سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

صریر

محفلین
یاسمین بہن کیوں نہ راحیل بھائی کے لہجہ یوٹیوب چینل پر دھاوا بولا جائے؟؟؟
جی میں نے پچھلے دو-تین مہینوں سے ان کا چینل سبسکرائب کیا ہوا ہے۔ کمنٹ سیکشن میں کبھی سوال جواب کی شکل میں تھوڑی بہت بات چیت ہو جا تی ہے۔ میں نے سوچا کہ جاسمن آپا کا منسوب کردہ شعر راحیل بھائی کے کمنٹ سیکشن میں پیسٹ کر دوں اور فورم کےمتعلق بھی خبر دے دوں۔ لیکن پہلے یہاں سے اجازت لینا مناسب سمجھا۔ لیکن یہ ناراض اور ناراضگی والا واقعہ سن کے ڈر ہوا کہ کہیں مجھ سے بھی ناراض نہ ہو جائیں:LOL:۔ اس لیے مجھے بھی یہ دھاوا بولنے والی تجویز مناسب لگ رہی ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

آپ کون؟
 
صریر

محفلین
جی معاف کرنا، میں نے اپنا تعارف پیش نہیں کیا، ویسے اتنا کچھ تو ہے بھی نہیں پیش کرنے کے لئے۔ بس اردو زبان سے دلچسپی ہے، ابھی دو دن قبل ہی رکنیت اختیار کی ہے۔ بھارت سے تعلق ہے اور عمر یہی کوئی ٢١-٢٢ سال، یعنی کل ملا کے، ایک نو وارد۔۔۔ :lashes:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے اتنا کچھ تو ہے بھی نہیں پیش کرنے کے لئے
پیش کرنے کے لیے ابن بطوطہ ہونا ضروری نہیں ۔ تعارف میں تفصیل دیں تو باقاعدہ خوش آمدید کہا جائے آپ کو ۔ یہاں تو اردو کے پاک ہند یورپ امریکہ سب فلیوور ہیں ۔
 
فہد اشرف

محفلین
جی معاف کرنا، میں نے اپنا تعارف پیش نہیں کیا، ویسے اتنا کچھ تو ہے بھی نہیں پیش کرنے کے لئے۔ بس اردو زبان سے دلچسپی ہے، ابھی دو دن قبل ہی رکنیت اختیار کی ہے۔ بھارت سے تعلق ہے اور عمر یہی کوئی ٢١-٢٢ سال، یعنی کل ملا کے، ایک نو وارد۔۔۔ :lashes:
کس صوبے سے تعلق ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی معاف کرنا، میں نے اپنا تعارف پیش نہیں کیا، ویسے اتنا کچھ تو ہے بھی نہیں پیش کرنے کے لئے۔ بس اردو زبان سے دلچسپی ہے، ابھی دو دن قبل ہی رکنیت اختیار کی ہے۔ بھارت سے تعلق ہے اور عمر یہی کوئی ٢١-٢٢ سال، یعنی کل ملا کے، ایک نو وارد۔۔۔ :lashes:
اچھا۔۔۔ ہم تو سمجھے نو دو گیارہ۔ :lol::lol::lol:
 
Top