چودہویں سالگرہ محفلین کو تحائف دیجیے!

فرقان احمد

محفلین
ہم تو دنیا کے جھمیلوں میں ایسے کھوئے کہ دھیان نہ رہا کہ اردو محفل میں سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں۔ ارے صاحب! محفلین موجود ہیں اور تحائف غائب! یہ کیا قصہ ہے! ایک دوسرے کو تحائف دیجیے کہ اس سے محبت بڑھے گی۔ تو پھر، ابتدا کون کرے گا؟ دیکھتے ہیں! گیم شروع ہوتی ہے اب! :)

ہماری جانب سے تمام محفلین کے لیے یہ تحفہ پیش خدمت ہے۔ مل بانٹ کر، ارے بھئی، مل بانٹ کر ۔۔۔! ارے عدنان میاں، رکیے، اس میں سب کا حصہ ہے! ارے صاحب! ۔۔۔۔۔
chocolate-sweets-flowers-bitter.jpg
 
آخری تدوین:

احمد محمد

مجھ جیسے تو اتنے میں ہی بے حد خوش ہیں جو آپ جیسے بیش قیمت احباب اس محفل کے طفیل بطور تحفۂِ خداوندی ملے ہوئے ہیں اور اس پر ہم انتہائی شُکرگزار ہیں۔
آپ سب احباب کے لیے
:rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose:۔۔۔۔۔
 
ایک پھول ہماری جانب سے چُن لیا گیا۔ باقی رہ گئے گیارہ ۔۔۔! :)
 
جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ فرقان۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
بہت خوبصورت تحفہ ہے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے.آمین!
 
فلسفی

محفلین
مادہ پرست اس دنیا میں جہاں خون کے رشتے بھی مطلب کے بنا عموما کچھے دھاگے سے بھی کمزور نظر آتے ہیں وہاں ایسی بے لوث محبت قسمت والوں کو ہی ملتی ہے جو محفلین کے دل میں (اختلاف کے باوجود) ایک دوسرے کے لیے ہے۔ اگر نہیں بھی ہے تو اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ یہ محبت پیدا فرما دے اور ہمارے قول و فعل کے تضاد کو ختم فرما دے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے اور اپنی محبت کی برکت سے ہمیں آپس میں بھی ایک دوسرے سے بے لوث محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان محبتوں کو ہمیشہ قائم رکھے اور جنت میں بھی ہمیں اکھٹا فرما دے۔ آمین

فرقان بھائی کی چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا اور احمد بھائی کا ایک پھول، شکریے کے ساتھ قبول۔ :)
 
م حمزہ

آپ کی دعاؤں پر دل سے آمین نکلا۔

خیر ۔۔۔ صرف لینے پر اکتفا کریں گے یا بس کچھ دیں گے بھی۔ ۔۔ یا آپ بس دعاؤں سے ہی کام چلارہے ہیں ؟
 
بھائی سچی بات تو یہ ہے کہ اپنے پاس تو صرف دعا ہی ہے دینے کے لیے ۔۔۔ جان کا سودا تو پہلے ہی کر چکے یعنی شہادت کے متمنی ہیں، اس لیے اس کا تذکرہ نہیں، کہ میرے رب جو منظور ہو گا ہم ویسے ہی راضی۔

اس کے علاوہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ عاجز کسی کام آ سکتا ہے تو بندہ حاضر ہے، حکم کیجیے۔
 
بافقیہ

محفلین
جناب کوئی ہمیں واضح کرے کہ ’’پسندیدہ‘‘ ،’’پر مزاح‘‘ اور ’’دوستانہ‘‘ وغیرہ کیسےپیش کرتے ہیں؟

اس لڑی سے معذرت کے ساتھ۔
 
عرفان سعید

اس کے لیے آپ کو پچاس مراسلے کرنا ہوں گے، اس کے بعد یہ اختیارات آپ کو مل جائیں گے۔
 
ہمیں یہ جعل سازیاں پسند نہیں۔۔۔
جو تحفہ دینا ہے حقیقی طور پر دیں۔۔۔
چاہے چائے کا ایک کپ ہی کیوں نہ ہو!!!
حد ہوتی ہے کوئی نا شکری کی بھی مفتی جی ،
آپ نے تو مولانا فضل الرحمان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ۔
 
ارے بھیا جی! چاکلیٹ کے علاوہ بھی اس دنیائے فانی میں کئی تحائف ہیں۔ چاکلیٹ کھلا کر کیوں امی سے ڈانٹ پڑوائیں گے۔
ابھی تو میرے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے۔
 
Top