گیارہویں سالگرہ محفلین کے نام

نور وجدان

لائبریرین
ماہی احمد بہنا کے نام

کل نظر آیا چمن میں اک عجب رشکِ چمن
گل رخ و گلگوں قبا و گل غدار و گل بدن

نازنیں، ناز آفریں، نازک بدن، نازک مزاج
غنچہ لب، رنگیں ادا، شکر دہاں، شیریں سخن

(نظیر اکبر آبادی)

—————

لاریب مرزا بہنا کے نام

چتون درست، سین بجا، باتیں ٹھیک ٹھیک
ناز و ادا کی اس میں ہیں سب باتیں ٹھیک ٹھیک

کیا دل کو اچھی لگتی ہیں ان خوش قدوں کی آہ
یہ پیاری پیاری بولیاں یہ گاتیں ٹھیک ٹھیک

کیا چناؤ ہے ! ایک تو شہزادہ قیس کی غزل ہے
 

طارق شاہ

محفلین
:)


ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے
ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے

ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر !
شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے

محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی !
دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے

مالک دِکھائے سالگرہ ایسی بے شُمار !
ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی دے

اندیشہ ہائے زیست سےباقی وہ ڈر نہیں
ہر روزِ نو ، اب اِس کا چمکتا دکھائی دے


طارق شاہ
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
:)


ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے
ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے

ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر !
شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے

محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی !
دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے

مالک دِکھائے سالگرہ ایسے بے شُمار !
ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی دے

اندیشہ ہائے زیست سےباقی وہ ڈر نہیں
ہر روزِ نو ، اب اِس کا چمکتا دکھائی دے


طارق شاہ
واہ سر!! بہت خوب!!
 
:)


ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے
ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے

ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر !
شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے

محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی !
دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے

مالک دِکھائے سالگرہ ایسے بے شُمار !
ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی دے

اندیشہ ہائے زیست سےباقی وہ ڈر نہیں
ہر روزِ نو ، اب اِس کا چمکتا دکھائی دے


طارق شاہ

شاہ جی بہت ہی خوب۔ زبردست
 
امجد میانداد بھیا کے نام

اک مجذوب اداسی میرے اندر گم ہے
اس سمندر میں کوئی اور سمندر گم ہے

چرخِ سو رنگ کو فرصت ہو تو ڈھونڈے اس کو
نیلگوں سوچ میں جو مست قلندر گم ہے

(رفیع رضا)
ہائے غدیرَ زہرا، بہت بہت شکریہ :)
شکر ہے کہیں دیکھنے پڑھنے کو ملیں
 

غدیر زھرا

لائبریرین
سب کے لیے اتنے اتنے شعر اور مجھے نام لے کے ٹرخا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ زیادتی ہے بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں بہنا ایسا نہیں وہ شعر تو تمام بہنوں کے لیے تھا :) اور بھئی میں ہی کیا اس سلسلے کو آگے بڑھاتی رہوں گی مجھے اچھا لگے گا اگر آپ لوگ بھی اپنی محبتیں تمام محفلین کے نام کریں :)
آپ کا شکوہ مٹائے دیتے ہیں :)

نور سعدیہ شیخ بہنا کے نام

بھلا دیں ہم نے کتابیں کہ اس پری رو کے
کتابی چہرے کے آگے کتاب ہے کیا چیز

جو سخت ہووے تو ایسا کہ کوہ آہن کا
جو نرم ہووے تو برگِ گلاب ہے کیا چیز

(نظیر اکبر آبادی)

—————

کیا چناؤ ہے ! ایک تو شہزادہ قیس کی غزل ہے
نہیں بہنا یہ تمام اشعار نظیر اکبر آبادی کے ہیں جن کا شمار مشہور کلاسیکی شعرا میں ہوتا ہے :) شاید ان صاحب نے بھی اسی زمین میں کچھ کہا ہو البتہ یہ اشعار ان کے نہیں :)
مقطع ملاحظہ ہو.

سچ ہے بقول حضرتِ سید نظیر آہ
بن آتی ہیں تو ہوتی ہیں سب باتیں ٹھیک ٹھیک

:)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
:)


ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے
ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے

ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر !
شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے

محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی !
دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے

مالک دِکھائے سالگرہ ایسے بے شُمار !
ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی دے

اندیشہ ہائے زیست سےباقی وہ ڈر نہیں
ہر روزِ نو ، اب اِس کا چمکتا دکھائی دے


طارق شاہ
کیا کہنے سر بہت خوب بہت عمدہ.. اس قدر خوبصورت لکھتے ہیں آپ :) یقین مانیے آپ کی محبت اور خلوص سے بے اختیار آنکھیں نم ہو گئیں..
جزاک اللہ :love:
آپ کا یہ تحفہ میرے لیے کتنا اہم ہے کاش مجھے بتانے کو الفاظ میسر آتے :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ہائے غدیرَ زہرا، بہت بہت شکریہ :)
شکر ہے کہیں دیکھنے پڑھنے کو ملیں
شکریہ امجد بھیا :)
اور بھئی میں تو یہیں ہوتی ہوں آپ نے تلاشا ہی کب :) آپ کی محبت ہے کہ یاد کرتے ہیں..کوشش کر رہی ہوں کہ محفل میں غیر حاضریاں کم ہوں :)
 
واہ کیا کہنے پہلے تو اتنے خوبصورت شعر پر داد سمیٹیے :)
اور میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اتنی خوبصورت دعا پر کیا کہوں :love:
بہت شکریہ بہت دعائیں اس خلوص پر :love: جزاک اللہ :)
پسندیدگی پر شکریہ۔ یہ آپ کے نام رہا، اسے کہیں محفوظ کر لیں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
سب سے پہلے تو شکریہ بہنا۔ دوم یہ کہ اس کی تشریح بھی فرما دیں۔
ارے میں شارح تھوڑی نہ ہوں نہ ہی ایسا دعوٰی کیا کہ جو اشعار جن کے نام کروں گی ان کی وضاحت بھی کروں گی :) نہ ہی میں اساتذہ کے اشعار اپنی تشریحات کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہوں :) آپ سب کا ذوق ماشاءاللہ اس قدر عمدہ ہے مفہوم تو سمجھتے ہی ہیں ..تشریح کے لیے معذرت :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
میرے ایک محترم استاد کا نام نظر نہیں آیا
سر یہ لڑی سبھی محفلین کی شراکت کےلیے کھلی ہے میں سب نگینوں کو اس لڑی میں پرونے سے قاصر ہوں اس لیے آپ لوگ بھی محفلین کے نام کچھ کیجئے جن کا نام آپ کو نظر نہیں آیا آپ ان کے نام کچھ پیش کریں :)
 

حسن ترمذی

محفلین
سر یہ لڑی سبھی محفلین کی شراکت کےلیے کھلی ہے میں سب نگینوں کو اس لڑی میں پرونے سے قاصر ہوں اس لیے آپ لوگ بھی محفلین کے نام کچھ کیجئے جن کا نام آپ کو نظر نہیں آیا آپ ان کے نام کچھ پیش کریں :)
گر یاد نہیں تو یاد کروانے کا فائدہ بھی نہیں.. میرے استاد کا نام میرے دل میں ہی رہنے دیں پھر :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
گر یاد نہیں تو یاد کروانے کا فائدہ بھی نہیں.. میرے استاد کا نام میرے دل میں ہی رہنے دیں پھر :)
گویا آپ خود ان کے نام کچھ نہیں کرنا چاہتے؟ :) بہت سے نام اس میں مسنگ ہیں..صرف میں سب کا احاطہ تو نہیں کر سکتی..آپ اگر اسی طرح کے سلسلہ جات کی پرانی لڑیاں دیکھیں تو وہاں سبھی محفلین اپنی اپنی پسند کے اراکین کو اشعار پیش کرتے رہے ہیں..یوں تو آپ شمولیت سے دامن چھڑا رہے ہیں :)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
:)


ہر حرف سے خلُوص جَھلکتا دِکھائی دے
ہر شعر نفرتوں کو کُچلتا دِکھائی دے

ہر اِنتخاب شعر ہے صُورت گری، غدیر !
شعروں سے تیرا پیار چھلکتا دِکھائی دے

محفل کے ہر شریک کا دِل جیتنے والی !
دِل تیرے دیکھنے کو مچلتا دِکھائی دے

مالک دِکھائے سالگرہ ایسے بے شُمار !
ہر دل ہی جس میں ، مجھ کو دھڑکتا دِکھائی دے

اندیشہ ہائے زیست سےباقی وہ ڈر نہیں
ہر روزِ نو ، اب اِس کا چمکتا دکھائی دے


طارق شاہ

اچھا لگا، آپ کا تبصرہ دیکھ کر۔ امید ہے، دیگر لڑیوں میں بھی آپ کے تبصرہ جات پڑھنے کو ملا کریں گے۔ صاحب! آپ تو 'پسندیدہ کلام' کے سیکشن میں ہی گم رہتے ہیں بس! آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں!
 

حسن ترمذی

محفلین
گویا آپ خود ان کے نام کچھ نہیں کرنا چاہتے؟ :) بہت سے نام اس میں مسنگ ہیں..صرف میں سب کا احاطہ تو نہیں کر سکتی..آپ اگر اسی طرح کے سلسلہ جات کی پرانی لڑیاں دیکھیں تو وہاں سبھی محفلین اپنی اپنی پسند کے اراکین کو اشعار پیش کرتے رہے ہیں..یوں تو آپ شمولیت سے دامن چھڑا رہے ہیں :)
دراصل میرے محترم استاد امتتداد زمانہ کا شکار ہوکر ہر تعلق سے دامن چھڑا گئے شاید کہ مجھ سے بھی رابطہ نا رہا اور یہاں بھی اب تک میں نے کہیں ان کے بارے نہیں پڑھا.. ان ہے لیے ایک شعر ہی ہے میرے پاس , قتیل یا پروین شاکر میں سے کسی ایک کا ۔..
دل میں رکھنے کی چیز ہےغمِ عشق
اس کو نا یوں برملا کہیے
 
Top