محفلین کے انٹرویو

عرفان سعید

محفلین
مزید یہ کہ آپ کے انٹرویو سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ میرے لیے بہت سعادت کی بات ہے.
میں آپ کا اور تمام ٹیم کے اراکین، نور سعدیہ شیخ ، حمیرا عدنان ، محمدظہیر ، فہد اشرف ، کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے ناچیز کو اس قابل جانا۔
انٹرویوز کے لیے آپ سب لوگوں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، اور ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
باقی محفلین سے گزارش ہے کہ جو جو چھپے رستم ہیں عرفان سعید بھیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا نام انٹرویو کے لیے لکھوائیں. چاہے آپ کے مراسلہ جات کم ہی کیوں نہ ہوں
ہم نے صرف نام تھوڑی لکھوایا تھا۔ باقاعدہ اتنا گڑگڑائے کہ ادارے بھی گڑ بڑا گئے۔

"چاہے آپ کے مراسلہ جات کم ہی کیوں نہ ہوں"
جس کانٹے کی چبھن ہمیں ہر دم تنگ کرتی ہے، اس پر آپ نے ہاتھ رکھ ہی دیا۔
 
الف عین

لائبریرین
ایک معروف ہندوستانی سکالر ڈاکٹر فضل الرحمٰن فریدی مرحوم ہماری امی کے سگے پھوپھا تھے۔ مگر ان کی فیملی سے ابھی رابطہ نہیں ہے۔
اگر علی گڑھ والے فریدی صاحب کا ذکر ہے تو میں معلومات کروا سکتا ہوں۔ سن اسی کے آس پاس ہم لوگ ان کے گھر میں کچھ عرصہ رہے تھے۔
 
اگر علی گڑھ والے فریدی صاحب کا ذکر ہے تو میں معلومات کروا سکتا ہوں۔ سن اسی کے آس پاس ہم لوگ ان کے گھر میں کچھ عرصہ رہے تھے۔
ویسے تو معلومات ہیں، اور شاید ماموں رابطہ میں بھی ہیں، میری مراد اپنے مستقل رابطہ سے تھی۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے تو معلومات ہیں، اور شاید ماموں رابطہ میں بھی ہیں، میری مراد اپنے مستقل رابطہ سے تھی۔ :)
وکی پیڈیا پر موجود اِس مضمون سے معلوم ہوا کہ مرحوم نے اسلامی نظامِ معیشت کے حوالے سے اچھا خاصا کام کیا۔ ان کا شروع کردہ میگزین تو اب بھی چھپتا ہے۔ یہ رہا ربط
 
پہلا سوال تو یہ ہونا چاہیئے کہ نام یازغل گلیشیئر پر رکھا یا یازغل سر پہاڑ پر؟

آخری خبروں تک یازغل سر ہی تھا- اگر گلیشئیر پر ہوا تو میں نے بدل کر رائکوٹ گلیشئیر پر رکھ لینا-

وعلیکم السلام
اس موقعے پہ میں سب سے پہلے تو یہ کہنا چاہوں گا کہ۔۔۔۔ ہا ہائے! ایڈا وڈا جھوٹ!!!

امید ہے کہ دالِ اول کے اوپر پیش نہیں ہے۔

ارے صاحب وہ مشہور زمانہ "آئی اوئی" اینے اوکھے سوال، تو کئے دیتے ایک دفعہ -
 
ارے صاحب وہ مشہور زمانہ "آئی اوئی" اینے اوکھے سوال، تو کئے دیتے ایک دفعہ -
ان کے لیے سوال اینے اوکھے نئیں ہیں، بس عروض ڈاٹ کام دی خیر ہووے....!
اور سید ذیشان بھائی کی بھی (اگر بقول شخصے، ویب سائٹ کی اوٹ میں وہ خود اصلاح کرتے ہیں تو.) :heehee:
 
آخری تدوین:
"چاہے آپ کے مراسلہ جات کم ہی کیوں نہ ہوں"
جس کانٹے کی چبھن ہمیں ہر دم تنگ کرتی ہے، اس پر آپ نے ہاتھ رکھ ہی دیا۔
ہمارے پیارے بھیا! ہمارا ایسا مقصد نہیں تھا. کہنے کی بات یہ ہے کہ جن کے مراسلہ جات اور ایکٹویٹی کافی زیادہ ہوتی ہے، محفلین انٹرویو کے لیے عمومی طور پر ان کا نام دیتے ہیں. جن کے مراسلہ جات کم ہوں ہماری طرح وہ خودشناس تو ہو سکتے ہیں پر محفلین کو ان کے متعلق عام طور پر ایسا علم نہیں ہوتا کہ جس سے مزید علم ہونے کی طلب پیدا ہو. اس لیے کہا تھا کہ خود ہمیں بتا دیا جائے :) آپ کا انٹرویو بہت ہی شاندار رہا، ہماری طرف سے مبارکباد قبول کیجیے. بلکہ مبارک باد تو ہمیں ملنی چاہیے کہ ہم نے آپ سے فیض پایا. :)
ہمیں یقین ہے کہ اپنی تفنن طبع کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپ نے ہمارے ہاتھ تخیل میں زبردستی ان کانٹوں پر رکھوائے ہوں گے، مگر پھر بھی ہم معذرت خواہ ہیں. :thinking:
 
آخری تدوین:
سوائے اس کے کہ ایک ڈرامے میں شاہ جی نام کا کردار ادا کیا تھا۔
یعنی ڈرامے باز بھی ہیں۔ :eek:
اگر کیک کے ایک مربع انچ پہ ایک موم بتی جلائی جا سکتی ہو تو ہماری گزشتہ یعنی آخری سالگرہ پہ کم از کم چالیس مربع انچ کا کیک درکار تھا۔
:shock:
 
عرفان سعید

محفلین
ہمارے پیارے بھیا! ہمارا ایسا مقصد نہیں تھا. کہنے کی بات یہ ہے کہ جن کے مراسلہ جات اور ایکٹویٹی کافی زیادہ ہوتی ہے، محفلین انٹرویو کے لیے عمومی طور پر ان کا نام دیتے ہیں. جن کے مراسلہ جات کم ہوں ہماری طرح وہ خودشناس تو ہو سکتے ہیں پر محفلین کو ان کے مطابق عام طور پر ایسا علم نہیں ہوتا کہ جس سے مزید علم ہونے کی طلب پیدا ہو. اس لیے کہا تھا کہ خود ہمیں بتا دیا جائے :) آپ کا انٹرویو بہت ہی شاندار رہا، ہماری طرف سے مبارکباد قبول کیجیے. بلکہ مبارک باد تو ہمیں ملنی چاہیے کہ ہم نے آپ سے فیض پایا. :)
ہمیں یقین ہے کہ اپنی تفنن طبع کے ہاتھوں مجبور ہو کر آپ کے ہمارے ہاتھ تخیل میں زبردستی ان کانٹوں پر رکھوائے ہوں گے، مگر پھر بھی ہم معذرت خواہ ہیں. :thinking:
بہت زیادہ ممنون ہوں اس کرم نوازی پر۔
معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں، میری سستی کہ کئی بار مہینوں اردو محفل کی طرف آنا نہیں ہوا۔ کوشش کروں گا کہ آنا جانا لگا رہے۔
 
اے خان

محفلین
ٹھیک ہے آپ کے سر پر شادی سوار ہے خان صاحب لیکن شیروانی صرف شادی کے لیے ہی نہیں ہوتی یا پھر ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہمارے سیاستدان جو حلف کے لیے شیروانی پہن کر جاتے ہیں وہ وزارتِ عظمی ٰ اور وزارتِ اعلیٰ کو بھی اپنی بیوی ہی سمجھتے ہیں۔:)
ہمارے سیاست دان تو وزارت عظمیٰ اور اعلی کو تو بیوی سے بڑھ کر یعنی معشوقہ سمجھتے ہیں. اور اس معشوقہ کے لیے سیاستدان کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں.
معشوقہ کو بیوی پر اس لئے فوقیت دی کہ وہ کیا ہے نا کہ کنواروں کی بیویاں نہیں ہوتی اور میری طرح کنواروں کی تو معشوقائیں بھی نہیں ہوتی
 
بہت زیادہ ممنون ہوں اس کرم نوازی پر۔
معذرت کی ہرگز ضرورت نہیں، میری سستی کہ کئی بار مہینوں اردو محفل کی طرف آنا نہیں ہوا۔ کوشش کروں گا کہ آنا جانا لگا رہے۔
میری سستی آپ سے کہیں زیادہ ہے. میں جب سے اردو محفل کی رکن بنی ہوں، شاید ہی کوئی دن ایسا ہو کہ یہاں آنا نہ ہوا ہے لیکن مراسلہ جات بہت ہی کم کرتی رہی ہوں، پڑھتی رہتی ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ ابھی تو فیض لینا ہے سب سے، دینے کی عمر نہیں آئی فیر بول کے کی کرنا؟
 
ڈیفی نیشن۔۔ بولے تو تین لفظوں والی؟
آج تک ہم نے جو ڈیفی نیشن سنی ہے وہ 'دی' سے شروع ہوتی ہے اور 'از کالڈ یاز' پر ختم ہوتی ہے. :rolleyes:

اس لحاظ سے ہم لبرا یعنی میزان واقع ہوئے ہیں۔
واقع تو اتفاق سے ہم بھی یہی ہوئے ہیں، لیکن اللہ کا شکر ہے کبھی اسلام آباد ٹو چیچہ وطنی سے زیادہ لمبے سفر کا اتفاق نہیں ہوا اور وہ بھی ڈائیوو میں تھا اور پھر بھی اس کے بعد سے ہم نے لمبے سفر سے توبہ کر لی. :cool:

اگر کیک کے ایک مربع انچ پہ ایک موم بتی جلائی جا سکتی ہو تو ہماری گزشتہ یعنی آخری سالگرہ پہ کم از کم چالیس مربع انچ کا کیک درکار تھا۔

انہے فقیر آلی ٹیڑھی کھیر یاد آ رئی اے. :glasses-cool:
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمارے سیاست دان تو وزارت عظمیٰ اور اعلی کو تو بیوی سے بڑھ کر یعنی معشوقہ سمجھتے ہیں. اور اس معشوقہ کے لیے سیاستدان کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں.
معشوقہ کو بیوی پر اس لئے فوقیت دی کہ وہ کیا ہے نا کہ کنواروں کی بیویاں نہیں ہوتی اور میری طرح کنواروں کی تو معشوقائیں بھی نہیں ہوتی
خان صاحب آپ کے ان "ہلہ شیری" دینے والوں کمنٹس پر میں اپنا تبصرہ محفوظ رکھتا ہوں۔ معشوقاؤں کا تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن بیویوں کے حوالے سے میں پہلے ہی بہت بدنام ہوں اور کوئی الٹا سیدھا تبصرہ کر کے مزید نہیں ہونا چاہتا۔ :)
 
Top