محفلین کے انٹرویو

یاز

محفلین
یاد تو مجھے بھی نہیں رہی. بس یوں ہے کہ پہلے ذہن قبول نہ کرتا تھا. پھر کرنے لگ گیا! اب ہمارا تعلق تو ادبی گھرانے سے نہیں نا ہے کہ وزن کا پتا ہو. ہم تو حتی الوسع اس سے بچنے کی کوشش کرتے تھے. :)
تو وہ قیمہ، کباب، جگر والی شاعری عروض کی کتب کی مدد سے تھی یا عروض سائٹ کی مدد سے؟
 
تو وہ قیمہ، کباب، جگر والی شاعری عروض کی کتب کی مدد سے تھی یا عروض سائٹ کی مدد سے؟
ارے وہ تو میری غزل نہیں تھی. وہ نثر میری تھی. غزل کے شاعر اب یاد نہیں. لیکن سوچا تھا کہ کوشش کروں کہ ہر نیا منظر شعر سے شروع کروں جو اس سے مطابقت رکھتا ہو اور ایک ہی غزل کا ہو.

ویسے بلال بھائی کا بھلا ہو انہوں نے یہاں آنے سے پہلے مجھے وزن سکھا دیا تھا اور شاعری میں مزید بہتری کے لیے یہاں لائے تھے. :)
 
ہم نے یاز بھائی کے انٹرویو کے دوران شاید یہ ذکر کیا تھا کہ ہمیں محفل پہ ایک کرسچن تک نہیں ملا اور آج ہی ایک کرسچن نام سے آئی ڈی بن گئی ہے.
ہمیں تو یہ سازش لگ رہی ہے. :sneaky: (واضح رہے کہ کرسچنز کی جانب سے نہیں بلکہ ان کی جانب سے جس کسی نے بھی نئی آئی ڈی سے آنا تھا) :cautious:
 
وعلیکم السلام ،
آپ تمام محفلین اور انٹرویو پینل کا بہت شکریہ جو ہماری شیروانی کی لاج رکھتے ہوئے ہمیں انٹرویو کے لیے منتخب کیا ،گھرکی مصروفیات کی وجہ سے محفل پر کل ہماری غیر حاضری رہی ۔انتظار کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔

ماشاءاللہ ،
اپنی زندگی پر نام کے اثرات جانچ نے کا خیال ہمارے دل میں نہیں آیا اور نہ کبھی اس طرف توجہ رہی ، زندگی کے نشیب و فراز انسان کے اپنے کردار اور اخلاق کی بدولت آتے رہتے ہیں ۔انسان کے اپنے اعمال کے اثرات ہی حالات زندگی کا ٹھیک تعین کرتے ہیں ۔
والدین کی جانب سے عدنان نام عطا ہوا اور عزیز و اقارب لاڈ میں عدو ،کالے خان اور یار دوست بھی عدو کے نام سے بلاتے تھے اور اب نیا لقب بابا ملا ہے ۔
2) آپ کے نام میں مزید جن اشخاص کا ذکر /حوالہ ہے ان کا تعارف ہم سےبھی کروائیے۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ رمضان المبارک میں آپ کی کن مصروفیات میں اضافے کے باعث محفل پر آپ کی سرگرمی میں کچھ کمی آئی ہے؟

اکبری
یہ حوالہ ہمیں بیعت ہونے کے بعد عطا ہوا ، ہمارا تعلق روحانی سلسلے سلسلہ عالیہ نقیبیہ سے ہے ،میرے پیر ومرشد حضرت خواجہ صوفی حاجی رانا محمد اکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ ہیں ۔
نقیبی
یہ بھی بیعت ہونے کے بعد عطا ہوا، ہمارے پیر و مرشد ؒ کے پیر حضرت خواجہ و خواجگان صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ ہیں ۔
رمضان المبارک میں جاب پر کچھ اضافی مصروفیات ہوتی ہیں اور کچھ روزے کی وجہ سے بھی طبعیت میں سستی رہتی ہے ،بس اس لیے ہی کچھ سرگرمیوں میں ٹھنڈ کے اثرات نمایاں ہو گئے ہیں ۔

40 ویں بہار ہم نے گزشتہ سال نومبر میں دیکھی ہے ، ذریعہ معاش پرائیوٹ ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کی صورت ہے ۔

اردو محفل نے میری زندگی میں آکر نمایاں کردار ادا کیا ہے ، میرا محفل سے رشتہ بنائے کم و بیش 17 ماہ ہوئے ہیں مگر ان 17 ماہ میں مجھےمحفل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔

جو لوگ بےجا ضد اور بحث کرتے ہیں ، مگر میں غصے کا اظہار کرنے سے زیادہ غصہ پینا پسند کرتا ہوں ۔
عدنان بھائی آپ کی حسِ مزاح کمال کی ہے۔ شیروانی کی لاج۔۔۔پڑھ کر تو یقین کیجیے بہت ہنسا :) خوش رہیے، ہنستے مسکراتے، خوشیاں بانٹتے :)
 
برادرم محمد امین صدیق! آپ کے جوابات پڑھ کر صحیح معانوں میں لطف آگیا. ایک طرف تو نثر پارے اس قدر خوبصورت ہیں اور دوسری طرف جوابات اس قدر کمپریہینسو انداز میں دیے گئے ہیں کہ ان میں سے مزید کوئی سوالات مجھ سے تو نہیں نکل پائے کہ تشنگی باقی ہی کب رہی. قریب قریب ہر سطر سے آپ کا خلوص مترشح ہے. سدا سکھی اور سلامت رہیے!
امید ہے بقیہ انٹرویو بھی.....بلکہ انٹرویو کو قدیم اردو میں کیا کہتے ہیں؟ آپ کے انٹرویو سے قبل میں نے واقعی لغت سے ڈھونڈا تھا، مگر نہ ملا. بتائیے! :)
 
Top