامی سے شروع ہوتی ہے ...
آپ نے وہ " راز " فاش کردیا
بہت شکریہ بٹیا آپ ہمیں اُس جگہ لے آئیں جہاں کچھ کچھ کھلتے رہے بغیر گذارا نہیں
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے!!!!!!
اور ہم اپنے راستے اپنے حصے کے عُذر اور اُصولوں سے آسان بناتے چلے گئے پر سب سے زیادہ ہم اپنے پروردگار کے شکر گذار ہیں کہ مالک نے راضی بہ رضا رکھا اور آسانیاں عطا فرمائیں ۔۔۔۔۔بس کوشش ہونا چاہیے کہ ہم مالک کی فراہم کی آسانیوں میں سے جسقدر بانٹیں گے وہ اُسکا ستر گنا بڑھا کر ہمیں واپس لوٹا دتیا ہے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
کامیابی اپنے حصے میں کبھی تھی ہی نہیں
ہم نے ناکامی سے اپنے راستے پیدا کئے
اپنی زندگی کا نچوڑ بتاتے ہیں ۔۔۔۔
ہمارے والد بہت زیادہ پڑھے لکھے تھے اور ہم سے بہت قریب بھی اسکے برعکس اماّں بہت زیادہ پڑھی لکھی تو نہیں تھیں پر ہمت ہمیں اُن ہی سے ورثے میں ملی بہت کم عمری جہاں وہ دیکھتیں کہ ہم کسی بھی ناکامی پر پر اُداس ہوتے تو سب سے پہلا اُمید افزا جملہ جو اُنکی جانب سے ادا ہوتا وہ یہ ہوتا !!!!!بٹیا کیا ہوا کیوں پریشان ہو ؀
ہمتِ مرداں مددِ خدا
ہماری ہمت بڑھاتیں اور تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا سیکھاتیں ’اور پھر اسی سبق کو ہم نے اصولِ زندگی بنالیا اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھایا کہ مشکل کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو ڈٹ جائیں تو اللّہ اپنا کرم فرمائے گا اور کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔ منفی سوچ ،ناکامی شکست ، اور دوسروں پر الزام تراشی کو اپنی زندگی میں
بالکل نہ آنے دیں آپ دیکھیں ہر قدم پر حالات آپکے حق میں ہوتے جائیں گے ۔۔۔۔۔
یہ مدوّن ہوا دوبارہ:)

باپ، بیٹی کی مثالی دوست: عکس پدر وہ سراپا ہمت
نقش گر نے،

کوزہ گری کے فن کو ودیعت کر ڈالا
منفیت کو ہست سے نابود کر ڈالا
دل کی پُکار میں یقین کا دوبالا
ادب رہے تو، مان رہے، ہستی کی شان رہے
آپ چاہیں تو
زندگی سے نفرت کا فقدان رہے

ماشاءاللہ
بہت پیاری باتوں سے من موہ لیا آپ نے
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت شکریہ بٹیا آپ ہمیں اُس جگہ لے آئیں جہاں کچھ کچھ کھلتے رہے بغیر گذارا نہیں
راز ہستی کھلا تو معلوم ہوا: یہ میں نہیں، تو تھا جا بجا
اسکو عیاں کریں، نہ کریں،
لہجوں سے
لفظوں سے
رنگوں سے
تن بیتا عیاں ہو جانا ہے
قبائے رنگین کو داستان ہو جانا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
یہ مدوّن ہوا دوبارہ:)

باپ، بیٹی کی مثالی دوست: عکس پدر وہ سراپا ہمت
نقش گر نے،

ماشاءاللہ
بہت پیاری باتوں سے من موہ لیا آپ نے
بہت خوبصورت آپ شاعرہ اور ہم ٹہرے آپ کے پرستار بلکہ آپ سے پیار کرنے والے کس حسین پیرائے میں بیاں کیا یہ آپکا ہی طرۂ امتیاز ہے جیتی رہیے بہت سارا پیار !!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ صابرہ آپ ہم سے ملے بغیر کیسے ہمیں اتنا سمجھتی ہیں سچ ایسا لگتا ہے برسوں سے ہمیں جانتی ہیں
you read between the lines, you can begin to see what I really means
آپ سے بات ہو چکی ہے تو آپ کو سمجھنا مشکل نہ لگا۔ آپ محفل والی سیما آپا سے بالکل ہی الگ ہیں ۔ دل کی کہنے اور سننے والی ۔ ہم پھر کیوں نہ سمجھیں آپ کو بھلا ۔ اللہ آپ کا دم خم اور محبتیں سلامت رکھے ۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
نصیر ترابی، محسن نقوی، فراز احمد فراز اور نجانے کتنی ادبی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں ... ان کا اٹھنا بیٹھنا اک بہت ادبی و علمی گھرانے سے ہے ... ان کو جاننا محفلین کے لیے خوشی کا باعث ہوگا.
نصیر ترابی صاحب سے ہماری ایک بہت دیرینہ دوست سے رشتہ داری تھی اور ہماری پہلی ملاقات انہی کے گھر پر محرم کی مجلس میں ہوئی اور پھر یہ سلسلہ خاصا طویل رہا نہ ہم نے کبھی سوچا کہ یہ بڑے شاعر نہ اُِنھوں نے سوچا کہ ہم کون اور کیا ۔۔۔نصیر ترابی کے لئے اعزاز کی پہلی سند ہی یہ تھی کہ وہ علامہ رشید ترابی کے صاحبزادے تھے۔ علامہ رشید ترابی کا کیا کہنے ،وہ تو علم و دانش کے بلند مینار ۔پر لوگوں جو اُنکا ہوَا بیٹھا تھا وہ بالکل ایسے نہ تھے۔۔۔ہمارا زمانہ طالبعلمی وہ دور جب کوئی کسی سے مرعوب نہ ہوتا ۔۔۔کوئی اچھا لگتا ہے تو اُسکی وجہ اُسکی قابلیت قطعی طور پر نہ ہوتی ۔۔۔۔پھر ایک لمبا عرصہ
بالکل ملاقات نہ رہی ہم غم َ روزگار سے نبرد آزما اور سلسلہ منقطع ہوا —-ایک دن ستمبر 1999 ہم جب ایم بی اے کی کلاس اٹینڈ کر رہے تو حاضری کے دوران ایک نام پکارا گیا دانش ترابی پیچھے مڑ کر دیکھا تو ہمارے کلاس فیلو تھے ایچ آر کی کلاس میں نصیر صاحب کے بیٹے جنھیں ہم نے بہت چھوٹا دیکھا تھا ۔۔۔۔کلاس کے بعد تصدیق ہوئی کے یہ نصیر صاحب کے بیٹے ہیں۔۔۔پھر بات ہوئی اور دانش نے اپنے ابا کو جاکر بتا تو نہ صرف یہ کہ اتنے عرصے بعد اُنھوں پہچان لیا بلکہ اصرار کیا کے اُن سے ضرور ملاقات کریں پھر وہی ہماری آخری ملاقات تھی جو دانش اُنکے بیٹے کے ساتھ ہوئئ وہ بڑے شاعر ہی نہں ایک بڑے انسان بھی تھے نصیر صاحب کو یاد کرنا ،پھر ان کے بار ے میں لکھنا، میرے لئے اتنا آسان نہیں ۔۔۔۔۔۔وہ بولتے تو کسی اور کو بولنے کی مجال ہوتی ۔۔۔۔۔اللّہ سے دعا ہے کہ وہ اُنکو اپنے جوارِ رحمت مین اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
آپ سے بات ہو چکی ہے تو آپ کو سمجھنا مشکل نہ لگا۔ آپ محفل والی سیما آپا سے بالکل ہی الگ ہیں ۔ دل کی کہنے اور سننے والی ۔ ہم پھر کیوں نہ سمجھیں آپ کو بھلا ۔ اللہ آپ کا دم خم اور محبتیں سلامت رکھے ۔ آمین
بہت بہت شکریہ بہت پیاری ہیں آپ اپنی آواز اور اپنے نام کی طرح ماشاء اللّہ :in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
صابرہ امین

لائبریرین
نصیر ترابی صاحب سے ہماری ایک بہت دیرینہ دوست سے رشتہ داری تھی اور ہماری پہلی ملاقات انہی کے گھر پر محرم کی مجلس میں ہوئی اور پھر یہ سلسلہ خاصا طویل رہا نہ ہم نے کبھی سوچا کہ یہ بڑے شاعر نہ اُِنھوں نے سوچا کہ ہم کون اور کیا ۔۔۔نصیر ترابی کے لئے اعزاز کی پہلی سند ہی یہ تھی کہ وہ علامہ رشید ترابی کے صاحبزادے تھے۔ علامہ رشید ترابی کا کیا کہنے ،وہ تو علم و دانش کے بلند مینار ۔پر لوگوں جو اُنکا ہوَا بیٹھا تھا وہ بالکل ایسے نہ تھے۔۔۔ہمارا زمانہ طالبعلمی وہ دور جب کوئی کسی سے مرعوب نہ ہوتا ۔۔۔کوئی اچھا لگتا ہے تو اُسکی وجہ اُسکی قابلیت قطعی طور پر نہ ہوتی ۔۔۔۔پھر ایک لمبا عرصہ
بالکل ملاقات نہ رہی ہم غم َ روزگار سے نبرد آزما اور سلسلہ منقطع ہوا —-ایک دن ستمبر 1999 ہم جب ایم بی اے کی کلاس اٹینڈ کر رہے تو حاضری کے دوران ایک نام پکارا گیا دانش ترابی پیچھے مڑ کر دیکھا تو ہمارے کلاس فیلو تھے ایچ آر کی کلاس میں نصیر صاحب کے بیٹے جنھیں ہم نے بہت چھوٹا دیکھا تھا ۔۔۔۔کلاس کے بعد تصدیق ہوئی کے یہ نصیر صاحب کے بیٹے ہیں۔۔۔پھر بات ہوئی اور دانش نے اپنے ابا کو جاکر بتا تو نہ صرف یہ کہ اتنے عرصے بعد اُنھوں پہچان لیا بلکہ اصرار کیا کے اُن سے ضرور ملاقات کریں پھر وہی ہماری آخری ملاقات تھی جو دانش اُنکے بیٹے کے ساتھ ہوئئ وہ بڑے شاعر ہی نہں ایک بڑے انسان بھی تھے نصیر صاحب کو یاد کرنا ،پھر ان کے بار ے میں لکھنا، میرے لئے اتنا آسان نہیں ۔۔۔۔۔۔وہ بولتے تو کسی اور کو بولنے کی مجال ہوتی ۔۔۔۔۔اللّہ سے دعا ہے کہ وہ اُنکو اپنے جوارِ رحمت مین اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین
سیما آپا، آپ اپنی یادداشتیں لکھتی رہیں ۔ چھوٹے چھوٹے واقعات ۔ اس طرح آپ کی آٹو بائیوگرافی بن جائے گی ان شاء اللہ ۔
 
Top