میں اتنے سال سے زندہ ہوں یہ محض کہنے کی بات نہیں بلکہ میرے لیے صحیح معانوں میں یہ سب سے بڑی کامیابی ہے. میں اکثر بیٹھے بیٹھے شدید حیران ہو جاتی ہوں اسی ایک بات پر. اکثر لوگوں کو اور سب سے زیادہ والدہ ماجدہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ وقت کیسے گزرا پتا بھی نہیں چلا لیکن مجھے تو پتا چلا ہے! مجھے تو وقت کے ایک ایک لمحے کا پتا چلا ہے!
مزید کوئی چھوٹی موٹی کامیابیاں جو ذہن میں ہیں چاہے بڑی نہ بھی ہوں مگر بہت ٹفسٹ مقابلے میں نامساعد ترین حالات کے باوجود نویں جماعت میں تحصیل بھر میں انگلش ڈیبیٹ میں اور پچھلے سال اردو مباحثے میں ڈویژن بھر میں دوسری پوزیشن نے قابل ذکر خوشی دی تھی اور بھی ہر دن کئی کامیابیاں ملتی ہیں مجھے احساس ہے!