محفلین کے انٹرویو

یاز

محفلین
دوڑے گا. ایک فارسی ہی تو ہے جس کا اردو کو سہارا ہے اور وہ بھی ایسا سہارا کہ بس. جتنی مرضی ملاوٹ کر لو اردو پتلی ہونے کی بجائے گاڑھی ہوتی جاتی ہے.
امید ہے کہ اب آپ مزید موش و خروش سے لیپ ٹاپ پہ کام کیا کریں گی۔
 
برادرم محمد امین صدیق توجہ فرمائیں. آئندہ سے ماؤس کی کلک کی بجائے جنبشِ موش مستعمل ہوگا. ہم سے آپ کی اردو کے آموں کے باغ میں بیری کے پودے دیکھے نہیں جاتے.
بہن مریم افتخار کے مراسلۂ بالا کے لیے علامتی درجہ بندیوں میں محدودیت کے باعث تہی دست مابدولت باقی ماندہ جذبات و تاثرات کے اظہار کے لیے عبارت درجہ بندی کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
" پرمزاح"
" متفق " !:):)
 
ایسی درس گاہوں کا قیام عمل میں لاتا جہاں اردو کو ترجیح اولیں دی جاتی ۔ اردو زبان میں داستان گوئی کی حددرجہ حوصلہ افزائی کرتا اور اردو کی ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو گرانقدر انعام واکرام سے نوازتا اور زیادہ جوش میں آنے کی صورت میں عین ممکن تھا کہ اپنے ریاست کی نوابی بھی حوالے کرنے سے دریغ نہ کرتا ۔:):)

شکر ہے اردو تھی، والس سمپسن نہیں۔ ورنہ آپ کا نام تو ایڈورڈ ہشتم کے ساتھ آ جانا تھا۔
 

عرفان سعید

محفلین
ابھی پچھلی ریٹنگ نہ گئی ہو کہ اگلی کا بٹن دبا دیا جائے؟ مگر مجھ سے تو نہیں ہوتی ایسے.
مزید یہ کہ اگر دو سے زیادہ ریٹنگز دینی ہوں تو؟
سوال کافی متعلقہ ہے۔ پھر ہم پسندیدہ و ناپسندیدہ ایک ساتھ ہی دے دیا کریں گے۔
 
Top