تیرہویں سالگرہ محفلین کراچی - ایک نشست بالمشافہ

سید عمران

محفلین
آپ کے کشف و کمالات دیکھ کر تو!
ایک من مٹھائی اور دس گز کا پگڑ آپ کی خدمت میں پیش کر کے مریدی میں آنا پڑے گا۔
پھر دیر کس بات کی؟؟؟
ویسے 'ان' کی ضمیر عدنان بھائی کے لیے تھی...
کہیں خدانخواستہ آپ نے اپنے پر تو نہیں لے لی؟؟؟
 
فہیم

لائبریرین
پھر دیر کس بات کی؟؟؟
ویسے 'ان' کی ضمیر عدنان بھائی کے لیے تھی...
کہیں خدانخواستہ آپ نے اپنے پر تو نہیں لے لی؟؟؟

اسی پر تو ہم آپ کے مقتدی ہو چلے کہ آپ نے ہمارے مراسلے کا اقتباس لیتے ہوئے بات ضمیر عدنان بھائی کے لیے کر ڈالی :)
 
اسی پر تو ہم آپ کے مقتدی ہو چلے کہ آپ نے ہمارے مراسلے کا اقتباس لیتے ہوئے بات ضمیر عدنان بھائی کے لیے کر ڈالی :)
جب کہ حال تو یہ ہے کہ عمران بھائی کسی کو بھی کچھ کہیں تو یہی لگتا ہے کہ عدنان بھائی کو ہی کہا ہو گا۔
 
عثمان

محفلین
بیٹھک لگانے کے لیے تو کوئی پارک جیسی جگہ ہی مناسب ہوتی ہے۔ کہ وہاں بیٹھ کر انسان بات چیت کرلے پھر کسی اچھی جگہ کچھ کھا پی لے اور پھر اپنے گھروں کو۔
ورنہ اگر بہت زیادہ لمبی بیٹھک نہیں لگانی تو کسی ریستوران کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔
میں تو کہتا ہوں کہ ملاقاتی ٹیم نہاری بنا کر پلیٹوں چمچوں کے ساتھ ساحل سمندر کا انتخاب کر لے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں تو کہتا ہوں کہ ملاقاتی ٹیم نہاری بنا کر پلیٹوں چمچوں کے ساتھ ساحل سمندر کا انتخاب کر لے۔
نہاری یا حلیم

میرا مطلب ہے چمچ کے ساتھ کونسی ڈش کھائی جاتی ہے؟ پوچھ یوں رہا ہوں کہ میں نے دنوں ہی نہیں کھائیں۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
نہاری یا حلیم

میرا مطلب ہے چمچ کے ساتھ کونسی ڈش کھائی جاتی ہے؟ پوچھ یوں رہا ہوں کہ میں نے دنوں ہی نہیں کھائیں۔ :)
حلیم چمچے سے کھایا جاتا ہے اور نہاری تندوری روٹی جسے نان بھی کہتے ہیں سے کھائی جاتی ہے
 
عثمان

محفلین
نہاری یا حلیم

میرا مطلب ہے چمچ کے ساتھ کونسی ڈش کھائی جاتی ہے؟ پوچھ یوں رہا ہوں کہ میں نے دنوں ہی نہیں کھائیں۔ :)
اول تو کراچی حلیم اور کراچی نہاری میں فرق ہی کیا ہوگا۔ دوسرا چونکہ فرق نہیں تو چمچوں سے ہی کھائی جاتی ہوگی۔ :)
 
وجی

لائبریرین
حلیم چمچے سے کھایا جاتا ہے اور نہاری تندوری روٹی جسے نان بھی کہتے ہیں سے کھائی جاتی ہے
ضروری نہیں ہر کوئی حلیم چمچے سے کھائے
آپکی بات پر عید پر اے آر وائی سے انور مقصود کا ایک پروگرام یاد آگیا ۔
شاید آپ نے دیکھا یا سنا ہو۔
 
مابدولت بذات خود اس بالمشافہ ملاقات کے حوالے سے کسی اعلان کے منتظر ہیں ،تاہم مابدولت ہمہ وقت آمادۂ شرکت ہیں ۔ تاہم مابدولت کی دلی خواہش ہے کہ کاش اس پروگرام میں برادرم تابش آپ ،برادر م یاز ،محترم برادرم محمد وارث ، برادرم عبدالقیوم چوہدری اور برادرم فرقان احمد کی شرکت بھی ہوتی تو اس ملاقات کا مزہ دو چند ہو جاتا .:):)
 
عثمان

محفلین
روداد تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ ہونی چاہیے۔
بلکہ دھاگہ کھول کر لمحہ بہ لمحہ “ٹوئیٹ” کرتے رہیں اور تفصیلی روداد بعد میں لکھیں۔
اس کے علاوہ شرکائے ملاقات کے تاثرات بھی ہونے چاہئیں۔
 
Top