سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الحمدللہ۔ ماشاءاللہ۔
اللہ برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ آپ کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین!
ویسے آپ آٹا کون سا استعمال کرتے ہیں؟
روٹی تو یہاں ہمیشہ سے بیکری سے خریدتے رہے ہیں ۔ کئی قسم کی اچھی روٹیاں عام مل جاتی ہیں ۔ بیکنگ کے لئے آل پرپز فلاور ( گندم کا آٹا) استعمال ہوتا ہے گھر میں ۔ مجھے بیکری کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے اور ہمیشہ نئی نئی اقسام کی روٹیاں ٹرائی کرتا رہتا ہوں ۔ :):):)
دعاؤں کے لئے بہت شکریہ ! اللہ کریم تمام یہ دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے ۔ آمین
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
لاریب اخلاص
گفتگو میں وہ حلاوت وہ عمل میں اخلاص
اس کی ہستی پہ فرشتے کا گماں ہو جیسے
معذرت سیما علی میم مجھے ٹیگ نہیں ملا لیکن دیر سے نظر سے گزرا یہ شعر۔
میں اس قابل تو نہیں ہوں مگر
آپ کی محبت کو سلام!
صحت والی اچھی اور لمبی زندگی پائیں ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
پہلے زیک بھائی سے تو پوچھ لیں صابرہ آپا۔۔
دی ہوئی چیز واپس لینے کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں :ROFLMAO:
ہماری چیز تھی ہم نے جہاں چاہی وہیں رکھ دی :ROFLMAO:

تفنن برطرف۔ ایسا لگا ان کو شعر سمجھ نہیں آیا۔ یہیں کہیں سے معلوم ہوا ان کی انگریزی کی استعداد زیادہ بہتر ہے تو شائد اس لیے ۔ ورنہ تو ہم نے خاصی مغز ماری کر کے ڈھونڈھا تھا ان کے لیے ۔ :sad::sad:
 
جان کر مِن جملہء خاصان مے خانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
اک قیامت ڈھائے گا دنیا سے اُٹھ جانامیرا
یاد کر کے روئیں گے یارانِ میخانہ مجھے

227409017_10158296339324033_7103425047791531159_n.jpg
 

زیک

مسافر
نہیں ، یہ تو بالکل بیکار ہوتے ہیں ۔ شایدAtaulfo ہیں ۔ میں تو شکل ، رنگ اور خوشبو دیکھ کر پہچان لیتا ہوں ۔ شیمپئن نام کا ایک فارم ہے جو یہ اگاتا ہے ۔ سیمز کلب اور کاسٹکو میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ دیسی ٹوٹ پڑتے ہیں ان پر ۔ ویسے شکاگو میں اکثر اچھے آم مل جاتے ہیں ۔
فارمرز مارکیٹ پر مل گئے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
نیرنگ بھیا،
آپ کے مکالمہ میں لوگوں کی آرا کو مدنظر رکھتے ہوئے اب لگتا ہے کہ وہ شعر آپ کو سوٹ نہیں کرے گا۔
تو آپ کے لیے ایک شعر بہت خلوص کے ساتھ

اک سادگی نبھائی ہے طرز سخن کے ساتھ
سودا نہیں کیا ہے کبھی فکر و فن کے ساتھ
(منتظر قائمی)
(یہ انگریزی والا فن ہرگز نہیں ہے۔ اور ہاں یہ بھی نہ سمجھئے گا (یا سمجھ جائیے گا) کہ وہ شعر ہمیں نہیں ملا) :D
 
Top