تیرہویں سالگرہ محفلین کی نظر میں اردو محفل فورم کے کامیاب اور دلچسپ دھاگے

3dlat_com_14158908981.gif
آپ تمام محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ اردو محفل میں اپنے من پسند لڑیوں اور دھاگوں کے نام لنک کے ساتھ اس دھاگے میں شریک کریں ۔ اپنی دلچسپی اور پسندیدگی کی وجہ بھی بیان کریں ۔ آپ کی نظر میں اگر کو لڑی کامیاب ہے تواس کا نام بمعہ لنک پیش کرسکتے ہیں ۔
ہمیں یہ لڑی بنانے کا خیال اس لیےآیا کہ ہمارے جیسے نئے محفلین اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر محفل کے دلچسپ اور کامیاب سلسلوں سے واقف ہو سکیں ۔
 
ایک جملہ کے لطائف
ہمارا سب سے پسندیدہ سدا بہار دھاگہ ۔
کیونکہ ایک جملہ کبھی کبھی ہماری زندگی میں بہت تبدلی لا سکتا ہے ۔یہ ایک جملہ روتے ہوئے کو ہنسا سکتا ہے , روٹھے ہوئے کو منا سکتا ہے ۔اس ایک جملے میں معاشرے کی برائی کو طنز و مزاح کی چاشنی میں ڈبو کر بیان کیا جاسکتا ہے تاکہ سنے والے کو ناگوار نہ گزرے ۔
 
آخری تدوین:
یہ دھاگا زبردست اور عمدہ تخلیق ہے جس نے محفل پر ایک دلچسپ اور دلکش ماحول فراہم کیا ۔ اس دھاگے کی تخلیق سے محفل کا ایک عجب ہی رنگ ظاہر ہوا تھا۔منتظمین اور مدیر حضرات نے بھی اس دھاگے میں بھر پور حصہ لیا تھا ۔امید ہے کہ سالگرہ کے جشن کے موقع پر پھر سے اس دھاگے کی رونقیں بحال ہو جائیں گی ۔
 
آخری تدوین:
اب اسے دھاگہ پتہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ نہیں لیکن "آپ کی بحور سے آزاد شاعری" کو بجا طور پر اس فورم کی ایسی کاوش ہے جو ہزار مخالفتوں کے باوجود زندہ ہے اور میری دلچسپی کا سامان ہے لیکن یہاں لوگ بہت کم پوسٹنگ کرتے ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
میرے لئے ہر وہ لڑی پسندیدہ ہےجس میں محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی مراسلہ جات پوسٹ کریں ۔
کیونکہ ان کی وجہ سے مجھے تنہائی میں بھی خوشی کے خزانے مل جاتے ہیں۔ اللہ آپ کو دین و دنیا شاد باد ،آباد رکھے۔
 
آخری تدوین:
میرے لئے ہر وہ لڑی پسندیدہ ہےجس میں محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی مراسہ جات پوسٹ کریں ۔
کیونکہ ان کی وجہ سے مجھے تنہائی میں بھی خوشی کے خزانے مل جاتے ہیں۔ اللہ آپ کو دین و دنیا شاد باد ،آباد رکھے۔
ٹھیک ہے کہ ان کے مراسلہ میں کمی بیشی ہو جاتی ہے، پر ایسا بھی کیا کہ مثال دی جائے۔
 
عثمان

محفلین
محفل کی بارہ دری میرے پسندیدہ دھاگوں میں سے ایک رہا ہے۔ اس کی تاریخ محفل کے قدیم ترین سلسلے "آج محفل میں کون آیا" سے جا ملتی ہے۔ اس سلسلے کے سو دھاگے اور ایک لاکھ مراسلے مکمل ہونے پر اس بارہ دری کی ابتدا کی گئی تھی۔
یہ دھاگہ اور اس کا سابقہ سلسلہ محفل میں ایک طرح کا کھلا چیٹ روم رہا ہے جہاں محفلین ہر قسم کی بحث اور تلخی سے بے نیاز ہو کر تبادلہ احوال اور گپ شپ کرنے آتے تھے۔محفلین اور مدیران اسے خوب فعال رکھتے تھے۔
نئے محفلین اس سے لاعلم معلوم ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
دو مکالموں کے لطیفے
جاسمن آپا جی کی جانب سے بنایا گیا طنز و مزاح سے بھر پور یہ دھاگہ اپنی نوعیت کا منفرد دھاگہ ہیں ۔ دو مکالموں کی مثال ایسے ہے جیسے کوزے میں طنز و مزاح کا سمندر بند ہو ۔ ہنستے مسکراتے زبردست اور عمدہ مکالمے اس لڑی کی زینت بنے محفل کو زعفران کر رہے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
دو مکالموں کے لطیفے
جاسمن آپا جی کی جانب سے بنایا گیا طنز و مزاح سے بھر پور یہ دھاگہ اپنی نوعیت کا منفرد دھاگہ ہیں ۔ دو مکالموں کی مثال ایسے ہے جیسے کوزے میں طنز و مزاح کا سمندر بن ہو ۔ ہنستے مسکراتے زبردست اور عمدہ مکالمے اس لڑی کی زینت بنے محفل کو زعفران بنا دہے ہیں ۔
عدنان میاں، عمران بھیا کی عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے! ارے، کوئی تو روک لو!
 
م حمزہ

محفلین
دو مکالموں کے لطیفے
جاسمن آپا جی کی جانب سے بنایا گیا طنز و مزاح سے بھر پور یہ دھاگہ اپنی نوعیت کا منفرد دھاگہ ہیں ۔ دو مکالموں کی مثال ایسے ہے جیسے کوزے میں طنز و مزاح کا سمندر بن ہو ۔ ہنستے مسکراتے زبردست اور عمدہ مکالمے اس لڑی کی زینت بنے محفل کو زعفران بنا دہے ہیں ۔
آگئے عدنان بھائی کے ہم فقہ و ہم پلہ۔
بند۔
رہے۔
یا بنا دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

کئی ایک وجوہات کی بنا پر:
-نہ صرف اردو محفل پر بلکہ پورے ویب پر فارسی اشعار کا اردو ترجمے کا ساتھ اس سے بڑا ذخیرہ نہیں ہے! اشعار کی تعداد (اب تک) لگ بھگ سات ہزار ہے۔
-یہ تھریڈ 7 جنوری 2008ء کو شروع ہوا تھا یعنی گیارہویں سال میں ہے۔
-اردو محفل پر یہ شاید سب سے پرانا ایکٹو تھریڈ ہے۔
-مناظر اور ری ایکشنز کے لحاظ سے یہ شاید سب سے ماٹھا تھریڈ ہے۔ :)

بہرحال اس تھریڈ کی خدمت میں سب سے بڑا ہاتھ برادرم حسان خان کا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائیں۔
 
بلاشبہ یہ لڑی اپنی افادیت کے لحاظ سے بے مثل ہے۔ ہم بھی چوری چھپے اس لڑی کا جائزہ لیتے رہتے ہیں تاہم بوجوہ ریٹنگ نہیں دیتے۔ ہمارا خیال ہے، زیادہ ریٹنگ نہ ملنے کے باعث ہی آپ احباب اس لڑی کو یکسوئی سے چلا رہے ہیں۔ اللہ اس خوبصورت سلسلے کو نظر بد سے محفوظ رکھے، آمین!
 
Top