50
حجاب
حجاب
7 جولائی 2006 کو محفل میں شامل ہوئیں۔
اپنی اچھی عادات اور گھل مل جانے والی طبعیت کی وجہ سے وہ یہاں اتنے مختصر عرصے میں بہت خاص مقام بنا چکی ہیں۔ بہت ہنس مکھ، باتونی، سمجھدار، ذہین اور حاضر دماغ ہیں۔حجاب کے پوسٹ کیے کچھ ایسےتھریڈ میں نے دیکھے ہیں جن میں۔۔چہرے کیا کہتے ہیں،تل اوردانتوں سے شخصیت کی جانچ وغیرہ شامل ہیں۔حجاب کو ایسے موضوعات سے دلچسبی ہے۔
انٹرویو - انٹرویو وِد حجاب
پوسٹ#1
حجاب کہتی ہیں۔
میرا نام شبانہ ہے۔مجھے اپنا نام بالکل نہیں پسند۔ میرے نام کا مطلب ہے دن رات۔ 17 فروری تاریخ پیدائش ہے۔ میں ایک عام سی لڑکی ہوں۔
جواب۔ حجاب نام بھی میرے فیورٹ ناموں میں سے ہے اس لیئے یہ نِک بنا لیا/
۔خاندانی پس منظر بس یہ کہ دادا کا تعلق انڈیا سے ہے،وہیں سے آئے تھے۔
میں پاکستان سے ہوں۔
غصّہ آتا ہے ، بس جس پر غصّہ آئے اُس کو ڈانٹ کر ختم ہو جاتا ہے، اور اگر کسی سے چِڑ جاؤں تو ہمیشہ اُس پر غصّہ آتا رہتا ہے،اور کبھی کبھی غصّے میں رونے کا موڈ ہو جائے تو رو کر خاموش۔
مشکل وقت میں صبر اور ہمت سے کام لیتی ہوں ، پریشان ہو جاتی ہوں کیونکہ یہ فطری عمل ہے، مگر کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح مشکل حل ہو جائے، مشکل وقت میں بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ایسے وقت میں دوست اور دشمن کی پہچان آسانی سے ہوتی ہے۔
میری پسند آسانی سے نہیں بدلتی۔ حساس،جزباتی،رومانوی،بہادر اور خود سے لاپرواہ ہوں۔ قوتِ برداشت کی کمی ہے۔ جلدی اعتبار نہیں کرتی میں، کسی کی باتوں میں نہیں آتی، ڈھیٹ کی طرح وہی کرتی ہوں جو میں کرنا چاہوں، تو اس طرح دھوکے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔
میں نہ کم گو ہوں نہ باتونی ،بس کوئی سننے والا ہو اور میری باتوں کا جواب دے تو بات ہوتی رہتی ہے ۔ فرینڈز کے ساتھ زیادہ بولتی ہوں ۔
نرم دل ہوں۔ کبھی سخت دل ہوئی ہوں اگر تو شائد پانچ منٹ کے لئے پھر وہی جذبہء ہمدردی۔۔۔۔۔۔ فیصلہ سوچ سمجھ کر کرتی ہوں اور اُس پر قائم رہتی ہوں۔مکمل اعتماد کسی اجنبی پر کبھی نہیں کرتی ، کوئی بات یا کوئی پوائنٹ ایسا اپنے پاس ضرور رکھتی ہوں کہ اگر کبھی کوئی بات ایسی ہو جائے جو میرے لیئے نقصان کا باعث ہو تو وہ پوائنٹ میرا + پوائنٹ ہو۔یہ تو تھی اجنبی لوگوں کے متعلق بات۔اپنی فرینڈ پر پورا اعتماد کرتی ہوں۔
سب کچھ بتا دیتی ہوں چھپانا کیا مگر مختلف لوگوں سے باتیں بھی مختلف طریقے سے کی جاتی ہیں سب کو ہر بات نہیں بتائی جاتی۔
میں نٹ کھٹ تو نہیں ہوں اب لیکن جب بات ہو رہی ہو کچھ شرارت کی تو ضرور شرارت کرلیتی ہوں ،اب میں کافی زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں ،ہاں بچپن میں بہت شرارتیں کی ہیں بہت خطرناک قسم کی شرارتیں زیادہ کی ہیں ، بہت پٹائی کی ہے کزنز کی ۔اسکول میں ہمیشہ نمک مرچ ملا کر بیگ میں رکھا کرتی تھی جب کسی لڑکی کو ٹیچر نے کچھ پڑھنے کو کھڑا کیا اور ٹیچر بلیک بورڈ کی طرف مڑے اور لڑکی نے پڑھنا شروع کیا ویسے ہی وہ نمک مرچ اُس کے منہ میں ، خود نہیں کرتی تھی میں یہ کروایا کرتی تھی۔
ایک یاد پیاری سی یہ کہ ابّو جب مجھے گود میں لے کر مارکیٹ جایا کرتے تھے اور کبھی جب ہلکی بارش ہورہی ہوتی تھی تو میں اپنے ہاتھ ابّو کے سر پر رکھ دیا کرتی تھی کہ بال نہ بھیگ جائیں ،
میری عجیب و غریب خواہش ہی کہیں گے شائد اس کو میں سمندر کا دوسرا کنارہ دیکھنا چاہتی ہوں ، سمندر کے درمیان کسی حسین سے جزیرے پر گھر بنانا چاہتی ہوں
مجھے یہی عجیب لگتی ہیں خواہشیں آپکا کیا خیال ہے عجیب ہیں کہ غریب؟؟؟؟؟؟؟
خوبیاں سچ بولتی ہوں ، کوئی بات دل میں نہیں رکھتی لڑائی ہو جائے یا کوئی ناراض مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا تو میں خود کر لیتی ہوں خاموشی زہر لگتی ہے مجھے ( اُس وقت جب دو لوگ ساتھ ہوں اور دوسرا خاموش تو میں کچھ نہ کچھ بولوں گی ضرور) ۔۔۔۔۔۔۔
خامیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے شمار ۔۔۔۔۔۔ ضدّی ہوں کوئی بات کہہ دوں تو منوا کے کام کروا کے چھوڑتی ہوں ویسے ایسی نوبت آئی نہیں اب تک کہ کوئی بات کہوں اور ضد کی ہو منوانے کے لیئے۔کوئی اگر کسی بھی وجہ سے ناپسند ہو چِڑ جاؤں کسی سے تو اُس کی شامت ہمیشہ کے لیئے، اور اگر کوئی مجھے تنگ بھی کرے غصّہ دلائے لیکن مجھے اُس سے چِڑ نہ ہو تو کچھ ہو جائے مجھے اُس پر غصّہ نہیں آتا۔غصّہ فوراً آتا ہے اور بے حد آتا ہے مگر جلدی چلا بھی جاتا ہے ۔اپنوں کی باتیں کوئی کچھ کہہ دے تو دل پر لگتی ہیں اور رونا بھی آتا ہے پھر یعنی آنسو جلدی آجاتے ہیں ۔ایسے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ کسی سے ناراض نہ ہوں نہ کروں مگر کبھی اتفاقاً ہو جاؤں ناراض تو کبھی بات نہیں کرتی یا کرنی پڑ ہی جائے تو لہجہ بتا دیتا ہے کہ بات دل سے گئی نہیں ، میں اپنے تاثرات نہیں چھپا سکتی جو محسوس کرتی ہوں وہ چہرے سے فوراً ظاہر ہوتا ہے سب سے بڑی خامی ہے یہ میری۔جو نزاکتیں ہٹ دھرمی یا جو عادتیں اکلوتے لوگوں میں ہوتی ہیں وہ سب مجھ میں بھی ہیں ۔
مجھے نت نئے ڈیزائین کی سینڈل، بریسلیٹ جمع کرنے کا شوق ہے ، اور خاص کر چوڑیاں جمع کرنے کا ، جمع کرتی ہوں چوڑیاں دیکھ کر خوش ہوتی ہوں پہنتی نہیں ۔
۔بہن بھائیوں میں میرا نمبر دوسرا ہے، رعب دوستی سب ساتھ ہے۔ میرے بھائی جس طرح ہیں بلکل اسی طرح میں بھی ہوں ،مجھ پر کبھی کوئی پابندی لگی نہیں مگر میں اپنی حد جانتی ہوں
اداسی شیئر نہیں کرتی ، خاموش رہتی ہوں یا کسی بہانے سے رو لیا بس ۔
۔تعلیم مکمل تو ہوچکی تھی،ایل ایل بی کیا ہے۔لاء کے بعد جاب کی ضرور ،پھر چھوڑ دی ،میرا پریکٹس لائسینس رینیو ہے،جب کبھی دل چاہا کرلوں گی ، فیملی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔اب اردو میں ماسٹرز کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
ایف ۔ایم پر پوئٹری بھیجنے کا شوق اب نہیں ہے،کالز کافی زیادہ کرتی رہی ہوں ایف۔ایم پر،کافی پرائز بھی وِن کیئے مگر اب یہ سب نہیں کرتی ( بڑی ہو گئی ہوں)
ویسے میں تو فری ہی فری ہوں جاب جو نہیں کرتی ،ہاں مگر گھر کے کام کے بعد جو ٹائم میرا ہوتا ہے وہ میں نیٹ پر ہوتی ہوں،محفل پر۔یا کچھ پڑھ لیتی ہوں کوئی اچھی سی کتاب۔کبھی کبھی ایف۔ایم سُن لیتی ہوں ۔
ایف ۔ایم پر پوئٹری بھیجنے کا شوق اب نہیں ہے،کالز کافی زیادہ کرتی رہی ہوں ایف۔ایم پر،کافی پرائز بھی وِن کیئے مگر اب یہ سب نہیں کرتی ( بڑی ہو گئی ہوں)
۔ محفل پر آنے سے پہلے میں اِن پیج پر ٹائپ کیا کرتی تھی،ایف۔ایم کے پروگرامز میں پوئیٹری لکھ کر بھیجا کرتی تھی،تو اس طرح سے اردو ٹائپ کرنا خود ہی سیکھ لی ۔
تعبیر نے انہیں کچن کوئین کا نام دیا ہے۔
شمشاد کو بقول حجاب اس محفل کی خاصی پرانی رکن ہیں لیکن ان کا حلقہ خاصہ محدود ہے۔ زیادہ تر ان کی دوستی ان کی چند سہلیوں سے ہی ہے۔ گفتگو کم ہی کرتی ہیں۔ معلوم نہیں اتنا لمبا انٹرویو کیسے دے دیا تھا۔ ہاں ہر ایک کی خوشی غمی میں برابر شریک ہوتی ہیں۔ تعلیم اور پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں، اس لیے ان سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔ مختصر اور بامعنی گفتگو کرتی ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#3
ابنِ سعید کہتے ہیں۔( اردو محفل کے 51 ہیرو)
ان کا ذکر آئے اور آپ کے منھ میں پانی نہ آجائے تو اس کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ آپ محفل میں تب آئے جب ان کی دلچسپیاں اور ترجیحات بدل چکی تھیں۔ طبیعت میںحد درجہ شوخی لئے کچن میں گھس جائیں تو نکلنے کا نام نہیں لیتیں۔ ہمیں تو اتنے پکوانوں کے نام بھی نہیں معلوم ہونگے جتنے یہ ایک نشست میں بنا ڈالتی ہیں۔ ان کا بلاگ جس تک اس وقت رسائی ناممکن ہے چلبلی تحریروں سے بھرا پڑا ہے۔ محفل میں ہی کہیں ان کا ایک اور شاہکار کارنامہ فیضو گلابو کے خطوط کی شکل میں موجود ہے جس میں انہوں نے گلابو کا کردار ادا کیا ہے۔
اردو محفل کے اکیاون ہیرو
پوسٹ#1
محسن حجازی کہتے ہیں۔
سلیقہ مند، خاموش، با مروت۔ لیکن کچھ عرصے میں معلوم ہوا کہ عمومی طور پر خاموش یا تو خاتون نہیں یا خاموش نہیں ان میں سے ایک کا اتخاب کرنا ہوگا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ حجاب گفتگو کی ماہر ہیں۔
ان کی ذہانت اور زندہ دلی پسند ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#5
سارہ خان کہتی ہیں۔
میرا حجاب کے بارے میں پہلا تاثر ۔۔ کم گو ، ریزرو ۔۔ اپنے کام سے کام رکھنے والی اور کھانا پکانے کی شوقین ۔۔ ( کیونکہ حجاب سے جان پہچان بی ایس بی پر ہوئی تھی اور یہ پوسٹس بہت کم کرتی تھی ۔۔ زیادہ تر کچن میں تراکیب لکھ کر جاتی تھی )۔۔ لیکن بعد میں جب دوستی ہوئی تو حجاب کو بالکل مختلف پایا ۔۔
پہلی دفعہ بات تو بی ایس بی پر ہی ہوئی تھی شاید کسی ترکیب پر کمینٹس دیئے ہونگے میں نے ۔۔ وہاں سب رومن میں لکھتے تھے لیکن حجاب اکثر اردو میں لکھتی تھی ۔۔ تو مجھے خیال آیا کہ اس لڑکی کو تو محفل پر ہونا چاہیے ۔۔
اس طرح حجاب کو پی ایم کیا ۔۔ تو باقائدہ بات شروع ہوئی ۔۔ جو کہ پھر باقائدہ دوستی میں بدل گئی ۔۔
اور اب شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جب حجاب سے بات نہ ہو۔۔
حجاب کی خوش مزاجی ۔۔ حاضر جوابی ۔۔ لٹھ مار انداز ۔پسند ہے۔
جو دل میں وہ ہی زبان پر ۔۔ منافقت بالکل نہیں ۔۔ اور اچھے اچھے کھانے بنانے سے دلچسپی ۔۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#6
ماورا کہتی ہیں۔
پہلے میرا خیال تھا کہ حجاب اچھی ہے، لیکن اب یہ خیال ہے کہ حجاب بہت اچھی ہے۔
حجاب بی ایس بی پر تھی، لیکن کبھی بات نہیں ہوئی تھی، شاید حجاب زیادہ باتیں نہیں کرتی تھی اور نہ ہی کسی سے زیادہ فری ہوتی تھی۔ وہاں اس کا نِک کچھ اور تھا۔ حجاب کے محفل پر آنے کے بعد سارہ نے مجھے بتایا کہ "حجاب وہ بی ایس بی والی ہے، میری اس سے بات ہوئی ہے، بہت اچھی ہے۔ میں نے اسے مسنجر پر ایڈ کیا ہے، تم بھی کر لو۔" پھر میں نے بھی حجاب کو ایڈ کر لیا تھا۔ پہلی بار میرا خیال ہے مسینجر پر ہی بات ہوئی تھی۔ اور پھر بس ہوتی ہی رہی۔اور اب تک جاری ہے۔ تقریباً ہر روز ہی بات ہوتی ہے۔
حجاب کی ایک عادت۔ راز کو راز رکھتی ہے۔ دوسری یہ کہ خوش مزاج اور دوستوں کو سمجھتی ہے، ایسا نہیں کہ چھوٹی سی بات ہوئی تو منہ پھلا کر بیٹھ گئی۔
بچی بڑی تحمل مزاج ہے۔ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں بھی ایسی ہو جاؤں تو مزہ آ جائے۔ سیکھ رہی ہوں، امید ہے سیکھ جاؤں گی۔
اور کھانے بنانے بھی حجاب سے سیکھے ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#7
ظفری کہتے ہیں۔
ں نے ان کی ابتدائی پوسٹ سے یہی اندازہ لگایا تھا کہ کم گو ہیں ۔ ان کی غمگین شاعری سے بھی مستفید ہوئے ۔ سو ان کی سُنی اور خود بھی غمگین ہوئے ۔
۔ مگر " خط لکھا میں نے تیرے نام " کے ٹاپک پر جب ان کو محب کی کلاس لیتے ہوئے دیکھا تو رائے بدلنا پڑی ۔
میرا خیال ہے دیگر اراکین کی طرح میری بھی ان سے بات شاید کچن میں ہوئی تھی ۔ اور چاول کی بابت سوال پوچھا تھا کہ مجھ سے چاول بنائے نہیں جاتے یعنی ٹوٹ جاتے ہیں یا نرم پڑ جاتے ہیں ۔
اکثر ناصح کے انداز سے بات کرتیں ہیں ۔
۔
میں ان خواتین سے بہت متاثر ہوتا ہوں ۔ جو گفتگو میں آداب کا لحاظ رکھتیں ہیں ۔ اور جو بات کو اس کے پیرائے سے باہر نہیں جانے دیتیں ۔ یہ خوبی میں نے شگفتہ میں بھی دیکھی ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-حجاب.14724/۔
پوسٹ#12
بقول مغزل: حجاب خاصی زود رنج، مرنامرنج، کم گو، ملنسار، مستحکم مزاج کی حامل ہیں۔
عمار ابن ضیاء کہتے ہیں۔
بہت دلچسپ شخصیت کی مالکہ ہیں۔۔۔ شگفتگی و ظرافت کے ساتھ ساتھ سنجیدگی و متانت۔۔۔۔
تب سے اب تک یہی تاثر ہے۔۔۔ ہاں بیچ میں کبھی کبھی لڑاکا والا تاثر بھی محسوس ہوا تھا۔۔۔
غصہ بھی اتنے اچھے انداز میں کرتی ہیں کہ ہنسی آجاتی ہے۔
برجستگی اور حاضر جوابی کمال کی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#15
بقول طالوت: محترمہ باورچی خانے یا موسیقی وغیرہ تک ہی محدود نظر آتی ہیں۔
بقول عمر سیف ان کی مزاق اور منہ پہ جواب دینے کی عادت پسند ہے اور حجاب سے انہوں نے ڈھٹائی سیکھی ہے۔
الف عین کہتے ہیں۔
میں حجاب کے بارے میں عرصے سے سوچ رہا ہوں کہ کیا لکھوں۔۔ میں تو ان سے زیادہ واقف ہی نہیں ہو سکا کہ یہ خود حجاب میں ہی رہتی آئی ہیں!!۔ اتنا معلوم تھا کہ محترمہ وکیلنی صاحبہ ہیں، اس لئے ڈرتا بھہی رہا، اور ان کی حسِ مزاح سے پر لطف بھی ہوتا رہا۔ کچن میں جاتا نہیں، اپنے کچن میں تو جاتا ہوں لیکن محفل کے کچن میں جہاں حجاب فعال ہیں۔
ویسے مجموعی طور پر حجاب کی پوسٹس مجھے اچھی لگتی ہیں۔ ان سے پر لطف گفتگو سیکھی جا سکتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#39
تعبیر کہتی ہیں۔
پہلی رائے اچھی بہتر بلکہ بہترین تھی
کیونکہ میں نے آتے ہی یہاں جس کے ٹاپکس پڑھے اور پسند کیے وہ حجاب ہی تھیں ۔ذاتی طور پر مجھے بھی نفسیات اور پرسنیلٹی کوئز والے ٹاپکس بہت پسند ہیں ۔ یہاں پر میری سیکنڈ فیورٹ ممبر حجاب تھیں شروع شروع میں
بلکہ یوں کہیں کہ میں آپکی زبردست فین ہوں ۔سچییییییی
رائے بدلی تو نہیں پر پتہ نہیں کیوں مجھے دو فیمیل ممبرز سے کچھ ڈر لگتا ہے ایک تو حجاب ہیں اوردوسری کا نام انکی باری پر بتاؤنگی
جبکہ حجاب آپ نے مجھے کچھ کبھی کہا بھی نہیں پھر بھی پتہ نہیں کیوں
حجاب بہت Straightforward ہیں اور ڈپلومیٹ بالکل بھی نہیں ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#42
تیشہ کہتی ہیں۔
حجاب بھی بہت نائس لڑکی ہے ، خوش مزاج بھی ہے ، ہنستے گاتے ہم لوگ ایکدوسرے سے گپ شپ لگاتیں ہیں ، مجھے تو کبھی کوئی ایسا ویسا تاثر نہیں محسوس ہوا ، اسلئے کہ حجاب خود بہت اچھی ہے ، اور خوشمزاج بھی ہے ، تو تاثر تو ظاہر ہے بہت اچھا ہے میری نظر میں
اسکے علاوہ سمجھدار بھی بہت ہے ۔ پھر بھی میرے سے سب سمجھداروں کی خوب نبھتی ہے ۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#51
فرحت کیانی کہتی ہیں۔
حجاب سے میرا تعارف محفل کے حوالے سے ہی ہے ۔ بی ایس بی کا نک مجھے معلوم نہیں ہے اس لئے یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہاں بھی جانتی تھی یا نہیں۔ محفل پہ شاید ہماری بہت کم براہِ راست بات ہوئی ہے یہاں کسی دھاگے پر۔
مجھے حجاب کا نک اچھا لگتا ہے اور پہلے میرا خیال تھا کہ یہی ان کا اصلی نام بھی ہے۔ حجاب کی پوسٹس میں میں نے زیادہ تر شاعری والے سیکشن میں دیکھی ہیں اور وہی سب سے زیادہ پسند ہیں۔ خصوصاً اختر شیرانی کا کلام کہیں پڑھا تھا میں نے (اگر میں بھول نہیں رہی تو) ۔ اور کوکنگ کے حوالہ تو ظاہری سی بات ہے۔
۔ حجاب سے میرا جو تھوڑا بہت انٹریکشن ہے مجھے کافی باذوق اور سلیقہ مند لگتی ہیں۔ اتنا ہی جانتی ہوں
۔ ویسے حجاب مجھے لگتا ہے کہ آپ کسی حد تک آئیڈیلسٹک یا پرفیکشنسٹ بھی ہیں
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#67
سیدہ شگفتہ کہتی ہیں۔
حجاب نے شروع میں افسانے ٹائپ کیے تھے اور لائبریری میں پوسٹ کیے تھے تو مجھے بہت اچھا لگا تب اور حجاب کا انتخاب بھی بہت اچھا تھا تو میں حجاب کو لائبریری میں خوش آمدید کہنے کے لیے تھریڈ کھولا تھا شاید ، علاوہ ازیں کون آیا کے عنوان سے جو دھاگہ تھا وہاں میں اور حجاب اگر ایک ہی وقت میں آنلائن ہوتے تو بات ہوجاتی تھی ۔
پہلا تاثر ۔ ۔ ۔ لائبریری میں جو بھی اپنی جانب سے کوئی نہ کوئی حصہ شامل کریں تو وہ نام مجھے بہت اچھے لگتے ہیں تو حجاب کا نام خودبخود میرے لیے محترم ہو گیا تھا ۔
حجاب سے پہلی بار فون پر بات کب ہوئی اس کا حال یہاں لکھا ہے حجاب نے ۔ ایک دن ہم لوگ م س ن پر بات کر رہے تھے تو فون نمبر کا ذکر، حجاب نے اپنا نمبر لکھ دیا بعد میں حجاب نے میرا نمبر مانگا تو مجھے شرارت سوجھی میں کہہ دیا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہےاس وقت آدھی رات ہوگی تقریبا ، تھوڑی دیر اور بات کر کے خدا حافظ کہہ دیا ۔ ۔ ۔ حجاب نے مجھ پر بھیجے ہوں گے چار حرف
۔ ۔ ۔ میں سونے سے پہلے حجاب کا نمبر ملایا تھوڑی دیر بیل جاتی رہی پھر فون ریسیو ہو گیا تو میں بتایا حجاب کو کہ میں ہوں
حجاب م س ن پر جب بھی ہوں ضرور بات کرتی ہیں ، بہت کم ایسا ہوا کہ مجھے پہل کرنا پڑی ہو زیادہ تر حجاب خود ہی بات شروع کر دیتی تھیں حجاب کی یہ بات اچھی لگی سیکھنے کے لیے ۔ میں اگر مصروف ہوتی تو حجاب سے ایکسکیوز بھی کر لیتی تھی تو حجاب نے کبھی برا نہیں مانا۔
حجاب سے یہی سیکھا یعنی پہل کرنا ، یہ بات مجھے اچھی لگی تھی ۔ پہلے م س ن پر میری اتنی توجہ نہیں ہوتی تھی کہ میں پہل کرتی ہوں یا دوسرا بندہ لیکن اب میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہل کر لوں بات کرنے میں لیکن اگر کوئی بات نہیں کرنا چاہے تو پھر رہنے دیتی ہوں ۔
حجاب اردو محفل سے پہلا نام ہیں جن کو میں خواب میں بھی دیکھا ۔ میں خواب میں دیکھا تھا کہ آپ کے گھر گئی ہوں اور وہاں پر آپ کے ساتھ آپ کے امی ابو بھی تھے گھر میں موجود ۔
کبھی کسی وقت حجاب کوئی دلچسپ میسج فارورڈ کرتی ہیں ، کچھ ماہ پہلے حجاب نے ایسا ہی ایک میسج فارورڈ کیا تھا مجھے شرارت سوجھی تو میں وہ میسج آگے کئی لوگوں کو فارورڈ کر دیا ۔ اس شرارت پر پوری ایک بلاگ پوسٹ لکھی جا سکتی ہے
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#74
عموماً میں سبھی کے بارے میں ابتدائی رائے بڑی اچھی قائم کرتا ہوں اس لئے اکثر رائے بدلنے کی نوبت نہیں آتی اور یہی کچھ حجاب بٹیا کے ساتھ بھی ہوا۔ خیر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی حساس مگر بہت ہی مثبت خصائل کی حامل طبیعت اور مزاح سے آلودہ شگفتہ مزاج کا اندازہ گہرا سے گہرا ترین ہوتا گیا۔ اور ساتھ ہی اپیا نیٹورک (سارہ بٹیا، شگفتہ بٹیا، ماورہ بٹیا، حجاب بٹیا اور حالیہ رکن یعنی تعبیر اپیا وغیرہ، زیر سربراہی ظل الخواتین شازیہ اپیا المعروف بوچھی باجو) کی گہرائی تک پھیلی ہوئی جڑوں کا بھی علم ہوتا گیا۔
بٹیا سے کئی بار یادگار قسم کا سامنا رہا ہے پر میں شاید یہ نہ بتا سکوں کہ ان میں سے پہلا کون سا تھا۔ محلہ بیوقوفاں، مجھے کچھ کہنا ہے، کچن کارنر اور جشن سالگرہ کے موقعے پر ہوئی کئی دھاگوں میں گفتگو میں نہ صرف یہ کہ ہمارا آمنا سامنا خاصہ رہا بلکہ ان کی شخصیت کے مطالعے میں بھی یہ دھاگے کافی معاون ثابت ہوئے۔ ہم نے ایک دوسرے کو کافی تنگ کیا ان دھاگوں میں جسے خوشگوار چھیڑ چھاڑ کا نام دیا جا سکتا ہے۔
ہر حال میں مسکرانا اور مسکرانے پر مجبور کر دینا، بہترین پکوانوں کے ساتھ ساتھ خؤشگوار ماحول بھی تیار کرنا اور مشرقیت بس یہی چند خصلتیں ہیں جو مجھے ان میں پسند ہیں۔
انھوں نے بہن ہونے کا کردار بھی بخوبی نبھایا ہے اور اب امید ہے کہ بیٹی کا کردار بھی اسی حسن و خوبی سے نبھائیں گی۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان "حجاب"
پوسٹ#76
D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%[/url]
محفل کی تیسری سالگرہ پہ مغزل نے متین کا ٹائٹل دیا۔