محمد خرم یاسین
محفلین
بھیا مجھے تو فخر ہے بہن پر آپ کی آنکھیں کیوں نم ہورہی ہیں ؟میری آنکھیں نم ہورہی ہیں.
بھیا مجھے تو فخر ہے بہن پر آپ کی آنکھیں کیوں نم ہورہی ہیں ؟میری آنکھیں نم ہورہی ہیں.
میں خاتون تو نہیں لیکن یہ کتابیں بہت پسند ہے مجھےخواتین کو نمل، جنت کے پتے، مصحف اور پیرِ کامل ایسی کتب شاید مذہبی لگاو کی وجہ سے زیادہ پسند ہوتی ہیں باقی مریم بہنا ہی اس بارے میں بتائیں گیں۔
میری آنکھوں میں کچھ چلا گیا تھا.بھیا مجھے تو فخر ہے بہن پر آپ کی آنکھیں کیوں نم ہورہی ہیں ؟
نانا ابو اشعار کہتے تھے. اس قدر خوبصورت اشعار (پنجابی میں) کہ میری عقل دنگ رہ جاتی تھی. مگر شاید ان کے گرینڈ چلڈرن میں سے میں نے ہی ان سے سنے اور کسی کو شاید دلچسپی نہ تھی اور وہ بہت خاموش طبع آدمی تھے. جب بھی بولتے اچھا بولتے اور اس وقت بولتے جب اس کی ضرورت ہوتی. میں نے تقریبا ہر معاملے میں ان سے زیادہ اچھا انسان شاید ہی کوئی دیکھا ہو اور کسی ایک انسان سے بھی کبھی میں نے نہیں سنا کہ وہ ان سے ہرٹ ہوا ہو. ان سے اردو اشعار بھی سنے تھے شاید مگر وہ کم تھے. ڈیڑھ سال قبل جب ان کی وفات ہوئی تو میں نے ہر طرح سے ان کی ڈائریاں ڈھوڈنے کی کوشش کی مگر کسی نے سنبھال کر رکھی نہ تھیں (میری ان سے ملاقات اکثر سال بھر بعد ہو پاتی) سب کچھ سال قبل گھر کی تبدیلی کی نذر ہوگئیں اور وہ خود کسی دنیاوی شے کا دھیان ضرورت سے زیادہ، کم ہی رکھتے تھے.گھر میں اور کون کون اردو ادب سے دلچسپی رکھتا ہے ؟
تحریر کی خوبصورتی کے لیے مجھے متفرق قطعات پسند ہوتے ہیں. لیکن ایک تخلیق جس کو میں مکمل اور پسندیدہ کہہ سکوں میرے نزدیک وہی ہوتی ہے جس کا رول جتنا بڑا ہو.پھر بھی "مصحف" پسندیدہ کتاب-
اپنی خوبصورتی اور جامعیت میں نظم پسند ہے مگر زیادہ تر نثر ہی پڑھتی ہوں. وجہ اس کی یہ ہے کہ میرے نزدیک کتابوں میں اشعار کوئی کوئی ہی کام کے ہوتے ہیں. پھر کتاب پڑھنے بیٹھنا ہو تو نثر ہی پڑھ لے بندہ سکون سے. غصہ تو نہ چڑھے کہ شاعر نے اتنا ٹائم ضائع کیا اور پھر بھی یہ نکالا.اصنافِ ادب میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ؟ نظم یا نثر ؟
اگرچہ یہ اردو محفل پر ہماری 'مراسلہ بڑھاؤ' پالیسی کے خلاف ہے مگر مجھے یہاں دو سوالات کا اکٹھا اقتباس لینا ہی پڑ رہا ہے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ مجھے زیادہ علم نہیں کہ کس کس صنف کو قدیم اور جدید میں کلاسیفائی کیا گیا ہے. افتخار شفیع صاحب کی ہی کتاب 'اصنافِ سخن' چند سال قبل پڑھی تھی.اردو کی قدیم اصنافِ نظم میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو کی جدیداصنافِ نظم میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
قدیم اور جدید کا علم اس معاملے میں بھی نہیں تاہم قصہ گوئی اور افسانہ نگاری زیادہ پسند ہیں. گمان ہے کہ اول الذکر قدیم ہوگی اور مؤخر الذکر جدید.اردو کی قدیم اصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
اردو کی جدیداصنافِ نثر میں زیادہ کیا پسند ہے ؟
نہیں. شاید اس لیے کیونکہ یہ میری فیلڈ نہیں.اردو تنقید سے کسی قسم کی دلچسپی ؟ پسندیدہ نقاد؟
چند ایک مقالہ جات پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا. کوئی کتاب کبھی نہیں پڑھی اس موضوع پر.اردو تحقیق سے کبھی دلچسپی پیدا ہوئی ہو یا کوئی کتاب کبھی زیرِ مطالعہ رہی ؟
غالباََ 2010 تک میں نے ایک فہرست بنا رکھی تھی جس کے مطابق ڈیڑھ سو کے لگ بھگ کتب تھیں. اس کے بعد کا علم نہیں. گمان ہے پانچ سو سے آگے پیچھے ہوں گی.آج تک اردو کی کتنی کتب سے فیض یاب ہوئیں ؟
میرے نزدیک چیزوں کو کلاسیفائی کیا جانا ہی کچھ ایسا مستحسن نہیں ہے (تاہم اس سے انسانوں کے لیے آسانی تو بہرحال ہو جاتی ہے) وگرنہ کوئی چیز کیا ہے یہ دیکھنے والی آنکھ پر منحصر ہے اور ہر آنکھ یونیق ہے. کچھ لوگ سائنس کو بھی ایک آرٹ کے طور پر لیتے ہیں اور کچھ لوگ آرٹ کو بھی ایک سائنس سمجھتے ہیں.آپ سائنس کی طالب علم ہیں اور اچھی ادیبہ بھی۔ اردو اور سائنس کے باہمی ربط پر اگر کچھ کہنا چاہیں تو ؟
گرفت ہو تو ایسی۔باقی سب چھوڑیں اس پر غور کریں کہ اس کے لئے کرینہ کپور خان شادی کے منڈپ سے بھاگ نکلیں تھیں- وغیرہ وغیرہ
پائیدار پکڑ میں مضبوط ۔گرفت ہو تو ایسی۔
عمومی طور پر نہیں ہوتے بلکہ جو ہو اس پر بھی مذاق کرتے رہتے ہیں چاہے وہ چپ ہی کیوں نہ بیٹھا ہو. تاہم جو ہوتے ہیں وہ شاید ادب کے عمومی طلبا سے بھی آگے نکل جاتے ہیں. میرا ایک فیلو بھی یہاں ادب سے گہری وابستی رکھتا ہے. باقی کلاس جتنا ہر وقت مذاق بنائے رکھتی ہے وہ اتنا ہی اردو لکھنے، سمجھنے اور انتخاب کے معاملے میں اچھا ہے!سائنس کے طلبا کس حد تک زبان و ادب کے قریب ہوتے ہیں ؟
آپ امامہ امامہ کرتےرہ گئے، ادھر امریکی اسامہ پکڑ کے لے گئے۔اٹھتے بیٹھتے ایک ہی لفظ منہ سے نکلتا امامہ امامہ امامہ
اقبالیات کا. وجہ اس کی یہ ہے کہ میں وہ بات کہنا پسند کروں گی جس کا ابلاغ میرے وقت کے بہت محدود حلقہ کو ہی نہ ہو اور میرے لیے کلام (بلکہ ہر چیز) کی خوبصورتی اس کے مقصد سے زیادہ اہم نہیں.غالبیات و اقبالیات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو کس کا کریں گیں اور کیوں؟
آپ کے لیے کئی حوالوں سے حالات نامساعد رہے مگر پھر بھی آپ لکھتے رہے آپ کو کس چیز نے آپ کی انفرادیت پر قائم رکھا مزید یہ کہ ہم بادشاہِ وقت سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہوں مگر پھر بھی اس کے رحم و کرم وغیرہ پر ہوں تو کیسا محسوس ہوتا ہے اور کیا آپ مجھے بھی یہی کرنے کی نصیحت فرمائیں گے؟اگر غالب سے ملاقات ہو تو کیا سوال پوچھنا چاہیں گیں ؟
ایک زمانہ تھا جب میں ان کے لیے روز دعا کرتی تھی. زیادہ تر دعا ان کی مغفرت کی ہوا کرتی تھی. کبھی کبھار شاید یہ بھی ہوتی تھی کہ خواب میں آکر کوئی نصیحت کریں، کم از کم یہی کہ موجودہ مسلمانوں کو زوال سے نکالنے کے لیے میری شخصیت کے مطابق میرا کیا رول ہو سکتا ہے؟ اور شاید یہ بھی کہ صرف میں ہی کیوں انہیں جانوں ، وہ بھی مجھے جانتے ہوں!اگر اقبال سے ملاقات ہو تو کچھ پوچھنا چاہیں گی یا کوئی شکوہ کریں گیں؟
کسی کو بھی نہیں.عصرِ حاضر میں کس شاعر کو ہماری نسل کا نمائندہ شاعر قرار دیں گیں؟