محترمہ مریم افتخار صاحبہ کے ساتھ ایک مصاحبہ!

Ignorance is blessing.
ہوسکتا ہے زندگی کی مشکلات کم ہوتیں. ابو کو کہتے سنا ہے کہ تم ایسی کتابیں پڑھ پڑھ کر ہوئی ہو! :)
زندگی اور انسانیت سے جڑی کسی نئی پرت کے کھل جانے کے بعد ہونے والی ذہنی کشمکش کو مشکلات کہہ رہی ہیں؟
 
کوئی ایسی بات جس نے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہوں ؟
بہت سی باتیں/ واقعات/ شخصیات ہیں مگر اس وقت کوئی قابل ذکر بات ذہن میں اس کے سوا نہیں آ رہی کہ
'سبھی اچھی باتیں کہی جا چکی ہیں، بس ان پر عمل کرنا باقی ہے. '
:)
 
زندگی اور انسانیت سے جڑی کسی نئی پرت کے کھل جانے کے بعد ہونے والی ذہنی کشمکش کو مشکلات کہہ رہی ہیں؟
مکمل طور پر نہیں کہہ رہی مگر بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے. ہم جتنا جانتے ہیں امتحانات اور حساب بھی اسی حساب سے ہوتا ہے! میرے اردگرد کی خواتین گریڈز پر روتی اور کاسمیٹکس پر مرتی ہیں. میری خوشیاں، غم اور میری مشکلات، حساب اور سارا کچھ بہت مختلف اور ناقابلِ بیان ہے. :)
 
مکمل طور پر نہیں کہہ رہی مگر بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے. ہم جتنا جانتے ہیں امتحانات اور حساب بھی اسی حساب سے ہوتا ہے! میرے اردگرد کی خواتین گریڈز پر روتی اور کپڑوں پر مرتی ہیں اور میری مشکلات، حساب اور سارا کچھ بہت مختلف اور ناقابلِ بیان ہے. :)
صحیح۔
اس پر مزید گفتگو ہوسکتی ہے۔ فیر کدی سہی۔
 
آپ کو وزیرِ تعلیم کا عہدہ دے دیا جائے تو سب سے پہلے کیا کریں گیں ؟
طلبا کے لیے کم از کم ایک دو گھنٹے کی پارٹم ٹائم جاب ضروری قرار دوں گی.
اردو، اسلامیات اور معاشرتی علوم کی آکسفورڈ کی کتب ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگاؤں گی.
طلبا کے لیے نئی نئی سزائیں تجویز کروں گی جن میں جسمانی سزا کا دخل نہ ہو مگر پھر بھی وہ آئندہ وہ کام کرنے/نہ کرنے کے متعلق دس بار سوچیں.
ایویلوئیشن کے لیےموجودہ نظام کسی طرح بھی صحیح نہیں. کوئی نیا نظام متعارف کروانے کے لیے قابل ترین ذہنوں کی کمیٹی بناؤں گی اور جب ہر پہلو پر غور ہو جائے تو پھر اسے رائج کروں گی.
ایسے اقدام کروں گی کہ استاد محض ایک ملازم سا نہ رہے طلبا یا محکمے کے درمیان.
اساتذہ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے ہر ماہ ایک لیسن رکھواؤں گی اور جو اڈیپٹ نہ ہوں ان کے متعلق مناسب اقدام کروں گی.
وغیرہ وغیرہ وغیرہ.
:)
 
آپ کے خیال میں ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے اور اسے کیسے ٹھیک کیا جائے ؟
آ تجھ کو بتاتا ہوں تقدیرِ امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول، طاؤس و رباب آخر

اتنی بڑی ہجرت اور کسی ملک کے لیے اس قدر قربانیاں ہمارے ملک کے قیام کے حصے میں آئیں.....میرے نزدیک ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہمارا 'انٹرٹینمنٹ اورئینٹڈ' ہونا ہے. میرے مشاہدے کے مطابق ہماری زیادہ تر عوام کا قبلہ و کعبہ تفریح ہے. اپنا ضروری ضروری کام مجبوری سمجھ کر کیا جاتا ہے اور ساتھ تفریح کی کوئی ٹیب کھولے رکھی جاتی ہے. اپنا فارغ وقت بھی اور قیمتی وقت بھی تفریح میں گزارا جاتا ہے. انہی ہیروز کا علم ہے جو کسی تفریحی پروگرام کا حصہ ہوں اور جو اپنا پور پور کام میں لگا گئے ان کے متعلق بہت کم علم ہے. ہماری انسپی ریشنز بھی ویسی ہیں اور مصروفیات بھی. میں دوسرے ممالک کے متعلق زیادہ نہیں جانتی مگر جب کبھی سائیفن یوز کر رہی ہوؤں اور یو ٹیوب پر کوئی ویڈیو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک کی ایڈز چلنے لگ جائیں تو ان کی ایڈز ہم سے خاصی مختلف ہوتی ہیں. ہماری ہر ایڈ کے پیچھے بیچنے والوں کو پتا ہے کہ اس ایڈ کے لیے نیا گانا نہ بنایا گیا تو کسی نے دیکھنی ہی نہیں (اکثر اوقات ڈانس بھی وہاں جہاں ضرورت ہی نہیں ہوتی). تقریبا ہر گھر کی کہانی ہے کہ ایک کمانے والا اور سات آٹھ کو اٹھاتا ہے اور وہ سات آٹھ موج کرتے ہیں اور ملک کی ترقی کا حصہ نہیں بنتے وغیرہ وغیرہ وغیرہ. میں کسی دوسرے ملک سے اپنے ملک اور اپنی عوام کی انرجی کو کم نہیں سمجھتی مگر ہمیں ' آخری' مغل بادشاہ سے کچھ سیکھنا چاہئیے جو سارا سارا دن اصلاح لیتا رہتا تھا اور جب اسے تخت سے اترنا ہوتا تھا تو گھنٹوں انتظار بھی کر لیتا تھا کہ کوئی آئے اور اسے جوتا پہنائے. :)
 
جاگتی آنکھوں کے خواب کیا ہیں ؟ کوئی شدید دلی خواہش ؟
میں کم از کم اپنی زندگی کی حد تک خود کفیل و خود مختار ہوؤں اور مذہب کی جانب سے کوئی پابندی کبھی بری نہیں لگتی مگر معاشرہ مذہب آرئینٹڈ نہیں ہے اور عوام معاشرہ آرئینٹڈ ہے لہذا میرا جاگتی آنکھوں کا خواب یہی ہے کہ مجھے میرے انداز میں جینے دیا جائے. :)
 
کوئی بڑا غم؟ کوئی مستقل پریشانی ؟ دل میں کوئی قلق ؟
وقت کے اور خود اپنےضیاع کا احساس ہوتا ہے. میں خود اپنے قابو میں بھی نہیں ہوں. میری ہر کامیابی اور آبادی میں اللہ کا ہاتھ ہے اور میری ہر ناکامی و بربادی میں میرے سوا کسی کا نہیں. مسلم امہ کی کایا پلٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں اور ان حالات پر سب سے زیادہ کڑھتی ہوں. خاص طور پر جب مسلمان خود ہی اپنے سب سے بڑے دشمن ہوں. :)
 
اپنا مستقبل کیسا دیکھتی ہیں ؟ پاکستان کا مستقبل کیسا نظر آتا ہے ؟
میں مستقبل نہیں دیکھ سکتی، جو ہے ابھی ہے اور آگے بہتر ہونے کے لیے کوشش اور دعا ہے. تاہم میں یہ سمجھتی ہو‍ں کہ میں اور پاکستان اگر تبدیل نہ ہوئے تو مستقبل بھی حال جیسا ہی ہوگا اس لیے ہر لمحے مثبت انداز میں تبدیل ہوتے رہنا چاہئیے. :)
 
آخری تدوین:
بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کے لیے کیا الگ الگ پیغام دینا چاہیں گیں؟
بچوں کے لیے: کسی کی بات پر یونہی یقین نہ کریں، بچپن سے ہی سب کچھ محض ایک رائے سمجھ کر لیں اور خود متعلقہ معاملے کے متعلق اپنی رائے اور عمل قائم کریں کیونکہ یہ زندگی صرف آپ کی ہے. (ہوسکتا ہے کہ میں وہ واحد استاد ہوؤں جو اپنے سٹوڈنٹس سے کہتی ہو کہ میری بات پر بھی یقین نہ کرنا۔سٹوڈنٹس کو ہر ہر سبجیکٹ پڑھاتے ہوئے واقعات اپنے تجربات اور واقعات سناتی ہوں. وہ کہتے ہیں کہ آپ کو اتنے واقعات آتے کہاں سے ہیں ہر سبجیکٹ سے متعلق، مگر مجھے لگتا ہے کہ صرف واقعات ہی مجھ ایسے طلبا کو یاد رہ جاتے ہیں اور انہی کے توسط سے سبق دیر پا یاد رہتا ہے. اپنا سب کچھ ان پر لٹانے کے باوجود ان کو ہر بار کہتی ہوں کہ خود میری بات پر بھی مکمل یقین نہیں کرنا! یہ صرف آپ کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ یوں بھی ہوتا ہے. اس کو سمجھیں اور گزر جائیں اور دنیا کے ہر معاملے کے متعلق اپنی رائے اور عمل خود قائم کریں.)

نوجوانوں کے لیے: اپنی انرجی کو ناصرف مثبت بلکہ بامقصد سمت میں صرف کریں. اس انرجی کا بھی حساب ہونا ہے اور پھر اس وقت امہ کو آپ کی ضرورت ہے!
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
شباب جس کا ہے بے داغ، ضرب ہے کاری
اگر ہو جنگ تو شیرانِ غاب سے بڑھ کر
اگر ہو صُلح تو رعنا غزالِ تاتاری​


بوڑھوں کے لیے: آپ کے زندگی بھر کے تجربات سے بڑھ کر ہمارے لیے کیا قیمتی سرمایہ ہوسکتا ہے؟ جس کو جو ہو سکتا ہے بلا جھجک سکھائیے اور گئے دنوں پر پچھتائیے نہیں، آپ بڑھاپے میں جتنے پیارے ہیں آپ کو ابھی پتا ہی نہیں! :)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب مریم!! آپ کا انٹرویو پڑھ کر اچھا لگا۔ صبح اٹھ کے دیکھا تو راتوں رات آپ نے تمام سوالات کے جوابات دے ڈالے اور وہ بھی بہت جامع انداز میں۔ :) تیرہویں سالگرہ کے انٹرویوز کی اب تک سب سے زیادہ طویل لڑی!! :)

انٹرویو پینل کی جانب سے سوالات ختم ہوں تو ہم بھی سوالات کریں۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سب سے پہلے تو انٹرویو پینل کا بے حد شکریہ کہ اتنے اچھے انداز میں سوال کیےاور مریم کو جاننے کا بہترین موقع دیا.... :)

مریم افتخار آپ ستارہ سحری ہیں ..... مجھے آپ سے امید بھی ہے اور میری دعا بھی ہے کہ آپ کو اڑنے کے لیے کھلا آسمان ملے!
میرے ملک میں جب تک آپ جیسے روشن دماغ نوجوان رہیں گے امیدوں کے دیے جلتے رہیں گے
جیتی رہیں!
 

نور وجدان

لائبریرین
آپ کا مصاحبہ بہت خوب رہا .. دو بدو گفتگو میں جو مزہ ہے وہ تاخیر سے دیئے گئے جوابات میں نہیں. ایسا لگا کہ محترم خرم صاحب نے محفل میں رنگ جما دیا ہے .. آپ کا انٹرویو کافی اچھا ہے. آپ نے زندگی میں کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں .. مزید کے بارے میں آگاہی بھی دی ہے . ہمیں امید آپ اپنے لیے کامیاب ہوں گی. ان شاء اللہ

آپ یہ بتائیے زندگی میں آفاقیت کیسے تلاش کی جا سکتی ہے؟ آپ نے کیسی کی ہے؟ اگر نہیں کی تو کیسے کریں گی؟
 

زیک

مسافر
ایک سوال میری طرف سے۔

آپ کا یہ خیال کیوں ہے؟ اور سائنسی لحاظ سے آپ کے نزدیک اس تھیوری کا متبادل کیا ہے؟

میری فیلڈبائیولوجیکل سائنسز ہے پر مجھے یہ کبھی نہیں لگا کہ چارلس ڈارون کا اتنا بڑا کردار ہے کہ اسے دنیا کی تین بڑی شخصیات میں رکھا جائے۔ آپ نے اس کا نام لیا تو میں وجہ جاننا چاہوں گی کہ آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟ (مجھے تو یوں لگتا ہے کہ جلد یا بدیر یہ غلط پروو ہو جائے شاید بالکل اسی طرح جیسے ایک لمبے عرصے تک سائنسدانوں کا ایمان تھا کہ سورج زمین کے گرد گھومتا ہے اور پھر یکدم بالکل الٹ ڈسکوری ہوئی کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے!)
 
Top