35
تعبیر
نک تعبیر رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ میں نے سوچا کہ جب فورم یہ موقع دے رہا کہ اپنا نام خود رکھا جائے تو کیوں نا کچھ الگ سا نک رکھا جائے اور دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ میرے خوابوں کو تعبیر مشکل سے ہی ملتی ہے سو خود کو خود ہی خوش کرنے کے لیے یہ نک رکھ لیا ۔
آپ کا نِک اور اس کا پس منظر
پوسٹ#52
@ابنِ سعید کہتے ہیں۔(اردو محفل کے 51 ہیرو)
ان دنوں کچھ ناگزیر وجوہات کے باعث محفل آمد نہیں ہوتی لیکن ایک وقت تھا جب محفل میں کافی سناٹا ہوا کرتا تھا۔ تب انھوں نے ایسی رونق پھیلائی تھی اور اس قدر ہلچل مچائی تھی کہ ہر طرف پیغامات ہی پیغامات، تعارف، انٹرویو، لطائف، تصاویر غرض ہر جانب رنگ ہی رنگ۔ اپنے وقت کی نیو فی میل اینٹری کا خطاب بھی حاصل کیا تھا۔ محفل میں اب تک کے فعال ترین اور سب سے زیادہ پیغامات والے دھاگے کی ابتداء بھی انھیں کے ہاتھوں ہوئی تھی۔ اللہ انھیں رو بصحت کرے۔ آمین۔
پوسٹ#1
@چھوٹا غالب کہتے ہیں۔(ذکر اُس پری وش کا)
آنسہ محترمہ تعبیر صاحبہ (زاد عمرہ)
اگر آپ اردو محفل پر نئے ہوں اور آپ کو کوئی محترمہ ایک ہاتھ میں مائیک اور ایک ہاتھ میں سوالوں کی شیطان کی آنت جتنی لمبی سوالوں کی فہرست تھامے ، عشرت ثاقب جیسی صورت بنائے اور زبان کے معاملے میں مہربخاری کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آئیں ، تو ہر گز گھبرائیے مت ، آپ جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے سٹوڈیوز میں غلطی سے نہیں جا گھسے ، آپ ٹھیک جگہ ہی آئے ہیں ، اسی کہکشاں کو اردو محفل کہا جاتا ہے ، اور ان سے ملیے یہی تو ہیں اردو محفل کی ہر دلعزیز ترین محفلین محترمہ تعبیر صاحبہ۔ بے شک آپ کو ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے مگر اس غلط فہمی سے نکل آئیے کہ ان کو بھی آپ سے مل کر اچھا لگا ۔ ہاں اگر آپ کے پاس کچھ یادگار ، اور دھانسو قسم کی تصویریں ہیں ، تو محفل پر پوسٹ کر دیں،اور امیدِ بہار رکھ۔
ان سے پنگا لینا دنیا کا سب سے خطرناک کام ہے ، اس سے بہتر ہے بندہ چنگ چی پر بیٹھ کر برمودا ٹرائی اینگل چلا جائے ۔ جس کو یہ زعم ہو کہ مجھے کوئی لاجواب نہیں کر سکتا ، وہ مجھے تعبیر میڈم کا سامنا کر کے دکھائے ، لگ پتا جائے گا۔ایک دن میری جو شامت آئی ان کا نام پوچھ لیا ، جواب میں فرمایا :۔" مورکھ اگر نام ہی بتانا ہوتا تو بھلا تعبیر کیوں لکھتی ۔۔۔۔ "اور میں اپنا سا منہ لے کر رہ گیا ۔
کمال کی حسِ مزاح پائی ہے ، سونے پہ سہاگہ ان کی حاضر جوابی ۔ ادھار رکھنے کی ہر گز قائل نہیں ہیں ۔ کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مگر خدا جھوٹ نہ بلوائے جب کسی "شوخے" کی شامت آئے تو وہ تعبیر سے پنگا لے لیتا ہے ۔ ایسے ہی کسی بد قسمت کی جب شامت تشریف لائے تو پھر اسے اللہ ہی بچائے تو بچائے ورنہ میڈم اس کے وہ لتے لیں گی ، کہ اسے نہ صرف چھٹی ، ساتویں ، بلکہ پانچویں ، چوتھی ، تیسری، دوسری ، پریپ ، نرسری کا اور بعض صورتوں میں توپلے گروپ کا بھی دودھ یاد آ جاتا ہے ۔
علی پور کا ایلی کی شہزاد سے اگر آپ واقف ہیں ، تو بتائیے شہزاد اور تعبیر میں کتنے فیصد مماثلت ہے؟؟؟ اگر آپ نے پائریٹس آف دی کیربین آن سٹرینجر ٹائیڈز دیکھی ہے تو آپ کو وہ خطرناک جل پریاں یاد ہونگی ، جو کیپٹن باربروسہ ، اور بلیک بئیرڈ کے ملاحوں کا حشر نشر کر دیتی ہیں ۔ مجھے شک نہیں پکا یقین ہے کہ تعبیر بھی جل پری ہے ۔ اس سے پہلے کہ میری شامت آئے ،اور تعبیر میڈم آدم بو ۔۔۔۔ آدم بو ۔۔۔۔ آدم بو کرتی یہاں آ دھمکیں میں تو پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں ، آپ بھی جتنی جلدی ہو سکے یہاں سے کھسکنے کی کوشش کریں ۔ تعبیر سے کچھ بعید نہیں۔۔۔۔۔
ذکراس پری وش کا......
پوسٹ#1
@یوسف2 کہتے ہیں۔
کمال کی حسِ مزاح پائی ہے ، سونے پہ سہاگہ ان کی حاضر جوابی ۔ ادھار رکھنے کی ہر گز قائل نہیں ہیں ۔ کہتے ہیں گیدڑ کی جب شامت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ مگر خدا جھوٹ نہ بلوائے جب کسی "شوخے" کی شامت آئے تو وہ تعبیر سے پنگا لے لیتا ہے ۔ ۔ ۔ اس سے پہلے کہ میری شامت آئے ،اور تعبیر میڈم آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو ۔۔۔ ۔ آدم بو کرتی یہاں آ دھمکیں میں تو پتلی گلی سے نکل لیتا ہوں
سونے پہ سہاگہ ان کی انتہائی اعلیٰ حس مزاح ، نہ صرف بہترین مذاق کر تی ہیں ، بلکہ دیگر سڑیل قسم کی لڑکیوں کے بر عکس مذاق برداشت بھی کرتی ہیں ، لیکن ان کا جوابی حملہ مقابل کو چاروں شانے چت کرنے میں دیر نہیں لگاتا
سرائیکی زبان ویسے تو میٹھی ہے ہی ، مگر ان کے "ویڑھا " میں پوسٹ کیے گئے تبصرے پڑھ کے شوگر کو بھی شوگر ہو جائے۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/ذکراس-پری-وش-کا.55024/
پوسٹ#4
@ماورا کہتی ہیں۔
آج کی شخصیت ٢٠٠٨ کے آغاز میں محفل پر آئیں اور پھر چھا گئیں۔۔۔! محفل کا بچہ بچہ آپ سے واقف ہے۔ آپ کو "بہترین فی میل نیو انٹری" کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ آپ ماشاءاللہ کافی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں۔ اور ہر وقت کچھ نیا کرنے کی جستجو ان میں رہتی ہے۔ محفل میں جب بھی آتی ہیں۔۔۔ہر بار ڈھیر سارے تھریڈز کھولنے کے آئیڈیاز ساتھ لے کر آتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر وقت محفل کی رونق بحال کرنے کے بارے میں ہی سوچتی رہتی ہیں۔ محفل پر نہایت ہی عمدہ تصاویر کا خزانہ انہی کی بدولت ہے۔ اراکین کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ہنر بھی جانتی ہیں۔ اس کی ایک مثال “ہفتے کا مہمان“ سلسلہ ہے۔ ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#1
زینب کہتی ہیں۔
پہلا تاثر کم گو کا تھا پھر جیسے جیسے بات ہوئی بدلتا چلا گیا بہت فرینڈلی لگتی ہیں
بات "کھیل ہی کھیل میں" ہوئی تھی بات تو ہوتی ہے کافی ساری
تعبیر کی مجھے سب کے ساتھ گھل مل جانا اچھی عادت لگتی ہے اپنے سے چھوٹون سے بڑوں سے بلکل ایسے بات کرتی ہے جیسے انہیں کی ہم عمر ہوں ۔۔۔سخت سے سخت بات کو بھی ہنسی میںلے کے ٹال جاتی ہے جو مجھ سے نہیں ہوتا اس کے علاوہ جب اسے کوئی میسج کا جواب نا دے تو اگنور ہونے پے جس ناراضگی کا اظہار کرتی ہے کہ" مجھ سے سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ہے "تو مجھے تعبیر پے بہت پیار آتا ہے
بہت سونی سونی سی محفل ہو جائے گی اگر تعبیر نا ہوئی تو ویسے اگر کہیں گئی بھی تو میں منا کے لے آؤں گی۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#4
طالوت کہتے ہیں
پہلا تاثر ایسا تھا کہ کسی حد تک میرے نا پسندیدہ موضوع پر تصاویر دیکھیں تھیں ، لیکن ایسا بھی نہیں تھا کہ اللہ واسطے کا بیر ہی ہو جائے، لیکن اب میں کہہ سکتا ہوں کہ میری پسندیدہ اراکین میں سے ہیں۔۔۔(مکھن بالکل نہیں لگا رہا) یہ اور بات ہے کہ جہاں میں زیادہ "بک بک" کرتا ہوں وہاں آپ نہیں ہوتیں۔۔ آپ کا یہ سلسلہ "اس ہفتے کی مہمان شخصیت" بھی لاجواب ہے ۔۔ اس کی وجہ سے بہت سے اراکین کو جاننے کا موقع ملا ہے ، کہ جن سے عموما بات نہیں ہوتی پھر ان کے سلسلوں میں دلچسپی نہیں ہے ۔۔ شروع شروع میں میرا خیال تھا کہ کوئی ٹین ایجر نٹ کھٹ سے بچی ہیں ، کیونکہ مجھے ان کی عمر کا اندازہ نہیں تھا (دیکھیے عمر نہیں پوچھی آپ سے ابتک اور نہ اب پوچھ رہا ہوں مشاہدے کی بات کر رہا ہوں
) ۔۔۔ لیکن اب بھی خیال بدلا نہیں
۔۔۔ تاہم کبھی کبھی ان کی رائے بڑی افلاطونی قسم کی ہوتی ہے ۔۔ جس سے اندازہ ہوا کہ یہ اشٹوڈنٹ تو ہر گز نہیں ۔۔۔
تصاویر کے زمرے میں ، ان کے شاہ رخ خان سے متعلق دھاگے پر ، امید ہے تعبیر کو وہ ساری "بات چیت" یاد ہو گی
یہی پہلی باقاعدہ بات چیت تھی ، اور یہ سلسہ اب کسی قدر کم یا شاید نہ ہونے کے برابر لگتا ہے ۔۔ مجھے تو پتا نہیں ایسا کیوں ہے شایدتعبیر خود وضاحت کر سکیں۔۔
حساس ہیں ، کسی معمولی بات پر بھی بڑی جلدی پریشان ہو جاتی ہیں جو ان کا "خیال رکھنے" والی شخصیت کا پتا دیتا ہے ۔۔ باقی کسی دھاگے پر میں نے کبھی غور نہیں کیا ، کیونکہ ان کی تصاویر سے دلچسپی ہی میرے لیے زیادہ توجہ کا باعث ہے ۔۔۔
اگر محفل پہ نہ ہوئیں تومحفل کے دھاگوں میں کمی ہو گی افراد کے آن لائن رہنے کا دورانیہ کم ہو سکتا ہے ۔۔ اچھی تصاویر دیکھنے کا مجھے بہت شوق ہے اور اکثر محفلوں پر میں بغیر اجازت گھسا رہتا ہوں تصاویر دیکھنے کے لیے تو سمجھا جا سکتا ہے کہ ان کے غائب ہونے پر مجھ پہ کیا بیت سکتی ہے۔۔ البتہ ان کی کھیلوں والے دھاگوں پر کبھی نہیں گیا۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#16
وجی نے کہا۔
شروع میں بچکانا خاتون لگی تھیں۔
لیکن اب تک یہ تاثر کافی تبدیل ہوگیا ہے
کافی سلجھی ہوئی خاتون ہیں
تعبیر سے میری بات چیت کا آغاز تصاویر پر ہوا تھا شاید
اچھی تصاویر پوسٹ کرتیں ہیں اور کسی سے لڑتیں نہیںہیں
اگر محفل پہ نہ ہوئیں توتصاویر کم پوسٹ ہونگی اور کیا
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#17
@وارث کہتے ہیں۔
تفنن بر طرف، تعبیر کے دم سے محفل پر گہما گہمی ہے اور ہر طرف رونق لگی رہتی ہے اور انکی شخصیت کا یہ متحرک پن محفل کے پیاروں کی آنکھوں کا تارا ہے۔ تعبیر کی محفل پر شمولیت کے وقت محفل کا رنگ تھوڑا سا بے رنگ ہو رہا تھا لیکن انہوں نے اپنا وہ رنگ باندھا کہ کافی لوگ ان کے رنگ میں رنگے گئے، مثلاً تصاویر والے زمرے کو ہی لیں۔
انٹرویوز اور مکالمے اور جان پہچان کی جو روایت اردو محفل پر تھی اس میں اسکے ختم ہونے سے پہلے تعبیر نے پھر ایک نئی روح پھونک دی اور یوں "محی التعارف" بھی کہلوا سکتی ہیں
غالب کے دیوان کی پہلی غزل ہے
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
مجھے پورا یقین ہے کہ اگر تعبیر غالب کے زمانے میں ہوتیں تو ایک شعر کا اضافہ ضرور ہوتا اس غزل میں - تعبیر قافیے کے ساتھ۔
ہے کوئی طبع آزمائی کرنے والا
کچھ ضروری تو نہیں ہے خواب کا خوش کُن ہو رنگ
اصل میں وہ رنگ ہے جو رنگ ہو تعبیر کا
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#18
سارہ خان کہتی ہیں۔
جب ان سے بات چیت شروع ہوئی اور محفل پر ایکٹو دیکھا تو سوچا کہ محفل پر ایک خوبصورت اضافہ ہیں ۔۔ ہنستی مسکراتی مسکراۃٹیں بکھیرتی ۔۔ سب سے گھل مال جانے والی زندہ دل اور خوش مزاج ہیں اور یہی تاثر ابھی تک قائم ہے ۔۔
تعبیر سے میری پہلی بات پی ایم میں ہوئی تھی ۔۔اس وقت شاکر نے ایک سندھی گانے کا ترجمہ پوچھا تھا ۔۔ اور میں نے گھر والوں سے پوچھ پوچھ کر اس گانے کا ترجمہ کیا کیونکہ مجھ سے نہیں ہو رہا تھا ۔۔ جب لکھنے آئی تو دیکھا تعبیر نے پہلے ہی لکھ دیا ہے ۔۔ اس پر میں نے پی ایم کیا تھا اور وہیں سے بات چیت ہوئی جو جلد ہی دوستی میں بدل گئی ۔۔
اچھی لگتی ہے تعبیر کی خوش مزاجی اور زندہ دلی ۔۔ اور سیکھا یہ کہ میٹھی میٹھی باتیں کر کے سب کو اپنا بنا لو ۔۔۔
اگر وہ محفل سے خدانخواستہ غائب ہوئیں تو ان کی کمی یقیناً محسوس ہوگی ۔۔ تعبیر نے حیقتاً ایک سوئی ہوئی محفل کو جگایا وہ ایسے وقت میں آئیں جب بہت سے ریگیولر میمبر آنا کم ہو گئے تھے ۔۔ اور محفل سونی سونی سی لگنے لگی تھی ۔۔ محفل کی رونق واپس لانے میں تعبیر کا بہت بڑا حصہ ہے اس لئے ہم نہیں چاہیں گے کہ وہ کبھی غائب ہوں ۔۔
تیرا سحر ، تیری بات ، تیرا پیکر ، تیری خوشبو
دل کو تیری گفتگو اور سادگی اچھی لگی
سوال یہ کہ یہ نئے نئے مزے مزے کے آئیڈیاز کہاں سے چراتی ہیں ۔۔:tounge:
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/
پوسٹ#19
نبیل کہتے ہیں۔
تعبیر ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں محفل فورم کا بہت خیال رہتا ہے اور انہوں اس فورم میں اپنی شمولیت کے ساتھ ہی نئے نئے سلسلے شروع کر کے اس کی دلچسپی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دوست اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ تعبیر کی وجہ سے ہی انہوں نے فورم پر باقاعدگی سے گپ شپ میں حصہ لینا شروع کیا ہے۔ ماوراء نے حال ہی میں فورم پر کچھ دلچسپ سلسلے شروع کیے ہیں، میرا قیاس ہے کہ ماوراء کی اس فعالیت میں کچھ ہاتھ تعبیر کا بھی ہے۔
میں کبھی کبھار ان کی تجاویز کا بروقت جواب نہیں دے پاتا ہوں تو مجھے ان کی جانب سے غصے بھرا ذپ موصول ہوتا ہے جس کا عنوان دیکھ کر ہی میرا خون خشک ہوجاتا ہے۔
میری دعا ہے کہ تعبیر اسی طرح اس محفل کی رونق بڑھاتی رہیں اور سب کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلاتی رہیں۔
ttp://
www.urduweb.org/mehfil/threads/ااس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#21
زیک کہتے ہیں۔
تعبیر شاید نت نئے آئیڈیاز میں محفل کی فعالترین رکن ہیں۔ ("شاید" اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کوئ اور دعوٰیدار آ کر چڑھائ نہ کر دے
) مجھے تو آج تک یہ سمجھ نہیں آ سکا کہ اتنے آئیڈیاز انہیں آتے کہاں سے ہیں۔
خوشمزاج اور ملنسار ہیں مگر ساتھ ساتھ کافی حساس بھی۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#24
بقول
زونی:میرا خیال ھے کہ ہر انسان میں کچھ امتیازی خصوصیات ہوتی ہیں جو دوسرے انسانوں سے اسے ممتاز کرتی ہیں اور تعبیر کی امتیازی خصوصیت یہ ھے ان کے پاس ڈھیر سارے نئے آئڈیاز ہر وقت جیب میں موجود ہوتے ہیں
تاکہ محفل کی بوریت بھی جاتی رہے اور ممبرز کے مابین خوشگوار فضا بھی قائم رہے
تعبیر کہتی ہیں۔
محفل بھی اس دنیا کی ہی طرح ہے جس نے آنا ہے اس نے ایک دن جانا بھی ہوتا ہے۔ میرے خیال سے جو ممبرز چلے جاتے ہیں وہ مرحوم ہو جاتے ہیں
چند دن ہم انہیں یاد کرتے ہین اور پھر بھول جاتے ہیں۔ اج تک کوئی فارم کسی کے جانے سے رکا ہے اور نا ہی رکے گا ۔ محفل میرے آنے سے پہلے بھی محفل ہی تھی اور اب بھی ہے اور میرے بعد بھی رہے گی۔ تعبیر نا بھی ہوئی تو کوئی تعبیر جیسا /جیسی ضرور ہو گا
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#26
تیشہ کہتی ہیں۔
تعبیر سے میری بات آئی لو یو '' سے ہوئی جب مجھے یہ کہہ رہی تھیں دوستی کا ۔ ۔تب میں ان سے واقف نہیں تھی ۔۔ تو مجھے کچھ عجیب لگا اور میں نے حسب ِ عادت دل کھول کر لیکیچر سنا ڈالا تھا ،
میں نے سوچا خواہمخواہ نہ جان ہے نا پہچان ہے دوستی کرلو ، اور کل کو یہ کہتیں ہوئیں چل پڑیں کہ ہم کونسا جگری یار ہیں تو میں نے سوچا ان سے فون نمبر مانگتی ہوں ۔۔ چھوٹے بھا سے اک پتے کی بات سیکھی کہ جو آپ سے دوستی کرنا چاہے ، (لڑکی،) آپ اس سے نا کرنے کے موڈ میں ہوں تو آپ اس سے اسکا فون نمبر مانگ لیں کہ دوستی میں تو فون پے ہی رکھتی ہوں اور جانتی ہوں اکثریت نیٹ پے آنے والی لڑکیاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو فرینڈسپ تو کرنے کے موڈ میں ہوتیں ہیں مگر ، دیکھاواے کی ، چند دن کی ،
اور مجھے ایسی دوستی اک آنکھ نہیں بھاتی ،، پہلے کئی دیکھ ، چکی ہوں یہاں ، اسی لئے اب دیکھ بھال ، سوچکر کرتی ہوں وہ بھی اس سے جس سے صرف میرا دل ہو ، اور موڈ ُ ہو
تعبیر کو میں نے آزمانے کے لئے ان سے انکا نمبر مانگا تھا اور خود ریلکیس ہوکے بیٹھ گئی جانتی تھی نمبر تو اب تعبیر دیں گیں نہیں ۔۔ ۔مگر مجھے حیرت کا جھٹکا لگا تعبیر بچاری نے آئیں ۔۔بائیں شائیں کئے بغیر مجھے اپنا نمبر دے دیا
تب مجھے لگا اچھا خیر ہے ۔۔ نمبر آگیا ہے کونسا اب یہ کریں گیئں ، یا سنیں گیئں ۔ میں تو بات چیت ، رابطہ ہی سارا فون پے رکھتی ہوں تو انکے پاس کہاں سننے ، کرنے کا وقت میسر آئے گا
مگر مجھے جب تعبیر کا فون آیا اتنی لمبی بات چیت ہوئی تو مجھے بہت اچھی لگیں
بلکل سیدھی سادھی، مصعوم سی ہیں ۔۔ بلکل بچوں کے جیسی ۔ ۔۔ اور مجھے فرزانہ کے جیسی لگیں بہت حساس ،
تب مجھے ان سے بات کرکے بہت اچھا لگا ۔۔اور اسدن سے میری انکے ساتھ دوستی بہت اچھی اور گہری ہوگئی اور میرا خیال ، اندازے سب غلط نکلے ،، تعبیر بلکل بہنوں جیسی ، اور بہت اچھی سہیلی بنیں ،
پہلے تاثر کچھ نہیں تھا ،۔ مگر ان سے بات چیت کرکے انکے بارے میں بہت خوبصورت ، اچھا تاثر قائم ہوا جو آج بھی ہے ۔ ۔۔ مجھے ان پے بہت پیار بھی آتا ہے اور غصہ بھی ۔۔
غصہ تب ۔ ۔جب یہ ذرا ذرا سی بات کو لے کر اپ سیٹ ہوجاتیں ہیں ۔۔ ہزار بار سمھایا ہے کسی کی پرواہ نا کیا کریں ۔۔ اگر کچھ ہو تو بھی دل پے مت لے یار ،۔۔ ۔ مگر یہ واقعی بہت حساس ہیں
جس دن محفل پے نا آئیں اسدن ساری محفل بھائیں ۔ ۔۔ بھائیں کر رہی ہوتی ہے سنسان ویران ،
انکی ہی بدولت رونق ہے ۔ ۔۔ چہل پہل ہے ۔ ۔۔
میں تو تعبیر کو پرفیوم ۔۔ ہی گفٹ دینا چاہوں گی ، یا پھول
یا کوئی خوبصورت سی شال ۔۔ اسکارف ،۔۔
آئی لو یو تعبیر ، ۔۔ آپ واقعی میں بہت اچھی سہیلی ہیں ۔ ۔ ۔میری کوئی بات بری ُ یا عجیب لگی ہو تو سوری ،
کوئی مشورہ ، ،۔ ۔۔
کچھ بھی ہو ۔ ۔ ٹینشن لینے کا نہیں ۔ ۔ ۔ دینے کا
کوئی سبق مجھ سے بھی سیکھ لیں ۔۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#30
ظفری کہتے ہیں۔
سچی ۔۔۔ پہلی بار تو مجھے تعبیر پر امن کا گمان ہوا ۔ وہی انداز ، وہی آئیڈیاز ، یہ گمان کچھ دن تک قائم رہا ۔ مگر جب میری تعبیر اپنے انٹرویو کے حوالے سے بات شروع ہوئی تو ایک الگ شخصیت لگیں ۔ اور شخصیت کا جو پہلو سب سے پہلے مجھ پر اُجاگر ہوا ۔ وہ ان کی دوست فطرت تھی ۔ کہ ہر کسی کی طرف لپک کر دوستی کا ہاتھ بڑھانے والی ۔ کھل کر بات کرنے والی ۔ شخصیت میں ہر وقت کچھ کرنے دینے کا جنون پایا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے تعبیر اس محفل پر بہت سے نئے آئیڈیاز کے علاوہ ایک متحرک ممبر بھی مانی جاتیں ہیں ۔ بس کبھی کبھی سمٹ جاتیں ہیں ۔ ( شاید گھریلو مصروفیات کی وجہ سے ) ۔ ایسی صورت میں میں تو محفل پر ان کی کمی محسوس کرتا ہی ہوں ۔ مگر دوسرے اراکین بھی ان کو بہت مس کرتے ہیں ۔
میری ان سے بات میرے انٹرویو کے دھاگے کے حوالے سے ہوئی ۔ ( اسی وجہ سے مجھے ایسا لگا کہ تعبیر شاید امن ہیں ۔ اور ان کو میرے انٹرویو کے دھاگے پر بدمزگی کا احساس ہے ۔ اسی لیئے یہ میرا انٹرویو دوباری جاری کرنا چاہ رہیں ہیں ۔ ( مگر بعد میں یہ غلط ثابت ہوا کہ میں کہہ چکا ہوں کہ تعبیر ایک بلکل الگ شخصیت ہیں ۔ )
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو بہت بڑا سمجھنا ، ہر چیز میں دلچسپی کا کوئی پہلو نکال رکھنا ، یہ عادت مجھے بہت اچھی لگی ہے ۔ اور ظاہر ہے اسی عادت کے حوالے سے میں بھی سوچتا ہوں کہ دکھوں کے پہاڑوں کے سائے میں خوشیوں کے چھوٹے چھوٹے پودوں کو روندا نہ جائے تو بہت اچھا ہے ۔
محفل کا اب ایک اہم ستون ہیں ۔ ماشاءاللہ سب لوگ اپنی اپنی جگہ تمام شعبوں میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ مگر تعبیر محفل پر لوگوں کو وقت دینے اور پھر ان کے آنے کا جواز پیدا کرتیں ہیں ۔ اگر خدانخواستہ ایک وہ چلیں گئیں تو بہت سے لوگوں کو اداس کر کے جائیں گی ۔ اور بہت سے لوگ محفل کو اداس کرکے چلے جائیں گے ۔
۔۔ ہاں مشورہ یہ ضرور ہوگا کہ آپ سب کو اپنی طرح نہ سمجھیں کریں ۔
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#36
@ماورا کہتی ہیں۔
تعبیر کے بارے میں جو پہلا تاثر تھا، وہی یہی تھا کہ بیس، اکیس سال کی کوئی لڑکی ہے- ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں۔ اور تاثر پہلے جیسا ہی ہے۔ بدلا نہیں ہے۔
تعبیر سے بات چیت کا آغاز شاید لڑائی شڑائی سے ہوا تھا۔ ٹھیک سے یاد نہیں۔۔ لیکن محفل پر ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے، کہ کوئی نیا ممبر آ جائے اور آتے ساتھ گھل مل جائے تو یہاں لوگوں کو شک ہو جاتا ہے کہ کوئی پرانا ممبر آئی ڈی بدل کر آ گیا ہے۔ میرا تو اس طرف اتنا دھیان نہیں ہوتا، لیکن یہاں کے کھوجی اس طرح کی کئی افوائیں
پھیلاتے رہتے ہیں۔ اور کوئی شک نہیں۔۔۔ تعبیر امن کی بہن لگتی ہیں۔ اسی لیے شروع میں بہت سے اراکین کو شک گزرا کے تعبیر امن ہیں۔ کیونکہ آتے ساتھ بالکل امن جیسے کام شروع کر دئیے تھے۔ امن بھی تعبیر کی طرح ہی حساس اور ہر وقت نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ محفل میں آتی تھی۔
پھر پی ایم میں تب بات چیت ہوئی جب محفل پر ایک طوفان آیا تھا۔ تب تعبیر کو اپنا سمجھ کر میں نے کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔۔ لیکن تعبیر نے مجھے اپنا دشمن سمجھ کر میری بات سنی ہی نا۔۔ اور بعد میں وہی ہوا۔۔جس کا میں انھیں بتاتی رہی۔
پھر محفل کی سالگرہ پر ہماری کچھ ٹھیک سے شاید بات ہوئی۔
پچھلے کچھ عرصے میں محفل پر کچھ وجوہات کی وجہ سے بےرونقی سی ہو گئی تھی، جسے تعبیر کی آمد نے ہی دور کیا۔ اور اب تک قائم ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ اگر تعبیر کچھ دن تک محفل پر نہ آئیں تو محفل پھر سونی سونی ہو جائے گی۔
تعبیر کی یہ عادت اچھی لگتی ہے، کہ جو ان کو پسند نہیں بھی ہوتے ان کو بھی دوست بنانے کی کوشش میں ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ مشکل کام ہے۔ اس کے ساتھ یہی سوال پوچھنا چاہوں گی کہ تعبیر، سب کو دوست کیوں بناتی ہیں؟ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اصل زندگی میں بھی اسی طرح ہنستی مسکراتی رہتی ہیں ؟ ہنستے مسکرانے سے مراد کہ جہاں جاتی ہیں وہاں تہلکہ مچا دیتی ہیں؟ اور ایک سوال یہ کہ کھانا بنانے کا شوق ہے کیا؟ اور کیا اچھا کھانا بناتی ہیں؟ پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ کھانا اچھا نہیں بناتی ہوں ی۔
اور اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ آپ کو کھانا پکانے کی بہترین سی کتاب گفٹ کروں گی۔ اور اس کے ساتھ ایک کینڈل ۔ خوبصورت سی۔
ایک اور سوال۔ محفل پر اتنی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں۔ تصویریں پوسٹ کرنا مشکل نہیں لگتا؟ میں ایک ، دو تو کر لوں۔۔ لیکن اتنی زیادہ اپلوڈ کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔
اوپر کی گئی ایک بات سے خیال آیا کہ آپ نے کبھی اپنے بارے میں کچھ شئیر نہیں کیا۔ جیسے باجو کو دیکھیں کس طرح اپنے بچوں کی کہانیاں سناتی ہیں۔ اور اپنے بارے میں بھی۔آپ نے کبھی نہیں کچھ بتایا؟ کیوں؟
www.urduweb.org/mehfil/threads/اس-ہفتے-کی-مہمان-شخصیت-تعبیر.16675/page-2
پوسٹ#38
عمار ابن ضیاء
تعبیر آپی کے بارے میں میرا پہلا تاثر ابھی پختہ ہوا نہیں تھا کہ مجھے آپی کے خلاف ورغلانا شروع کردیا گیا تھا۔
(ٹاپ سیکرٹ) وہ الگ بات ہے کہ میں نے ایسی باتوں کا یقین بالکل نہیں کیا۔ مجھے آپی 20، 22 سال کی لڑکی لگیں۔۔۔ ہنستی مسکراتی۔۔۔ باتونی۔۔۔ ہر ایک سے گھل مل جانے والی۔۔۔ اپنی باتوں میں اپنائیت لیے۔۔۔ اور اب تک یہی تاثر قائم ہے۔۔۔ ویسے ان کی خوش مزاجی دیکھ کر یہ تاثر تبدیل کرنے کا خیال بھی نہیں آتا۔
پتا نہیں کیا بات تھی جس کی وجہ سے میں نے آپی کہنا شروع کیا۔۔۔ سوری، میری یاد داشت آپ کے جیسی نہیں ہے، مجھے بھی کوئی ٹوٹکا بتادیں نا۔۔
تعبیر آپی کی سب سے اچھی عادت ہر وقت اچھے موڈ میں رہنا۔۔۔ میں نے کبھی انہیں غصہ میں نہیں دیکھا۔۔۔ اتنے سارے دھاگوں میں ان کے پیغامات نظر آتے ہیں لیکن کبھی یہ نہیں لگتا کہ فالتو ہیں یا زبردستی ہر جگہ بول رہی ہیں۔۔۔ ہر ایک سے بات بہت اچھے انداز میں کرتی ہیں۔۔۔
محفل کو تعبیر کے بغیر ہم دیکھ ہی چکے ہیں۔۔۔ جن دنوں ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو محفل کا رنگ ہی پھیکا پڑگیا تھا۔۔۔ محفل پر جو کچھ بھی ہوا، آپی کے موضوعات اور پیغامات نے محفل کا وہی روایتی رنگ نہ صرف برقرار رکھا بلکہ چار چاند لگادیے۔۔۔ بہترین نیو فی۔میل انٹری ہی نہیں بلکہ اگر سال کی بہترین رکن کا اعزاز بھی آپی کو دیا جاتا تو سو فیصد درست ہوتا۔
آپی سے سوال یہ ہے کہ اتنا سب کچھ کیسے مینج کرتی ہیں؟؟؟ مجھے حیرت ہوتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#39
@ابو شامل کہتے ہیں۔
پہلے پہل ایک ایسی خاتون کا تصور جو اپنی کوئی معلومات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رکھنا چاہتیں اور ہر وقت ان کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جو معلومات بھی ان کے پاس ہے اسے شیئر کر دیں۔
یہ تو نہیں معلوم کہ بات چیت کب شروع ہوئی۔ میرے خیال میں "مجھے سندھی سیکھنا ہے" نامی دھاگے پر ہی ہوئی ہوگی کیونکہ میرا اکثر سندھی اراکین سے وہیں ٹکراؤ ہوا تھا۔ اس کے بعد تو انہوں نے اچھوتے موضوعات پر سوالات جوابات کے جو سلسلے شروع کیے ان میں اکثر و بیشتر گفتگو ہوتی رہی
ان کو کبھی غصہ کرتے نہیں دیکھا ۔
ایسا ایک مرتبہ ہو چکا ہے جب ادی تعبیر ناسازی طبیعت کے باعث کئی روز محفل سے غائب رہیں۔ میرے خیال میں محفل پر آنے والے مستقل اراکین میں چند ہی ہوں گے جنہوں نے اس کمی کو محسوس نہیں کیا ہوگا۔
خدانخواستہ خدانخواستہ اگر وہ محفل کا ساتھ چھوڑ جائیں تو انٹرویو اور ایک دوسرے کو جاننے پہچاننے والے سلسلے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ بند ہی ہوجائیں گے۔
اس خوشگوار حیرت کا انتظار ہے جو سیاست کے کسی موضوع پر آپ کا تبصرہ دیکھ کر ہوگی۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#42
فہیم کہتے ہیں۔
میں ان کو ایک اچھا انسان، ایک اچھا دوست اور بہت نرم مزاج پایا
کسی تھریڈ میں باجو مجھے اپنے مخصوص انداز میں مجھے کچھ سمجھانے کی کوشش کررہی تھیں۔
اور میں اس شش و پنج میں تھا کہ کہیں باجو مجھ سے ناراض نہ ہوجائیں
تو میں نے باجو کے لیے ایک پوسٹ کی تھی جس میں یہ ہی لکھا تھا کہ باجو آپ ناراض تو نہیں ہیں نہ
اس پر تعبیر صاحبہ کا رپلائی آیا تھا۔
کہ میرا انداز بہت بے ساختہ اور معصومانہ ہوتا ہے۔
بس وہیں سے بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔
سب سے اچھی بات یہی لگتی ہے کہ کبھی کسی کی کسی بات کا برا نہیں مناتیں۔
بہت نرم انداز میں بات چیت کرتیں ہیں۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#55
بقول
آبی ٹوکول:جب سے تعبیر محفل کی ہوئیں
تب سے تعبیر ِ محفل ہوگئیں
زونی کہتی ہیں۔
تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر بھی اچھا تھا اور دلچسپ بھی ، کیونکہ جب میں فورم پہ آئی تھی اسکے چند دن بعد ہی شاید یہ بھی ممبر بنیں تھیں اور انہوں نے آتے ہی کہا تھا کہ محفل تو مجھے بھوت بنگلے کی طرح لگی کوئی بولتا ہی نہیں تو اس سے اندازہ ہوا کہ کافی فرینڈلی طبیعت کی مالک ہیں جو کہ بعد میں دیکھ بھی لیا اور اب تک وہی تاثر قائم ھے
ان سے بات چیت کا آغاز ہوا اور پھر اچھی خاصی جان پہچان اور دوستی ہو گئی ۔:
ان کی دوستانہ اور حساس طبیعت
بہت اچھی لگتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#81
فرحت کیانی کہتی ہیں۔
تعبیر سے تو میری بات اتنی کم کم ہوتی ہے کہ 'ابھی بات چیت نہیں ہوئی' والا معاملہ ہے۔ لیکن پھر بھی جہاں اور جب ملاقات ہو جاتی ہے بہت اچھا لگتا ہے۔ تعبیر کا زندگی سے پھرپور اندازان کی ہر پوسٹ میں دکھائی دیا ہے۔
اور یہی بات مجھے بھی بہت اچھی لگتی ہے۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#107
جہانزیب کہتے ہیں۔
شروع سے ہی اچھا تاثر ہے، ہنس مکھ خاتون کا، پہلے فرق صرف اتنا تھا کہ میں انہیں کم عمر لڑکی خیال کرتا تھا، بعد میں یہ خاتونِ خانہ نکلیں ۔
سب سے گھل مل جانی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ایک حد تک فاصلہ قائم رکھتی ہیں۔
اگر وہ محفل چھوڑ گئیں تو رنگی برنگی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں گی، اس کے علاوہ یہ والا سلسلہ مجھے بڑا اچھا لگتا ہے، کہ کئی باتیں پتہ چلتی ہیں ممبران کے بارے میں ۔جیسے کہ لوگ ایک دوسرے کو ایم ایس این پر ورغلاتے ہیں وغیرہ وغیرہ سب یہاں سے پتہ چلا ۔
آپ کی ہارڈ ڈرائیو کتنے فی صد تصاویر سے بھری ہے، جو ختم ہی نہیں ہوتیں؟
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#115
حجاب
تعبیر جب نئی نئی محفل پرآئی تھیں تو میرے پوسٹ کیئے ہوئے اکثر تھریڈ میں مجھے یہ پوچھتی نظر آتی تھیں کہ حجاب آپ کہاں ہیں آپ آتی کیوں نہیں آپ اب تھریڈ کیوں نہیں پوسٹ کرتیں ، میں بہت حیران ہوئی تھی کہ یہ کون ہے جو مجھے پوچھ رہی ہے خیال یہی آیا تھا کہ کوئی پرانی ممبر ہے شائد اس لیئے مجھے جانتی ہے بعد میں پتہ چلا کہ تعبیر محفل جوائن کرنے سے پہلے ہی میرے پوسٹ کیئے ہوئے تھریڈز پڑھا کرتیں تھیں اور جب تعبیر آئیں اس سوئے ہوئے محل کو جگانے تو میں سوئی ہوئی تھی تعبیر مجھے جگا رہی تھیں ، اب تو جاگ گئی ہوں ناں میں تعبیر تعبیر کی باتیں پڑھ کر پہلے دن جو تاثر بنا تھا وہی اب بھی ہے ہنس مکھ ، فرینڈلی ، چلبلی ، ذہین ۔
تعبیر کی زندہ دلی ، ہر وقت ہنسنا مسکرانا اچھا لگتا ہے
تعبیر جب بیمار ہوئی تھیں تو میں روزآنہ سارہ سے پوچھتی تھی کہ کب آئے گی تعبیر ، محفل کو عادت ہوگئی ہے تعبیر کی ، اللہ نہ کرے تعبیر غائب ہوں محفل سونی ہو جائے گی
تعبیر آپ بہت اچھی ہیں
آپ کے ہونٹوں کا تبسّم رہے قائم یارب
آپ کے جیون میں خوشیوں کا بسیرا رہے
یونہی محفل محل کو جگا کے رکھئیے گا جہاں کوئی ممبر سوتا ہوا نظر آئے اُس کو مار مار کے جگایا کریں، سوائے میرے
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#149
جیا راؤ کہتی ہیں۔
تعبیر جی کے بارے میں پہلا تاثر بہت اچھا تھا۔۔۔ نرم خو اور دوستانہ طبیعیت کی مالک لگیں۔۔ تاثر ہنوز قائم ہے۔۔۔۔
شاید "فیشن اور ملبوسات" والے سیکشن میں ہوا تھا بات چیت کا آغاز۔۔۔ اور تعبیر جی محفل کی وہ پہلی شخصیت تھیں کہ جن سے مجھے انسیت کا احساس ہوا۔۔۔
( جانے کیوں ان دنوں محفل کا ماحول خاصہ تلخ محسوس ہوتا تھا۔۔
ان کا نِک بہت پیارا لگا تھا۔۔۔
تعبیر جی کسی کو بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہونے دیتیں۔۔۔
ان کا پرُ خلوص انداز بےحد پسند ہے۔۔۔ :
اگر محفل پہ تعبیر نہ ہوئیں تو اکیلا۔۔۔ محسوس کروں گی۔
اپنا نام تو بتا دیجئیے تعبیر جی۔۔۔۔
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#160
نایاب کہتے ہیں۔
بول کر کے شرف میزبانی عطا کرتی ہیں ۔
ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت
جو بنا کسی تخصیص کے سب کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
اخلاق و خلوص اور خوش مزاجی کی چاشنی سے بھرپور
زنجیر کی ایسی کڑی جو سب حلقوں کو آپس میں باندھے رکھتی ہے ۔
شخصیت " تعبیر " جو اپنے خوابوں کی تعبیر کی تلاش میں ہے
اور کسی کے خوابوں کی تعبیر بن کر اسے مل چکی ہے ۔
اللہ تعالی سدا گلشن تعبیر کو شاد وآباد سلامت رکھے آمین
فہم و فراست سے بھرپور یگانہ ہستی
ایسی شخصیت کی حامل
جو بنا کسی اور صفت کے محتاج ہونے کے صرف
اپنی گفتار و کردار سے اپنا وسیع حلقہ احباب تشکیل دے لے ۔
لیکن اس حلقہ احباب میں ہلکی اور متلون مزاج شخصیات سے
صرف گفتگو کی حد تک دوستی رکھنے والی ۔
باعث جذبہ انا و خود پرستی
اپنے حلقہ احباب سے شکوہ کناں ہونے کے باوجود
اپنے چنیدہ دوستوں کی ہمیشہ وفادار
جن سے عقیدت اور لگاؤ ہو ان کے لئے
اپنا سب کچھ بنا مانگے نچھاور کر دینے والی ۔
رحیم و کریم معصوم عجز و نیاز کی حامل یگانہ ہستی
بظاہر بہت بہادر بہ باطن ڈر نے والی
اگر اپنے آپ پر یقین کی صفت حاصل کر لے تو
کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیکن یہ صفت یقین حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ۔
“ مقدر لکھنے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔
اب کس کو کیا ملا یہ نصیب کی بات ہے “ ۔
تین پسندیدہ نا پسندیدہ کام والے دھاگے پر تعبیر بہنا کی شخصیت “ بال کی کھال “ اتارنے والی سامنے آئی ۔
اور آپ سب جانتے ہیں کہ سوالوں سے بھرپور ہے یہ شخصیت ۔
سوال کرنے والی شخصیت ہی اصل میں حاصل و تقسیم علم کا سبب ہوتی ہے ۔
سب سے خلوص و اعتماد کے ساتھ بات کرتی ہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔
اگر تعبیر محفل کا حصہ نہ رہیں تو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ دنیا کے میلے کسی کے جانے سے سنسان نہیں ہوتے ۔
ہزاروں بلبلیں اپنی اپنی بولیاں بول کر اڑ جاتی ہیں ۔"
محفل اردو کی اک اچھی مشفق ہستی کی صحبت سے محرومیت کا احساس ہو گا
تعبیر بہنا حساس اور دردمند دل کا حامل ہونا بے شک اللہ تعالی کا اک انعام ہے ۔
لیکن اس حساسیت اور درد مندی کو اپنے لئے آزار بنا لینا کفران نعمت میں شمار ہوتا ہے ۔
نیکی کرکے دریا میں ڈال دینا بہت اچھا ۔
صرف اللہ تعالی ذات بابرکات ایسی ہستی ہے جو انسان کو اس کی نیکی کا اجر دس گنا زیادہ کر کے عطا کرتی ہے ۔
کسی انسان سے کیا امید رکھنی کہ انسان تو مجبور محض ہوتے ہیں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...AA%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%DB%81%D9%85%D8%A
7%D9%86-%D8%B4%D8%AE%D8%B5%DB%8C%D8%AA-%D8%AA%D8%B9%D8%A8%DB%8C%D8%B1.16675/page-9
پوسٹ#169
زبیر مرزا کہتے ہیں۔
جو محفل میں ان کے آنے کا وقت ہے اس وقت محفل پر کم کم محفلین ہوتے ہیں اور یہ اپنے تخلیقی اور دلکش دھاگوں سے محفل کو سنوارنے
کا کام سرانجام دے رہی ہوتی ہیں - تعبیر کے بارے میں پہلا تاثر یہی تھا کہ صلے اورستائش سے بے نیاز ہیں ٹیگ کرنے اور اپنے کام کی جانب
توجہ دلانے کی کوشش نہیں کرتیں فی زمانہ اسے لوگ تو کم کم ہی نظرآتے ہیں
تصاویر کے زمرے میں ہی ان سے گفتگو ہوئی تھی تو بناؤٹی اور مصنوعی نہیں لگیں کسی بھی طورپر
ان کی بے نیاز طبیعت اور عاجزانہ فطرت کسی سے بحث نا کرنے کی عادت - میں ان سے سیکھا بناء دوسروں سے اُلجھے اپنے کام سے کام
رکھنا اور فضول باتوں سے گریز کیسے کیا جاسکتا ہے
رمضان کے مہینے میں تعبیر نا ہونے کے برابر محفل میں آئیں تو اس دوران تصاویر کا زمرہ ادھورا اور سنسان لگا اور ایک مخصوص انداز
ان کے ان کے تفصیلی کمنٹس نا آنے پر محسوس ہوا کہ ان کی انفرادیت اور اہمیت کس قدر ہے محفل میں
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#185
عائشہ عزیز کہتی ہیں
پہلا تاثر بہت ہی پیاری اور سوئیٹ سی اپیا کا تھا جو کہ اب تک قائم ہے۔ اپیا اتنے پیار سے بات کرتی ہیں ناں کہ اکثر تو میرا دل کرتا ہے میں تعبیر اپیا سے ملوں۔ ایک تو تعبیر اپیا بہت کم آن لائن آتی ہیں میرے ٹائم پر اس لیے محفل پر اتنی زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔ پہلی بار میری سالگرہ کے دھاگے پر اپیا نے تھوڑی دیر سے مبارک دی تھی لیکن مجھے اتنا اچھا لگا ناں یہ نہیں کہ مبارک باد دی ہے بلکہ یہ کہ مجھے ایک اور اپیا مل گئیں اور یہ تب کی بات ہے جب میرے پاس اپیا لوگوں کی کمی ہوا کرتی تھی صرف شگفتہ آپی اور فرحت آپی کو جانتی تھی عندلیب اپیا سے بھی کم بات ہوا کرتی تھی۔ تو مجھے تعبیر اپیا کو پا کر بہت خوشی ہوئی اور پھر میں نے اپیا سے دوستی کر لی۔
اپیا ہر وقت یہ کہتی رہتی ہیں کہ مجھے محفل پر سوتیلا سمجھا جاتا ہے۔۔ہی ہی ہی
مجھے تو لگتا ہے کہ تعبیر اپیا کو محفل اور محفلین بہت اچھے لگتے ہیں اور یہ بات کہنا ان کا پیار جتلانے کا ایک انداز ہے۔ اور بتاؤں اپیا آپ بھی ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں۔۔سچی میں!
جب میں محفل کو تعبیر اپیا کے بغیر دیکھتی ہی نہیں تو بتاؤں کیسے؟
تعبیر اپیا آپ کہیں نہیں جائیے گا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیے گا آپ کے شروع کیے ہوئے دھاگے بہت دلچسپ ہوتے ہیں ایک مہمان شخصیت والے اور تصویروں والے بھی۔۔
اپیا آپ بہت اچھی ہیں۔اور جب آپ مجھے اتنے پیار سے بلاتی ہیں ناں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
اپیا آپ اتنے دلچسپ موضوعات کیسے سوچتی ہیں؟
مہمان - اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر
پوسٹ#198
سیدہ شگفتہ کہتی ہیں۔
مزاج دوستانہ ہے۔
جس سے شکوہ ہو اسے دل میں نہیں رکھتیں بلکہ اس کی اچھی طرح خبر لے لیتی ہیں۔
بہت اچھی اچھی اور یادگار اور منفرد تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
نک نیم کے بارے میں اپنے حسین خیال میں اگر یہاں لکھے تو مجھے تعبیر کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے لوگوں سے مار پڑ سکتی ہے۔
دراصل نک نیم والے اراکین کو تو میں اچھا ہی نہیں سمجھتی (تھی پہلے)۔ بلکہ جو اراکین اپنا اصل نام نہ بتائیں تو ان سے بات کرنے کو بھی دل نہیں ہوتا تھا اکثر میرا۔ مزید خیالات لکھے تو مجھے سچ میں مار پڑ جائے گی
ویسے اب میرے خیالات میں کچھ کچھ تبدیلی آ چکی ہے۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#14
زبیر مرزاکہتے ہیں۔
مزاج نفیس اور Coolپایا ہے اب تک
تعبیرپُرسکون رہتی ہیں ان کو کبھی علجت میں یا کسی دھاگے کوٹرخاتے نہیں دیکھا
ان کا اوتار مناسب ہے ، اچھا ہے اور ان کی مرضی بھئی ہم کیا رائے دیں اس بارے میں
مشورہ آپ ذرا سیاسی زُمرے میں تو ایکٹیو ہ
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#18
نایاب کہتے ہیں۔
15 فروری 2008 کو محترم شمشاد بھائی نے محترم تعبیر بہنا کا تعارفی دھاگہ کھولا ۔
محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد نے کہا: ↑
اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر
خوش آمدید تعبیر
تعبیر نے کہا:
سچ بتاؤں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں محفل کے بجائے
کسی سوئے ہوئےمحل آ گئی ہوں۔کوئی شور شرابہ جوش ہی نہیں۔ جب کہ ہم نیٹ پہ کیوں آتے ہیں اپنی گھٹن کو کم کرنے کے لیے نا
اور پھر محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دیتے اسے جگانے کی جو کوشش کی ۔ اس کا انداز کسی " گنڈاسے بردار بھائی " سے کم نہیں تھا ۔
31 مارچ 2008 کو ایسی پنجابی بڑک ماری کو سوئے ہوئے جاگ انٹرویو میں مصروف ہوتے ۔ محفل اردو میں خلوص و محبت کے نغمے گانے لگے ۔ اور آج تک جاری و ساری ہیں یہ نغمے ۔
اللہ کرے مہکتی چہکتی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
تعبیر نے کہا: ↑
مجھے نہ تو کسی کی خوشامد کرنا آتی ہے اور نہ ہی کسی کی منتیں کرنا پسند ہے۔ دو سال کا مجھے کیا پتہ کہ میں ہوں گی بھی یا نہیں ۔ لیں کیوں نہیں ہیں اہم۔ ہم سب کے دم سے تو ہے محفل۔ ہم سب اسٹارز ہیں یہاں کے۔ ہو سکتا ہے کہ جاننے کے بعد اہم یعنی انٹرویو کے بعد اہم شخصیت بن جائیں
۔ نہیں مجھے صرف وہ لوگ انٹریو دیں جو اسے پوا کر کے چھوڑیں۔ بیچ میں نہ چھوڑ جائیں۔ ورنہ یاد رکھین کہ NCC میں میرے فائرنگ میں اچھے نمبر تھے اب بھی جب مری۔ایوبیہ جاؤں سب غبارے پھوڑ کر آتی ہوں
نہین مجھ سے ایک ساتھ دو کام نہیں ہوتے۔ ایک کے بعد ایک۔ مسلمان ہونے کے ناتے میں اس بات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ سو اپریل فول نہیں بناتی۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#19
بقول @
مہ جبیں:بہت مخلص اورہردلعزیز دوست تعبیر۔
اردو محفل کو اپنی اس بہترین رکن پر فخر ہے
جس نے غیر حاضری کے باوجود بھی
محفل کے مختلف تھریڈز میں بہت فعال کردار ادا کیا
اور سب کو مختلف طریقوں سے محفل سے جوڑے رکھا
نت نئی لڑیاں بنا کر محفلین کو موتیوں کی طرح پرو کر ایک مالا کی شکل دے دی
اور محفل کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا
میری طرف سے تمہارے ان کارناموں پر داد و تحسین کے ٹوکرے۔۔۔۔۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#21
@مہ جبیں کہتی ہیں
تعبیر کا مزاج شگفتہ + شائستہ ، رویہ دوستانہ اور اپنائیت
دل کی صاف اورکھری ہیں ، جو بات اچھی لگے تو تعریف میں کنجوسی نہیں کرتیں اور جو بری لگ جائے تو کھنچائی میں بھی کنجوسی نہیں کرتیں
تعبیر کا نِک نیم ان ہی کی طرح منفرد
پوسٹ#22
نایاب کہتے ہیں۔
تعبیر بہنا کے مزاج اور رویئے میں وہ تمام جذبے اپنی پوری شدت سے ابھرے نظر آتے ہیں جو کہ کسی بھی خاتون کے " مان اعتماد اور حوصلہ مندی " کے عکاس ہوتے ہیں ۔ مامتا بھری فکر ۔ مساوات کی نگاہ ۔ ہمراہ لیئے سب کو اک سا دیکھنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہن و بیٹی کے رشتے سے جہاں تک ان سے بات ہوئی ۔ ان کا اپنی " ہستی " پر اعتماد رکھتے گفتگو کا فن بلاشبہ ان کی خوبی ہے ۔
مجھے تو ان کی شخصیت میں اک " استاد " چھپا نظر آتا ہے ۔
جو اپنی گفتگو سے بنا لیکچر دیئے کسی کو بھی اپنے میں موجود " احساس کمتری " کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
ان کا نک بھی بہت اچھا لگا اور ان کے اوتار بھی
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#24
رانا کہتے ہیں۔
بہت ہی پرخلوص اور خوشگوار طبیعت کی حامل ہیں۔ مزاج اور روئیے کے حوالے سے تو لاجواب شخصیت ہیں ہماری تعبیر جی۔
بہت سی خوبیاں ہیں کسی ایک کا کیا ذکر۔ خاص کر یہ کہ اگلے کو غیر محسوس طور پر یہ احساس دلادینا کہ ان کی دوستی ایک پرخلوص دوست کی طرح بہت قیمتی ہے۔
منفی بات یہ کہ ہر ایک سے اتنی اپنائیت اور خلوص سے ملتی ہیں کہ ہمیں جیلسی ہونے لگتی ہے کہ ساری اپنائیت اور خلوص کہیں دوسروں پر ہی خرچ نہ ہوجائے۔
لیکن پھر یہ اتنی ہی اپنائیت سے احساس دلا دیتی ہیں کہ یہ اجناس ان کے پاس وافر مقدار میں موجود ہیں اس لئے اندیشہ ہائے فکر کی ضرورت نہیںِ۔
ان کا نک نیم تو ہمیں بہت پسند ہے۔ اگر ہم لڑکی ہوتے تو اپنے لئے اس نک کو ان سے ہتھیانے کے لئے مشن امپوسیبل تشکیل دینے سے بھی دریغ نہ کرتے۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ27
قراۃ العین اعوان کہتی ہیں۔
تعبیر اپیا بے حد خاص شخصیت ہیں اس محفل کی۔۔۔!
اتنی اچھی اتنی پیاری اور اتنی میٹھی کہ میں لفظوں میں نہیں ڈھال سکتی
بہت اپنائیت ہے ان کے انداز میں کہ پہلی بار بھی بات ہو تو لگتا ہی نہیں کہ پہلی بار ہو رہی ہے۔۔۔!
ہمدرد۔۔۔غمگسار۔۔غمخوار۔۔دل آویز ہیں اپیا۔۔۔۔!
بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔۔۔کام آنے کے لیئے تیار رہتی ہیں
اور سب سے بڑھ کر یہی کہ ان سے اجنبیت بالکل محسوس نہیں ہوتی۔۔۔۔!
بہت اچھا نک نیم ہے۔۔لیکن اپیا اب اوتار بدل لیں بہت پرانا ہوگیا ہے
اپیا سے ایک بات ضرور کہوں گی کہ اپنا ہمیشہ ڈھیر سارا خیال رکھیں اکثر میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ دوسروں
کا بہت خیال رکھنے والے ہوتے ہیں وہ خود اپنا خیال نہیں رکھتے ۔۔۔
آپ بہت اچھی ہیں ۔۔۔۔اتنی کہ ایسے کم کم لوگ ہوتے ہیں۔۔۔لو یو اپیا!
کوئی شک نہیں کہ آپ نے یہاں مسکراہٹوں اور اپنائیت کے بے شمار چراغ جلائے۔اپنی محبت کے معطر رنگارنگ پھول کھلائے مختلف دھاگوں کی سورت میں۔اور میری دعا ہے آپ ہمیشہ اسی طرح محفل کو اپنی شخصیت سے پر رونق کرتی رہیں۔
ہ ایسی شخصیت ہیں کہ وہ دوست بھی بن سکتی ہیں ۔۔رہنما بھی ۔۔۔اپیا بھی۔۔۔ہمیں جیسی ضرورت ہو وہ اسی طرح بات بھی کرتی ہیں۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#28
نیلم کہتی ہیں۔
بہت کول بہت سوفٹ اور بہت لونگ
کسی کی بھی بات کا بُرا نہیں مانتیں اور ناراض نہیں ہوتی
نک تو بہت اچھا ہے بلکہ بیسٹ ہے اور اوتار کو چینج ہونا چایئے
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#41
بقول @
عاطف بٹ:تعبیر واقعی ایک ایسی شخصیت کی مالک ہیں کہ ان کی تعریف کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔
زین کہتے ہیں۔
تعبیر آپی میرے پسندیدہ محفلین میں سے ہیں ۔ میں نے انہیں ہمیشہ خوش مزاج ، ہنس مکھ پایا
ان کا دوستانہ رویہ بہت پسند ہے۔
نک نیم اچھا ہے
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#60
قیصرانی کہتے ہیں۔
جیسے بڑی بہنیں ہوتی ہیں، بالکل ویسی ہی لگتی ہیں۔
جب ان کا موڈ آف ہوتا ہے تو خوش دکھائی دینی کی کوشش کرتی ہیں لیکن بہت بری طرح۔ اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ کب اور کس بات پر خفا ہیں
خامی: کہ خفا ہونے میں دیر نہیں لگاتیں (مذاق کر رہا ہوں آپی، سنجیدہ نہیں ہونا)
تعبیر کا نک پسند کرنے کا ایک خاص پس منظر ہے۔ اس لئے اگر رائے دی تو وہ پس منظر سامنے آ جائے گا جو شاید انہیں پسند نہ ہو
تعبیر آپ کو پانچ سال ہو گئے محفل پر آتے ہوئے، ابھی بھی چھٹیاں لینا بند نہیں کیں
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#61
فرحت کیانی کہتی ہیں۔
تعبیر کا نام دیکھتے ذہن میں 'خوش مزاجی' اور 'خوش دلی' کا خیال آتا ہے۔ تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں میری رائے :زبردست
تعبیر اور محفل کے پانچ سال
پوسٹ#83
امن ایمان کہتی ہیں۔
آج سے کچھ سال پہلے تعبیر مجھے کچھ جلدی سے روٹھ جانے والی،دوسروں کی غلطی نظرانداز نہ کرنے والی لگی تھیں۔۔۔لیکن محفل میں ماشاءاللہ اُن کی اتنی مقبولیت اور پانچ سال میرے خیال کی نفی کرتے ہیں۔وہ اچھی ہیں تو ہی سب کو اچھی لگتی ہیں نا (اب تو سچی تعبیر کو سمجھنے کا دل چاہا رہا ہے )نک بہت اچھا ہے۔۔بہت نرم مزاجی کا تاثر دیتا ہے۔
تعبیر اور محفل کے پانچ سال