محفلین کے اختیارات

فرقان احمد

محفلین
ویسے ایک اور جگاڑ یہ ہے کہ کسی لڑی میں تبصرہ کر کے 'جواب ارسال کریں' پر کلک نہ فرمائیں۔ اور پھر جب جی چاہے، اس ویران لڑی میں اپنے مراسلے کی تدوین کرتے رہیے۔ تاہم، یہ کوئی زیادہ محفوظ جگاڑ ہرگز نہ ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
کیا محفلین کے اختیارات میں کوئی ایسی جگہ یا صفحے کا کوئی ایسا ذاتی حصہ مختص ہے جہاں وہ اپنی کسی تخلیق کا عارضی حصہ رکھ سکیں ؟

تخلیق سے مراد یہ ہے کہ یہ ایسا عارضی ڈرافٹ ہو جس کی کسی وقت ذاتی طور پر کسی بھی وقت تدوین و تعدیل کی جاسکے اور ذاتی ہونے کی بنیاد پر اس پر کوئی وقتی پابندی نہ ہو جیسا کہ عمومی مراسلات پر ہوتی ہے ۔ اور اسے محض متعلقہ محفلی دیکھ سکے جب یہ تخلیق پختہ ہو تو اسے کسی مناسب زمرے میں پیش کر دیا جائے ۔ واضح رہے کہ یہاں تخلیق کو محض لفظی یعنی ٹیکسٹ کے پیرائے تک محدود سمجھا گیا ہے ۔ جو محفل کے نظام پر بوجھ نہ بنے۔

نیز اگر اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو کیا یہ اختیار وضع کیا جاسکتا ہے ؟

ہم نے اردو محفل میں اس عارضی سہولت کے لیے عجیب و غریب جگاڑ تلاش کیا تھا جس کی داد اہل نظر ہی دے پائیں گے۔ ہم نے ایک رکن کے ساتھ مکالمہ شروع کر دیا تھا اور ہمیں یقین تھا کہ وہ بے چارے کبھی پلٹ کر نہ آئیں گے اور اگر آ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ڈپٹ کر دیں گے۔ بس، ہم اپنے ڈرافٹ اس مکالمے میں محفوظ کر لیا کرتے تھے ۔۔۔! تاہم ہمیں یہ 'حرکت'بھی غیر اخلاقی معلوم ہوئی اس لیے توبہ تائب ہو گئے ۔۔۔! :)
میں بھی ایسی صورت حال میں مکالمے میں لکھنے کا سہارا لیتی پائی گئی ہوں. اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں!
ہم بھی محفل میں کوئی ایسی جگہ تلاشنا چاہیں گے جہاں اپنی کسی تحریر کا کچھ حصہ محفوظ کر سکیں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
ہم بھی محفل میں کوئی ایسی جگہ تلاشنا چاہیں گے جہاں اپنی کسی تحریر کا کچھ حصہ محفوظ کر سکیں۔ :)
مُفت مشورہ پیش خدمت ہے ۔۔۔! آج کل ہادیہ صاحبہ غائب ہیں؛ آپ اُن کے ساتھ مکالمہ شروع کر کے اپنے تحاریر کو 'محفوظ' کر لیا کیجیے ۔۔۔! :)
 
ویسے ایک اور جگاڑ یہ ہے کہ کسی لڑی میں تبصرہ کر کے 'جواب ارسال کریں' پر کلک نہ فرمائیں۔ اور پھر جب جی چاہے، اس ویران لڑی میں اپنے مراسلے کی تدوین کرتے رہیے۔ تاہم، یہ کوئی زیادہ محفوظ جگاڑ ہرگز نہ ہے۔
اکثر اوقات مراسلہ پورا محفوظ نہیں رہتا. جہاں سے دل چاہے کٹ جاتا ہے.
 
انتظامیہ اس لڑی میں خود شریک ہے بلکہ موجودہ اور سابقہ بھی ۔
انتظامیہ کی طرف سے آفر ہے کہ جس جس کو صاحبِ لڑی والی شکایت ہو وہ ہم سے مکالمہ شروع کر لے. آپ کی تحاریر محفوظ رکھی جائیں گی. :sneaky:
ہم بھی محفل میں کوئی ایسی جگہ تلاشنا چاہیں گے جہاں اپنی کسی تحریر کا کچھ حصہ محفوظ کر سکیں۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
مُفت مشورہ پیش خدمت ہے ۔۔۔! آج کل ہادیہ صاحبہ غائب ہیں؛ آپ اُن کے ساتھ مکالمہ شروع کر کے اپنے تحاریر کو 'محفوظ' کر لیا کیجیے ۔۔۔! :)
کیا معلوم وہ چپکے چپکے آتی ہوں محفل میں۔ :) اور یہ مشورہ کچھ زیادہ قابل بھروسہ نہیں ہے فرقان بھائی۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
دیکھیے کئی محفلین کے دل کی آواز نکلی شاید انتظامیہ کچھ توجہ دے ۔
ابھی ایک اور حل ملا ہے۔ محفل پر آپ کی شکایات کے نام سے ایک خفیہ زمرہ موجود ہے۔
آپ کی شکایات
یہاں بنائے گئے دھاگے اور پیغامات کسی اور کو نظر نہیں آتے سوائے انتظامیہ کے۔ اس زمرے کو بطور ڈرافٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
Top