فرقان احمد
محفلین
اس عنوان کو سنجیدگی سے لیجیے۔ کئی محفلین بے کار بیٹھے ہیں۔ دیکھیے نا! ہم بھی چند روز قبل تک محفل میں مدیر کے منصب پر فائز تھے؛ اب ہم بھی ویلوں میں شامل ہو چکے۔ ہمارے لیے بھی کوئی کام کاج تجویز کیجیے۔ اسی طرح دیگر محفلین میں بھی اُن کے مزاج اور قابلیت و اہلیت کے لحاظ سے دل کھول کر مناصب اور عہدے تقسیم کیجیے۔ یہ نہ پوچھیے گا کہ محفلین کے پاس تقرریوں اور نامزدگیوں کا اختیار کہاں سے آیا؟ سالگرہ کی تقریبات کے دوران اس نوعیت کے سوال پوچھے جانے پر ہم آپ کے لیے فرضی عہدہ تجویز کرنے کی بجائے حقیقی سزا سنائے جانے کی سفارش بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔! خاطر جمع رکھیے!
ابتدا ہم کیے دیتے ہیں ۔۔۔!
سید عمران بھیا کو ہم اُردو لغت بورڈ کا چیئرمین نامزد کرتے ہیں۔
ابتدا ہم کیے دیتے ہیں ۔۔۔!
سید عمران بھیا کو ہم اُردو لغت بورڈ کا چیئرمین نامزد کرتے ہیں۔
محفلین تقرر و تعیناتی کی آڑ میں دیگر اراکین سے پرانے بدلے بھی چکا سکتے ہیں۔
آخری تدوین: