بقول نیلم ایک اچھے انسان اور پر شفقت بھائی۔ بہت ٹھنڈےمزاج کے ہیں (میری طرحlollll)جب تک بات حد سے نہ گزرجائےغصہ پہ کنٹرول رہکھتےہیں...
فاتح
کہتے ہیں۔
وصوف کے متعلق ہمارا پہلا تاثر یہ تھا کہ بھلے مانس آدمی ہیں اور جس قدر مکھن باز کوئی بھلا مانس ہو سکتا ہے اس سے چار ہاتھ بڑھ کر ہی ہیں۔۔۔
اب یہ اگر نہ پوچھا جاتا کہ وہ تاثر/خیال تبدیل ہوا یا نہیں تو شاید کچھ بات بنی رہتی مگر۔۔۔
خیر جانے دیں۔۔۔ ہم نے کوئی سچ بولنے کا ٹھیکا تو نہیں لے رکھا۔۔۔ حضرت کے متعلق ہمارا جو تاثر پہلے دن تھا وہی اب تک قائم ہے۔۔۔ ذرہ برابر تبدیلی نہیں آئی۔۔۔
جان پہچان تو پانچ مئی 2010 کو ہوئی تھی۔۔۔ جب اچانک ہمارے متعلق انھوں نے من گھڑت جھوٹ پر مبنی ایک مراسلہ لکھا اور ہم حیران پریشان کہ یا خدا یہ کون آ گیا جو ہمارے متعلق ایسے ایسے نیک خیالات کا اظہار فرما رہا ہے اور ہم نے نام تک نہیں سنا کبھی اس کا:
یہ تو تھی پہلی مرتبہ ان سے جان پہچان۔
بعد ازاں عروض کا سافٹویئر بنانے سے متعلق ان سے بات چیت کا آغاز ہوا جو فرہنگ جویندہ (ڈکشنری ایکسپلورر) کے سافٹویئر میں تبدیل ہوا اور خدا جھوٹ نہ بلوائے تو اب ہم پچھلے دو سال سے سوائے ان دو موضوعات کے باقی تقریباً ہر موضوع پر روزانہ گھنٹوں بے تکان گفتگو فرماتے ہیں۔
میں نے ان سے چغلیاں سیکھی ہیں، لوگوں کی برائی سیکھی
پر از انفاق لگائی و بجھائی سیکھی
کون سا ایسا شرر ہے جو نہ سیکھا ہم نے
الغرض ان سے ہر اک واہی تباہی سیکھی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-4
پوسٹ#63
ملائکہ
کہتی ہیں۔
مجھے سب سے پہلے لگا تھا کہ یہ کوئی بہت بڑی عمر کے انکل ہیں مجھے تو بہت وقت بعد پتہ چلا کہ یہ تو ینگ ہیں اور میں کافی دیر تک سوچتی رہی کہ آخر پھر یہ ایسے کیوں بات کرتے ہیں
میں نے سعود بھائی سے بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی پوچھیں ہیں اور وہ بہت آرام سے بتا دیتے تھے اور ایک بات یہ کہ انھوں نے مجھ سے کبھی بھی فلرٹ کرنے کی کوشش نہیں کی (اور یہ بات میں سنجیدگی سے کررہی ہوں) جو کہ مجھے بہت اچھی بات لگی انکی۔
میں سعود بھیا کی پروفیشنل لائف کو دیکھوں تو مجھے ایک بڑا ہی مغرور سا انسان ملنا چائیے میں نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنی پروفیشنل زندگی میں بہت کامیاب ہیں اور انکے مزاج ہی نہیں ملتے
، مگر سعود بھائی کہ لئے ایسا نہیں کہہ سکتے جو کہ میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#81
بقول @
طالوت
:بندے میں کیا خوبی ہو ؟ دل کا دماغ کا اچھا ہو تو ابن سعید یعنی سعود دونوں معاملوں میں ثابت شدہ ہیں ۔
البتہ پہلا تاثر انکل کا تھا جو زمانہ ہوا زائل ہو چکا۔ کم کم اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں سو اچھے لگتے ہیں۔
قراۃ العین اعوان
کہتی ہیں۔
بہت منکسرالمزاج ،رحم دل، حاضر جواب اور دلوں کا پاس رکھنے والے۔۔۔۔۔! پہلا تاثر یہی ابھرا اور اب اس میں بہت اضافہ ہوچکا ہے۔پہلے یہ نہریں تھیں اور اب جا کر یہ سمندر میں گر رہی ہیں وہ سمندر محبت اور خلوص کا سمندر ہے۔
پہلی بار بات بارہ دری میں ہوئی صرف علیک سلیک پھر ایک نا خوش گوار واقعہ پیش آنے پر ہوئی جب بھیا نے میری دل جوئی کی اور میں حیران سی رہ گئی کہ بھیا نے اتنی سی بات کو اتنی اہمیت دی اور یہیں سے میرے دل میں بھیووو کے لیئے بہت احترام اور محبت کا جزبہ ابھرا وجہ یہ تھی کہ بڑی بڑی باتوں کو بہت سے لوگ اہمیت دیتے ہیں لیکن عموما اتنی چھوٹی باتوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
بھیا کی نرم مزاجی اور شگفتگی۔۔۔۔!کی عادت اچھی لگتی ہے۔
ان سے سیکھا ہے۔:دل جوئی کرنا،محبت بانٹنا،مسکراتے رہنا،خلوص،سادگی یہ سب سیکھا ہے۔
بھیا آپ اپنا حد سے سوا خیال رکھا کریں!
یہ خاص الخاص بھیوو کے لیئے۔۔۔۔!
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#83
تعبیر
کہتی ہیں۔
واحد میں ہونگی یہاں جس کا پہلا تاثر سعود کے بارے میں اچھا نہیں تھا
مجھے سعود بہت ہی اکڑو اور مشکل لگے تھے شروع میں
اب میرے خیالات بالکل بدل چکے ہیں سعود بہت ہی نفیس،حساس اور کھلے دل کے مالک ہیں اور بہترین انسان ہیں۔
ان کی بہت ساری عادات ہیں جو پسند ہیں
سعود بہت بہت بہت خیال رکھنے والے ہیں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کرتے
کبھی کسی غلط بات کو انکریج نہیں کرتے بلکہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں
ہر ایک کی مدد کو ہر وقت تیار رہتے ہیں
گھمنڈی بالکل نہیں ہیں
اپنے بارے میں اتنا کچھ جاننے کے بادجود کبھی بھی انہیں میاں مٹھو بنتے نہیں دیکھا جبکہ اپنی تعاریف خود بھی کریں تو برا نہیں لگے گ
ان سے میں نے مسکرانا سیکھا ہے۔
شکریہ کے بجائے جزاک اللہ کہنا چاہئے
چھوٹوں سے پیار اور بڑوں کا ادب کہ یہی سنت رسول ہے
ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہی ہوں
پیغام-------------- دوسروں کی طرح اپنا بھی خیال رکھا کریں
اور وقت پر سویا کریں
سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ محفل کے چراغ ہیں تو کیا میں اپنی تین خواہشات بتا سکتی ہوں؟؟؟
مشورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے انٹیلیجینس(ایسے ہی لکھتے ہیں نا)کیوں نہیں جوائن کی؟؟؟کرتے تو ملک کا بھلا ہو جاتا
کیونکہ کوئی کتنا بھی چاہے کوئی بھی طریقہ آزما لے مگر آپ نا چاہیں تو وہ بات وہ آپ سے نہیں اگلوا سکتا۔
گزارش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ہمیشہ اچھی اچھی باتیں سکھایا کریں اور اچھے اچھے مشورے دیا کریں
اوراے کاش کہ جس طرح آپ نے محفل کا ہر مسئلہ بہت سمجھداری سے اور بغیر کسی فساد کے حل کیا ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی آپ کے ہاتھ ہوتا اور آپ اسے حل کرتے تو یوں انڈیا اور پاکستان دشمن نہیں بلکہ بہترین دوست ہوتے۔
فرض کریں یہ مسئلہ آپ کے ہاتھ ہوتا تو آپ اسے کیسے حل کرتے(مجھے پتہ ہے کہ اسکا جواب کبھی بھی نہیں ملے گا لیکن ایک پرسنٹ چانس ہے تو پوچھ لیتی ہوں ویسے بھی میں بہت خوش فہم ہوں )
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#84
@مہ جبیں
کہتی ہیں۔
۔ میں جب پہلی دفعہ آنلائن آئی تھی تو اس دن میری سعود سے پہلی دفعہ بات ہوئی پہلا تاثر ایک خوش اخلاق اور ملنسار انسان کے روپ میں نظر آیا
اور سعود محفل پر واحد ہیں کہ انہوں نے مجھ کو پہلی ہی دفعہ میں مخاطب کرتے ہوئے انتہائی اخلاق سے "امی جان " کہ کر بات کا آغاز کیا
اور اس بات سے مجھے کافی حوصلہ ہوا کہ نئی جگہ کی اجنبیت کو کم کرنے میں مدد ملی الحمدللہ ۔ اور یہ بات میں بہت وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ
ہر عمر کے لوگوں کے دلوں کوفتح کرنے کا فن سعود خوب جانتے ہیں ماشاءاللہ
امین کے توسط سے سعود نے دو دفعہ مجھ سے فون پر بات کی ، لہجے میں ادب ،تہذیب ، شائستگی، خلوص ، اپنائیت ،ٹھہراؤ سنجیدگی و متانت کا بھرپورامتزاج پایا ماشاءاللہ۔
سعود کی سب سے اچھی عادت انکی تحمل مزاجی شائستگی اور اصول پسندی ہے ۔ اور اتنے عرصے میں کبھی اسکے خلاف کرتے نہیں دیکھا، اللہ سعود کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
سعود کی شخصیت میں ایسا بہت کچھ ہے جو سب کے لئے باعثِ تقلید ہوسکتا ہے سب سے بڑھ کر منکسرالمزاجی اور ہر وقت یک گونہ سکون اسکی شخصیت کا خاصہ ہے ، کوشش کرتی ہوں کہ میں بھی اپنے اندر یہ صفات پیدا کرلوں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#85
فرحت کیانی
نے کہا
ابن سعید کی شخصیت میں مجھے ذہانت، عاجزی اور دوستی کا عنصر غالب محسوس ہوتا ہے۔
میں دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنے میں بہت وقت لیتی ہوں اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ عموماً تاثر تبدیل نہیں ہوتا۔ یہاں بھی یہی صورتحال ہے۔
شاید 2008-09 میں جب میں بھی لہو لگا کر لائبریری کے شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی تھی تو کسی دھاگے پر رسمی بات ہوئی ہو گی۔ لیکن پھر بہت عرصے کے بعد جب دوبارہ محفل میں آنا ہوا تو کافی خوشگوار حیرت ہوئی کہ چند گنے چنے لوگ جنہیں میں یاد تھی ان میں سعود بھائی بھی شامل تھے۔ اور پھر بات چیت کا سلسلہ بس چلتا ہی جاتا ہے۔
موقع محل کے لحاظ سے بات کرنا ان کی اچھی عادت ہے۔
وہی چھوٹی چھوٹی باتیں جو عائشہ عزیز اور آپ نے سیکھیں۔ ویسے مجھ تک بیشتر اقوالِ سعود بذریعہ عائشہ عزیز پہنچے ہیں۔
بھیا آپ بے پر کی اتنی کم کم کیوں اڑاتے ہیں؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ#86
سارہ خان
نے کہا۔
سعود بھیا کے بارے میں پہلا تاثر کچھ عجیب سا تھا ۔۔ انہوں نے کوئی تھریڈ دہلی میں دعوت یا اس ہی طرح کائی نام تھا وہ سٹارٹ کیا تھا اور خیالی دعوت کروا رہے تھے تو میں نے سوچا تھا پتا نہین کیا الٹا سیدھا لکھ رہا ہے یہ بندہ ۔۔بہت جلد ہی پہلا والا تاثر بدل گیا تھا ۔۔ گیمز کے تھریڈز پر جوابات اور بے پرکیوں وغیرہ سے اندازہ ہوا تھا کہ موصوف کافی ذہین ، حاضر جواب ہیں لیکن بزرگی جھاڑنے کا بہت شوق ہے ۔۔
مجھے بالکل بھی یاد نہیں آ رہا کہ پہلی بات کیا ہوئی تھی
۔۔ لیکن یہ پکا یاد ہے کہ ہوئی ذہانت آزمائیے کے تھریڈ میں تھی
سب کا خیال رکھنے والی عادت ۔۔خوش مزاجی ۔۔ دوسروں کی حصلہ افزائی کرنا ۔۔ مدد کرنا ۔
سعود بھیا کو میں اپنا استاد مانتی ہوں انہوں نے اسٹدی میں بھی میری مدد کی ہے ۔۔۔ اور بہت سی چیزوں میں اکثر ان سے ہیلپ لیتی رہتی ہوں ۔۔۔
بھیا کبھی کبھی غصہ کرنا بھی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔۔۔
سوال : کیا گھر میں بھی اتنے ہی کول رہتے ہیں ہمیشہ ۔۔ بھابھی پر کبھی غصہ کرتے ہیں کہ نہیں ؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-5
پوسٹ394
عبد العزیز افضل
کہتے ہیں
ميں جب شروع ميں گوگل ميں كسي ارودو پروگرام كي تلاش ميں تها ۔۔ اور انهي دنوں ميرا يونيورسٹي كے ضمني امتحانات هونے كو تهے ۔۔ اور ڈھونڈتے ڈھونڈٹے ميں آخر كار ميں ااس محفل ميں كسي طرح پهنچ هي گيا
ميں حيران اور پريشان تها ۔ كه اب كيا كرو ۔۔ اور آداب محفل سے واقف بهي نهيں تها ۔۔ كيونكه ميں ميں جس سر زمين سے تعلق ركهتا هو وهاں اكثر لوگ جذباتي اور جوبيس گهنٹے غصے ميں هوتے هيں ۔۔
تو مجھ پر بهي ان كا اثر كافي حد تك تها ۔۔
ميں كچھ اونٹ پٹانگ لكهنے لگا تها ۔۔
تو اسي موصوف نے جس انداز سے مجهے سمجھايا كه ميرا نظريه هي تبديل هوگيا تها ۔۔ اتني محبت اور بهائي چارگي تهي ۔۔ ان كے انداز ميں كه سوچ بهي نهيں سكتا تها ۔۔۔
يه ميري پوري تقرير سنتا تها ۔۔ جس ميں كافي الفاظ جذباتي هوتے تهے ۔۔ ليكن اس كے انداز گفتگو نے مجهے كافي متاثر كيا تها ۔۔
ميں اكثر رات كو آتا ہوں ۔۔
ميں ہميشہ اس موصوف كو پاتا ہوں
ميرے خيال ميں اس گروپ ميں دو شخصيات ايسی ہیں جس نے مجھے ہميشہ محبت اور پيار سے بات كی ۔۔
ايك شمشاد بهائی
اور سعود بهائی۔۔۔
ميں آخر ميں يہی كہتا ہوں كہ وقت گذر جاتا ہے ليكن انسان كا اخلاق هميشہ ياد رہتا ہے ۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#101
مقدس
کہتی ہیں۔
سعود بھائی کے بارے میں جیسا سوچا تھا، اس سے بڑھ کر پایا، ویسے شروع میں، میں نے بھی یہی سوچا تھا کہ یہ کوئی بابا جی ہیں اور اپنی جوانی کی تصویر لگائے بیٹھے ہیں، لیکن جب بھیا سے بات ہوئی تو آئی واز شاکڈ ود دا وائس کہ ہائے یہ تو بالکل بھی بڈھے نہیں ہیں بلکہ میرے جیسے ہیں انگلش میں بات کرتے ہیں زیادہ۔۔ ان دنوں اردو میں ہمارا حال کچھ خاص اچھا نہیں تھا۔۔ ہی ہی ہی بقول کچھ لوگوں کے ہم اردو انگلش ایکسینٹ میں بولتے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہ
میرے تعارف والے تھریڈ میں بھیا نے مجھے اتنےےےے پیار سے ویلکم کیا تھا جیسے کب سے جانتے ہیں مجھے۔ اس کے بعد میرے انٹرویو میں بھی بھیا نے بہت سارے سوالوں کا جواب میرے بی ہاف دیا تھا۔۔ بھیا سے فون پر بھی بہت بار بات ہوئی۔۔ ہمیشہ بہت پیار سے بات کی۔ بالکل ایک بڑے بھائی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں
سعود بھائی کی ایسی کون سی بات ہے جو اچھی نہیں لگ سکتی۔۔ اتنے پولائٹ اور سوئیٹ ہیں۔ کبھی غصہ نہیں کرتے۔ اس وقت بھی اسمائل دیتے ہیں جب اندر سے کتنے پریشان بھی ہوں اپنی تکلیف یا ٹینشن کو وہ کسی پر نہیں اتارتے۔ ایک بہت اچھے منظم ہیں، کس چیز کو کس طرح ڈیل کرنا ہے، بہت اچھے سے جانتے ہیں، ان کی یہ عادت میں بھی اڈاپ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
۔۔ سعود بھائی کی اسمائیلز تو میری فیورٹ ہیں۔ جب نہ ملیں تو ٹینشن ہوتی ہے کہ یہ کیا آج سعود بھائی کا مراسلہ اسمائیلی کے بغیر ویسے ایسا ہوتا تو بہت کم ہے۔۔ پوری اسمائیل فیکٹری ہیں سعود بھیا۔۔ ہی ہی ہی ہ
ایک اچھا دوست، بھائی، سہیلی اور کبھی کبھار بابا بھی بن جاتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، لیکن سعود بھائی ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح ہمیشہ ساتھ رہے اور ہیں۔ جب بابا کو کھویا تو لگتا تھا کہ بس وقت ایک جگہ تھم گیا ہے اور اب شاید میں کبھی زندگی میں مسکرا نہیں پاؤں گی، کبھی ہنس نہیں سکوں گی لیکن گھر والوں کے ساتھ ساتھ بھیا نے مجھے دوبارہ سے ہنسنا سکھایا، مجھے لگتا تھا کہ اب میں کچھ کر نہیں پاؤں گی بس اب میرے ہونے کا کوئی مقصد نہیں تب سعود بھیا تھے جنہوں نے مجھے احساس دلایا کہ نہیں، وقت رکتا نہیں،بس جانے والے چلے جاتے ہیں، ہمیں زندگی کو جینا پڑتا ہے ان رشتوں کے لیے جو ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ اس کے لیے میں سعود بھائی کو تھینک یو کبھی نہیں بولوں گی کیونکہ ایک بہن ہونے کے ناطے یہ میرا حق تھا اور سعود بھائی نے یہ حق ادا کر دیا۔
بھیا جیسا ہم سب آپ کے لیے امپورٹنٹ ہیں، جیسے آپ کو ہم سب کا خیال ہے ویسے ہمیں بھی ہے۔ اس لیے آپ ہمارا خیال رکھتے ہوئے خود کو مت بھول جایا کریں۔ ٹائم پہ سویا کریں اور کھانا بھی ٹائم پر اچھے سے کھایا کریں ۔۔ ہی ہی ہی یہ آخری والی نصیحت بدلہ لینے کے لیے ہے بھیا
ویسے سعود بھیا سے کیا فرمائش کرنی کیونکہ وہ تو اکثر باتیں فرمائش کرنے سے پہلے ہی پوری کر دیتے ہیں، اس لیے اس والے سوال کو تو ہم اسکپ کر دیتے ہیں جیسا اکثر اپنا لنچ اسکپ کر دیا کرتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#103
انیس الرحمٰن
کہے ہیں۔
لوگوں نے یہاں پر سعود بھائی کی تعریف کے پل باندھے ہوئے تھے۔ میں نے سوچا سعود بھائی کو پکڑا جائے۔ ہمیں بھی تو پتا چلے کہ وہ کتنے شفیق ہیں۔
ویسے بھی میں میٹھی چھری چلانے کا عادی مجرم ہوں۔ پر انہوں نے جس شفقت سے مجھے جوابات دیے۔ اس سے یہی ثابت ہوا لوگ صحیح کہتے ہیں ان کے بارے میں۔
حالانکہ میں نے حتی الامکان کوشش کی تھی کہ کوئی تلخی پیدا ہو۔ اور میں ویسے بھی "First Impression is The Last Impression" کا قائل ہوں۔
مہینہ بھر پہلے کسی دھاگے میں "چاند بابو" کے ذکر پر ان سے بات چیت ہوئی تھی۔
مجھے پسند ہے ان کی حاضر جوابی۔ کیوں کہ یہ ہماری مشتر کہ عادت ہے۔
ان سے سیکھا ہے یہ کہ مسلسل آن لائن رہنا چاہیے۔
اس قلیل عرصے میں تو ان سے یہی سیکھا ہے کہ انسان کو نرم مزاج اور شفیق ہونا چاہیے۔ آگے چل کر مزید اچھا سیکھنے کو ملے گا۔
وہی مشورہ دوں گا جو بارہ دری کے دھاگے میں بھی دے چکا ہوں۔ "ریزرو" والی بات پہ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#105
@ابنِ سعید
کہتے ہیں۔
ہم نے کبھی شاعری نہیں کی۔ کیوں کہ ہم پر کبھی شاعری کا ورود ہی نہیں ہوا۔ ماضی میں الفاظ اور فقروں کی نشستوں میں رد و بدل کر کے کچھ مصرعے گنگنانے کے قابل بنائے لیکن انھیں شاعری نہیں گردانا جا سکتا بلکہ ہمارے خیال میں وہ تک بندیاں ہیں۔ آپ ان میں سے بیشتر یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں اور ماندہ تک بندیاں بھی ادھر ادھر محفل میں ہی بکھری مل جائیں گی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-6
پوسٹ#120
نیرنگ خیال (ذوالقرنین)
نے کہا۔
سعود بھائی کے متعلق کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ بہرحال؛
سعود بھائی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ جیسا کہ:
"یہ بے پر کی" بھی آپ مابدولت سے سیکھا ہے۔
یہ "
" بھی آپ سے سیکھا ہے۔
اور سب سے بڑھ کر "مستقل مزاجی" یعنی کچھ بھی ہو جائے اپنا مخلصانہ کام کرتے جاؤ۔
اور اور اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (سیکھنا جاری ہے)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-8
پوسٹ#154
الف عین
نے کہا۔
سعود کو یہاں بلانے کا بلا واسطہ ذریعہ تو میں ہی بنا تھا۔ اس کے بعد ان سے فون پر باتیں ہوئیں، اور پھر تکلف تو درمیان سے ایسا اٹھ گیا کہ ایک بار میں دو دن کے لئے دہلی گیا سرکاری کام سے تو خود کو ان کا مہمان بنا لیا، اور ان دو دنوں میں سعود میاں نے ہماری ’شوفری‘ بھی کی۔ کہ انہیں کی بائک ہماری سرکاری گاڑی بھی رہی اور ذاتی کار بھی۔ اس بہانے جامعہ کے علاقے کے کچھ دوستوں سے ملنا بھی نصیب ہو گیا سعود کے توسط سے ہی۔
سعود کے بارے میں سب ارکان نے بہت کچھ لکھ ہی دیا ہے، اور یہ مکمل دھاگا بغیر لاگ ان کئے پڑھا ہے، اس لئے کہیں زبردست کی مہر ثبت نہیں کر سکا۔ سعود کی شخصیت ہی ایسی ہے، اب ان پر زبردست کی مہر کہاں لگاؤں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-محفل-کے-جادوگر.53945/page-9
پوسٹ#162
زبیر مرزا
کہتے ہیں۔
آپ ان سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن ان کے اخلاق ، رواداری ، گفتگو کے سلیقے ، ذہانت ، قائل کردینے کے فن کو،مسکراہٹوں ، لہجے کی شیرینی ، ان کی بلندوبالا عمارت سی شاندار شخصیت کو نظرانداز نہیں کرسکتےاور خدانخواستہ جو یہ آپ سے صوتی رابطے میں ہیں تو آپ ان کے سحرانگیزی سے نہیں بچ سکتے- گو ہمیں شخصیات پر لکھنا نہیں آتا کہ خاکہ نگاری میں کچھ تنقید کا تڑکا تحریر کو ذرا چٹ پٹا بنادیتا ہے- ایک آدھ خامی بھی اُجاگر کرنی پڑتی ہے کہ too good to be true تاثر نہ پڑے
لیکن کیا کریں کہ ہمیں اپنے ان پیارے محفل کے راج دلارے کی خامی تلاش کرنے پر بھی نہیں مل پائی
یا نظرنہیں آئی - اللہ ایسے لوگوں سے بچائے جن میں ڈھونڈنے سے بھی کوئی خامی نہ ملے کہ ایسی
صورت میں زندگی سے گوسپ اور غیبت کا عنصر ختم ہوجاتا ہے-
ان کی محفل میں پُرانی تحریروں کو مت پڑھیں یہ ہمارا مخلصانہ مشورہ ہے - اگر آپ پڑھ چکے
ہیں تو اللہ آپ پررحم فرمائے اب آپ ان کے پرستارہونے اور لکھنے میں ان کے اثرات سے نہیں بچ سکتے-
صد شکر کہ یہ سُپرہیرو محفل میں زیادہ فعال نہیں سو ہم سے نواردوں کی بھی دال گل جاتی ہے
سُپرمین
ابن سعید مسکراہٹو سے دل جیتنا مختصر بات کہہ کے چھاجانا انھوں نے عادت ہی
بنالی ہے - اگر آپ ان سے صوتی رابطہ کرچکے ہیں تو ان کی میٹھی آواز کی بدولت آپ بناء میٹھا شامل کیے کئی دن تک چائے پی سکتے ہیں یقین کریں کہ میں اس کا تجربہ کرچکا ہوں -آپ بھی شکرکی قلت میں ان کو فون کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سُپر-محفلین.66773/
پوسٹ#1
عثمان
کہتے ہیں۔
(
محفل کی روح
سے ملاقات)
ایک دبلے پتلے لیکن انتہائی چست نوجوان ۔ سعود زبانی گفتگو میں بھی ایسے ہی شیریں، محتاط اور قادر کلام ہیں جیسے وہ محفل پر کمپیوٹر کے پردے کے پیچھے اپنی رطب اللسانی کے جوہر دکھاتے معلوم ہوتے ہیں۔ تاہم کمپیوٹر سکرین پر لکھے الفاظ کے برعکس ، زبانی ہم کلامی کا فائدہ ہے کہ تاثرات عیاں رہتے ہیں۔ سعود رواں ہوتے چلے گئے اور مجھے محفل کی تاریخ کے ساتھ ساتھ۔۔ الفاظ کے کہیں پیچھے گم سعود کو پڑھنے کا موقع ملتا گیا۔۔ مجھے لگا کہ جیسے ان کی صلاحیتوں کا محفل پر جو اثر ہے۔ ویسے ہی برس ہا برس محفل کی ذمہ داریوں نے بھی ان کی شخصیت پر ایک اثر چھوڑا ہے۔ محفل ان کے لیے مشغلے سے کہیں بڑھ چکی ہے۔ یہاں تک کہ عین ممکن ہے کہ اس پر ان کا کیا تکنیکی کام کبھی ان کے کسی تحقیق مقالے میں فٹ نوٹ کی جگہ بھی پائے۔ اس کے عوض انھوں نے اپنی مصروفیات کا ایک قیمتی حصہ محفل کو دیا۔ ہمارے جیسا کوئی ہوتا تو محفل کی ارتقائی تاریخ میں اب تک آنے والی قسم قسم کی مشکلات سے بیزار ہو کر کب کا رخصت ہوچکا ہوتا (کئی تو ہوچکے!)۔ تاہم جیسے ایک عام محفلین کو محفل اور انتظامیہ سے وقت بو وقت شکایت اٹھتی ہے ویسے سعود بھی اس سے محروم نہیں۔ ہاں البتہ وہ کمال حسن ظن قائم رکھتے ہیں۔ ان کا اصرار تھا کہ وہ محض منتظم ہیں ، منصف نہیں کہ محفلین جا بجا بکھرے اپنے فکری تنازعات میں انہیں کھنچتے رہیں۔ یا جذبات میں بے قابو ہو کرمحفل کی حیثیت کو چیلنج کریں۔ لوگوں کے مراسلات کی ادارت سے آگے ایک منتظم کو درپیش بہت کچھ ہے جو اکثر محفلین کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔ مبتدی سے بانیوں تک۔۔ سب پر ان کی نرم گرم دلچسپ رائے تھی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/محفل-کی-روح-سے-ملاقات.75342/
پوسٹ#1
زبیر مرزا
کے بقول
سعودسے میں تو کبھی نہ ملنا چاہوں کے یہ حضرت اُن چند لوگوں میں سے ہیں جو ہمیں رسی تُڑوانے نہیں دیتے
یعنی کہ حد ہے کون ہے جو ان سے ملنے کا حوصلہ رکھتا ہے ان میٹھی باتوں سے کس کی مجال جو نکل سکے-
پوسٹ#5
نایاب
کے بقول
ٹھگاں دے ٹھگ پروہنے ۔۔۔۔۔
مجھ جیسے ٹھگ کی نگاہ میں "
10 نمبری ٹھگ
" ہیں محترم سعود ابن سعید بھائی ۔۔۔
نہ صرف لوٹ لیتے ہی پل میں " انسانوں " کو ۔۔۔ بلکہ قید کر لیتے ہیں خلوص و وفا کے پنجرے میں ۔۔
پوسٹ#9
محفل کی تیسری سالگرہ پہ
ابن سعید
نے خود
کو کم سن بوڑھا
کا ٹائٹل دیا اور
مغزل
نے انہیں
سعید میاں کے پاپا
کا ٹائٹل دیا۔
خرم شہزاد خرم
نے
مدد کرنے والا صندوق
کا ٹائٹل دیا