محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

فہد اشرف

محفلین
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
تک اردو کی کتنی کتب سے فیض یاب ہوئے اور کس کتاب نے سب سے زیادہ متاثر کیا ؟
فیضیاب ہوا ہوں یا نہیں یہ نہیں پتہ لیکن کچھ کتابیں پڑھ رکھی ہیں۔ جب تک کتاب پڑھتا ہوں اس سے متاثر رہتا ہوں پھر تاثیر زائل ہو جاتی ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
اردو ادب کے کونسے رسائل و جرائد کے قاری رہے اور ان میں پسندیدہ کونسا ہے ؟
بچپن میں امنگ اور بچوں کا ہلال رامپور ۔ گھر پہ نوائے اسلام نام کا رسالہ بھی آتا تھا اسے بہت پڑھا ہے، اس میں ڈاکٹر ابوالحیات اشرف کا مزاحیہ مضمون ’السلامُ علیکم‘ آتا تھا جس کا بہت بے صبری سے انتظار رہتا تھا۔ اردو ڈائجسٹ ہما بھی کچھ دن تک پڑھا ہے اس میں ابن صفی، ایم اے راحت، محی الدین نواب، انور علیگی، اثر نعمانی، انسپکٹر نواز، کاشف زبیر، طاہر جاوید، حسام بٹ، صالحہ عبدالکریم وغیرہ کی جاسوسی، ایڈونچر و سسپنس والی ناولیں ہوتی تھیں۔ ابن صفی کی ناول کی وجہ سے ہما کافی پسند تھا۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین

فہد اشرف

محفلین
کیا واقعی ادب تنقیدِ حیات ہے ؟
میرے خیال سے ادب امیوزمنٹ فراہم کرنے کے لیے تخلیق کیا جاتا ہے اور یہی ادیب کا بنیادی مقصد ہوتا ہوتا اگر مقصد اس سے ہٹ کر ہوا تو پذیرائی مشکل سے ملے گی قاری بھی محظوظ ہونے کے لیے ہی پڑھتا ہے بعد میں نقاد حضرات اسے تنقید حیات اور آئینۂ حیات ثابت کرتے ہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
Top