سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال
غنچوں کا میں تبسم، موجوں کا میں ترنم
طوطی کا زمزمہ ہوں، بلبل کا چہچہہ ہوں
احباب مجھ سے خنداں، اصحاب مجھ سے شاداں
شہباز میں بھی گویا دیوار قہقہہ ہوں
اشعار کمال ہیں اور خود سے ہی جیلسی ہو رہی ہے کہ ایسا ہوجاؤں کاش۔۔۔ بہت ساری دعائیں کیا کریں میرے لیے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پروردگار سلامت رکھے کیسی باتیں کرتے ہمارا مطلب ہے کہ جو یہ کہ اچھی اچھی باتیں کرکے غائب ہونے سے ہے اور اب تک سالگرہ پر تحریر بھی نہیں آئی !!!!!!!
آنکھوں میں ہیں رنگ محفل ہزاروں
ابھی رنگ دکھلائے گا دل ہزاروں

ابھارے سے ابھرے نہ گل تیرے آگے
چہکنے کو چہکے عنا دل ہزاروں!!!!!!!!!
:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
وہی اچھی اچھی باتیں سننے کو بری بری باتیں کرنا پڑتی ہیں۔ اگر اچھی باتیں بھی ہم نے شروع کر دیں تو پھر۔۔۔۔ :(
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کون سا کلر۔۔۔ کپڑا کس ٹائپ کا ہو؟ بالکل پلین یا سیلف ڈئزائن؟
چونکہ درزن کا بندوبست ہو چکا تو آپ کہہ دیجئیے کہ جتنے چاہیں تعریفی اشعار پوسٹ کر سکتے ہیں
اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، بیٹا ! میں نے تو ویسے ہی مزاحاً کہا تھا ۔ میں کب شیروانی پہنتا ہوں ۔ میرا تو لباس بھی "کافرانہ " ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ، بیٹا ! میں نے تو ویسے ہی مزاحاً کہا تھا ۔ میں کب شیروانی پہنتا ہوں ۔ میرا تو لباس بھی "کافرانہ " ہے ۔
"تھا" کامطلب تو ہمیں آتا ہے ظہیر بھائی ۔۔۔ "بھی" کا نہیں۔

دعاؤں کے لئے بہت شکریہ۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔ آمین۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کپڑا میں بھجوا دیتی ہوں۔:)
الحمدللہ ، آپ نے کہہ دیا یہی میرے لئے بہت ہے ، خواہرم ۔ اللہ آپ کو اور زیادہ دے ، ہر قسم کے رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی ہر نعمت سے نوازے! آمین ۔
ایک مزیدار بات آپ کو بتادوں ۔ پچھلے دنوں آپ نے میرے لئےآموں کی دعا کی ۔ آپ مستجاب الدعوات ہیں ۔ اس دفعہ مقامی اسٹور پر میکسیکو سے ایسے آم آئے جو بالکل پاکستانی چونسا جیسے تھے بلکہ شاید اس سے بھی بہتر۔ ممکن ہے ایک ہی نسل کے ہوں ۔ ایسے آم یہاں سالوں میں کبھی کبھار آجاتے ہیں ۔ ہم اب تک دو کریٹ لے کر کھا چکے ہیں ۔ میٹھے اتنے ہیں کہ بیگم ایک وقت میں دو قاشوں سے زیادہ کھانے نہیں دیتیں ۔مجبوراً رات ڈھائی بجے اٹھ کر چوری چوری کھانا پڑتے ہیں ۔ ان آموں کی مٹھاس ایسی ہے کہ صبح کی ڈانٹ سے بھی نہیں ختم ہوتی ۔:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نہیں ، یہ تو بالکل بیکار ہوتے ہیں ۔ شایدAtaulfo ہیں ۔ میں تو شکل ، رنگ اور خوشبو دیکھ کر پہچان لیتا ہوں ۔ شیمپئن نام کا ایک فارم ہے جو یہ اگاتا ہے ۔ سیمز کلب اور کاسٹکو میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ دیسی ٹوٹ پڑتے ہیں ان پر ۔ ویسے شکاگو میں اکثر اچھے آم مل جاتے ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شیمپئن نام کا ایک فارم ہے جو یہ اگاتا ہے ۔ سیمز کلب اور کاسٹکو میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ دیسی ٹوٹ پڑتے ہیں ان پر ۔ ویسے شکاگو میں اکثر اچھے آم مل جاتے ہیں ۔
ارے بھئی یہ کیسا نام ہے ۔ آموں میں کوئی انجیکشن تو نہیں لگاتا یہ فارم والا ؟
 
زیک

مسافر
نہیں ، یہ تو بالکل بیکار ہوتے ہیں ۔ شایدAtaulfo ہیں ۔ میں تو شکل ، رنگ اور خوشبو دیکھ کر پہچان لیتا ہوں ۔ شیمپئن نام کا ایک فارم ہے جو یہ اگاتا ہے ۔ سیمز کلب اور کاسٹکو میں کبھی کبھی آتے ہیں ۔ دیسی ٹوٹ پڑتے ہیں ان پر ۔ ویسے شکاگو میں اکثر اچھے آم مل جاتے ہیں ۔
یہاں اٹلانٹا میں نظر نہیں آیا۔ دیکھوں گا شاید فارمرز مارکیٹ پر مل جائے۔

کینٹ بہرحال ٹامی ایٹکنز سے بہتر ہے جو سب سے زیادہ عام ہے۔

سیمز کلب اور کاسٹکو تو کبھی جانا نہیں ہوتا کہ بلک میں گروسری ہمارے لئے بیکار ہے۔
 
ایک اور فارم ہے Marathon
یہ بھی اٹالفو آم اگاتے ہیں اور یہاں برآمد کرتے ہیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
ارے بھئی یہ کیسا نام ہے ۔ آموں میں کوئی انجیکشن تو نہیں لگاتا یہ فارم والا ؟
بھیا آپ نے بالکل رضا والی بات کی ہے انگلینڈ میں جتنا بھی ہم بھونتے گوشت مگر ہیک نہیں جاتی جب بھی ہم کہتے کیسا بکرے کا گوشت ہے تو ہمیشہ ہنستے ہنستے کہتا ماں یہ بکرے بئیر پیتے ہیں نا اس لئیے :):):):)
 
لیکن سید عاطف علی ہیک نہیں بلکہ شیمپین کے لذیذترین ذائقے کا ذکر کر رہے تھے
 
Top