عبدالقیوم چوہدری
محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں محمد ظہیر، نور سعدیہ شیخ، فہد اشرف اور حمیرا عدنان. ہماری آج کی مہمان ہیں وہ ہستی جنہوں نے اپنی زندگی کی ایک دہائی اردو محفل فورم کو دی ہے. ان کے بارے میں کیا کہا جائے کہ وہ اتنے ہی نہاں ہیں جتنے عیاں. اگرچہ وہ ایک گلیشئیر (کے نام سے منسوب) ہیں لیکن اگر ایک لمحے کو انہیں ایک تخیلاتی کردار مان لیا جائے جو اردو محفل فورم کے افق پر ابھرا تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ تخیلاتی کردار ہی سب پر بازی لے گیا. ان کے مراسلہ جات جن سے ہم مستفید ہوتے ہیں اکثر اوقات اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ریٹنگز آپس میں لڑ پڑتی ہیں کہ 'میری باری ہے، دیکھو مراسلہ زیادہ پرمزاح تھا.' دوسری ریٹنگ کہتی ہے کہ 'زبردست دینے کے سوا تمہارے پاس اور چارہ ہی کیا ہے کہ ایسی تخیل کی پرواز اور کس کی ہوگی؟' تیسری ریٹنگ یوں گویا ہوتی ہے کہ 'یہ بات تمہارے علم میں پہلے تھی؟ نہیں نا! تو پھر مجھے انصاف دلاؤ.' چوتھی ریٹنگ کا تو اپنا ہی رونا ہوتا ہے کہ' بات تو سکرپٹ رائٹر نے خدا لگتی کہی ہے، اب میں بھی خدا لگتی کہوں؟ متفق کا بٹن دباؤ اور ان کی آواز میں آواز ملاؤ. ' پانچویں ریٹنگ دائیں کونے سے ہنکارہ بھرتی ہے کہ' ارے کہنا کیا چاہتی ہو تم سب مل کر؟ کیوں معصوموں کو ورغلا رہی ہو؟ بات تو یہی ہے نا کہ مراسلہ پسند آیا؟ گومبو خوش ہوا؟ تو یہ محل میرا ہے، تم سب چپکی پڑی رہو ورنہ بائیں کونے میں دھکیل دی جاؤ گی. '
وغیرہ وغیرہ اور مکرر وغیرہ....
آپ سب کی بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں اب انٹرویو کے اس سلسلے کو رونق بخشنے جا رہے ہیں یاز صاحب!!!!!!!!!!!
اتنی لمبی لمبی چھوڑنے کے لیے آپ کے پاس اتنا بے تحاشہ وقت آ کہاں سے رہا ہے ؟
ویسے مجھے اس انٹرویو کا انتظار تھا۔ شکریہ
چل ہاں گرائیں تگڑا ہو جا ذرا۔