اردو محفل کی بہت اچھی رکن ہے۔
لائیبریری کے حوالے سے اس کی خدمات گراں بہہ ہیں۔
اکیلے ہی اکیلے پورا دیوان غالب ٹائپ کر کے اردو محفل کی زینت بنایا۔
لائیبریری کے لیے جو بھی مواد یونیکوڈ میں ٹائپ ہوا اس کا بیشتر حصہ پروف ریڈ کیا۔
حس مزاح اس کی بہت سلجھی ہوئی ہے۔ (بس کبھی کبھی دھمکیوں پر اتر آتی ہے، شاید سوات میں رہنے کی وجہ سے طالبان کا اثر ہے۔)
جب سے اُم گبین بنی ہے، اس کی حاضری خاصی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کم از کم میں تو گبین کو اپنا حریف سمجھتا ہوں۔
اس کا ذاتی کتب خانہ بھی ہے جس میں کتابوں کی تعداد ڈھائی ہزار تو ہو گی۔ (اب اللہ جانے خود سے کتنی خرید کی ہوئی ہیں اور کتنی مستعار لے کر واپس ہی نہیں کیں)