گیارہویں سالگرہ محفلین

مہ جبین

محفلین
واہ بہت خوب بلکہ بہت زبردست:)
قیصرانی کو اتنی مخلص، مہربان ، سچی ، کھری اور نہایت باذوق دوست بہت بہت مبارک ہوں :in-love:
عجیب اتفاق ہے کہ صائمہ شاہ سے میری براہ راست کبھی بات چیت نہیں ہوئی، اس لئے ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن یہ تحریر پڑھ کر ان کی گوناگوں خوبیوں کا ادراک ہوا جس کے نتیجے میں محفل پر انکے مداحوں میں ایک نام اور شامل ہوا (y)
اللہ پاک یہ پرخلوص دوستی سلامت رکھے آمین۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
دوستی کا حق ادا کریں اور دے دیں ورنہ کہیں بیچارہ سنگل ہی نہ رہ جائے۔
سنگل رہنے سے پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں رہتا ہے اور یہ فن لینڈ کے کسی ریموٹ پنڈ میں چین ہی چین لکھ رہے ہیں ورنہ اب تک کم از کم ایک آدھ بیگم کے منظور نظر ضرور ہوتے ۔
بس پھر تو مجھے ایک من مٹھائی اور دس گز لٹھے کا دوپٹہ آپ کی خدمت میں پیش کرکے آپ کی مریدی میں آجانا چاہیے:)
میاں یہ قبل از مسیح قسم کی پیری مریدی چہ معنی وارد ؟؟
کوئی چاند کی ٹکٹ ، مریخ پر پلاٹ وغیرہ جیسی عقیدت دکھائیے تو سوچا جا سکتا ہے :)
 
زیک

مسافر
سنگل رہنے سے پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں رہتا ہے اور یہ فن لینڈ کے کسی ریموٹ پنڈ میں چین ہی چین لکھ رہے ہیں ورنہ اب تک کم از کم ایک آدھ بیگم کے منظور نظر ضرور ہوتے ۔
فنلینڈ کا پنڈ کہاں، اب تو مقام لندن لکھا ہے۔ وہاں شاید ویجٹیبل آئل زیادہ ملتا ہو۔
 
آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
گذشتہ برس میں ہیتھرو ائر پورٹ پر موجود تھا۔ لیکن اتنے وسیع و عریض ہوائی اڈے پر آپ کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔
تاہم اب معلوم ہوا کہ سامان کی گم شدگی سے آپ تک پہنچنا ہے۔ :)
سامان کی گمشدگی شرط نہیں آپ جب چاہیں آئیں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
فنلینڈ کا پنڈ کہاں، اب تو مقام لندن لکھا ہے۔ وہاں شاید ویجٹیبل آئل زیادہ ملتا ہو۔
لندن کی خواتین فن لینڈ کی دیہی خواتین کی طرح سیدھی سادی نہیں ہیں یہاں تو آئل فیکٹری میں ڈبکیاں لگائیں تب بھی بات بنتی نظر نہیں آتی :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
واہ بہت خوب بلکہ بہت زبردست:)
قیصرانی کو اتنی مخلص، مہربان ، سچی ، کھری اور نہایت باذوق دوست بہت بہت مبارک ہوں :in-love:
عجیب اتفاق ہے کہ صائمہ شاہ سے میری براہ راست کبھی بات چیت نہیں ہوئی، اس لئے ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن یہ تحریر پڑھ کر ان کی گوناگوں خوبیوں کا ادراک ہوا جس کے نتیجے میں محفل پر انکے مداحوں میں ایک نام اور شامل ہوا (y)
اللہ پاک یہ پرخلوص دوستی سلامت رکھے آمین۔
سلامت رہیے
قیصرانی کے لکھے پر مت جائیے یہ تو خدا جانے کس ہستی کا تذکرہ فرما رہے تھے میں بہت عام انسان ہوں ۔
 
مہ جبین

محفلین
سلامت رہیے
قیصرانی کے لکھے پر مت جائیے یہ تو خدا جانے کس ہستی کا تذکرہ فرما رہے تھے میں بہت عام انسان ہوں ۔
صائمہ شاہ حق بہ حقدار رسید :in-love:
آپ سے براہ راست بات نہ ہونے کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ میں آپ کو بالکل بھی نہیں جانتی، آپ کا اعلیٰ ادبی ذوق ، بہت سادگی کے ساتھ حق گوئی اور عمدہ انداز سے اپنے موقف کو بیان کرنا ،یہ وہ صلاحیتیں ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور سچ کہوں تو شاید مجھ پر بھی آپکی بارعب شخصیت کا ہی اثر تھا کہ میں براہ راست آپ سے کبھی بات نہیں کرسکی اور اب افسوس ہورہا ہے کہ کیوں نہ کرسکی:oops:
 
کافی کے لیے انہوں نے پوچھا کہ دودھ اور چینی لوں گا تو میں نے انکار کیا کہ بلیک ہی ہو۔ یہ سن کر انہوں نے مجھے گھورا اور منہ پر ہی کہہ دیا، بلیک کافی پیئں گے؟ دماغ تو ٹھیک ہے؟
اچھی رہی :laugh::laugh::laugh:
اس ملاقات کا حال یہ تھا کہ
ایک شخص اجڑے بال حالوں بے حال سلوٹوں بھری شرٹ لیے میرے مقابل کھڑا تھا ، بالوں کی پریشان حالی اور شرٹ کی سلوٹوں نے جانی پہچانی شکل کو پہچاننے سے انکار کر دیا کہ اتنی بری حالت نہیں ہوسکتی ۔ مانا کہ سنگل ہیں مگر اس حالت کا گمان نہیں تھا ۔ بہرحال موصوف سے تعارف ہوا اور ان کے بیگ کی بازیابی تک کافی کی آفر کی جو انہوں نے بلا تردد قبول کر لی اور یہاں ایک اور ذہنی دھچکا منتظر تھا میں نے سوچا مشرقی آدمی ہیں مجھے کافی لینے نہیں دیں گے ( جی اس معاملے میں بہت مشرقی واقع ہوئی ہوں ) مگر جناب نہ صرف بیٹھے دیکھتے رہے بلکہ ہاتھ تک نہ بٹایا کافی کی ڈلیوری میں ۔ ( اس مقام پر تاثر کی تو بات ہی مت پوچھیں ) اور پھر سارے راز کھل گئے کہ موصوف اب تک تنہا کیوں ہیں ۔ عادات کافی روکھی سوکھی اور مغربی نظر آئیں ۔ جینٹل مین نام کی خوبی کی کمی شدید کھلی ۔
اور پھر جواب آں غزل کے طور پر یہ پڑھ کر آپ کی حالت پر کافی رحم آیا
:laugh::laugh::laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صائمہ شاہ کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔۔۔ تاہم قیصرانی بھائی آپ کو ہم سے کیا شکایتیں ہیں۔۔۔۔
تقاضائے زیارت تک نہیں کرتے جو دیوانے
بتا ان سے پریشانی تجھے اے سنگدل کیا ہے
 
قیصرانی

سکائپ آئی ڈی بھی وہی ہے اور واٹس ایپ نمبر بھی وہی ہے میرا جو ہمیشہ سے تھا۔ آپ ہی خاموش ہو جاتے ہیں سو آپ کو شدہ شدہ ہونے کی رخصت مل جاتی ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سکائپ آئی ڈی بھی وہی ہے اور واٹس ایپ نمبر بھی وہی ہے میرا جو ہمیشہ سے تھا۔ آپ ہی خاموش ہو جاتے ہیں سو آپ کو شدہ شدہ ہونے کی رخصت مل جاتی ہے
میں کچھ مصروفیات کی وجہ سے منظر عام و خاص سے غائب تھا۔۔۔۔ مگر دل کو یک گونہ اطمئنان رہتا ہے کہ آپ دور نہیں۔ بہت شکریہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صائمہ شاہ ان گنے چنے لوگوں میں سے ہیں جن کی خاکہ نگاری پر ہمارا دل بھی مائل ہے۔۔۔ لیکن ہم اپنے انداز تحریر کے ڈر سے خود کو اس ارادے سے باز رکھتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
تاہم قیصرانی بھائی آپ کو ہم سے کیا شکایتیں ہیں۔۔۔۔
شکایتوں کا ذکر اس لڑی میں موجود ہے۔ ویسے اب تو کنفرم بھی ہو گیا کہ آپ ہی کی بات ہو رہی تھی:
سکائپ آئی ڈی بھی وہی ہے اور واٹس ایپ نمبر بھی وہی ہے میرا جو ہمیشہ سے تھا۔ آپ ہی خاموش ہو جاتے ہیں سو آپ کو شدہ شدہ ہونے کی رخصت مل جاتی ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ شاہ حق بہ حقدار رسید :in-love:
آپ سے براہ راست بات نہ ہونے کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ میں آپ کو بالکل بھی نہیں جانتی، آپ کا اعلیٰ ادبی ذوق ، بہت سادگی کے ساتھ حق گوئی اور عمدہ انداز سے اپنے موقف کو بیان کرنا ،یہ وہ صلاحیتیں ہیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور سچ کہوں تو شاید مجھ پر بھی آپکی بارعب شخصیت کا ہی اثر تھا کہ میں براہ راست آپ سے کبھی بات نہیں کرسکی اور اب افسوس ہورہا ہے کہ کیوں نہ کرسکی:oops:
آپ کی محبت ہے اور آپ جب چاہیں بات کرسکتی ہیں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
عمدہ بیان قیصرانی بھائی
صائمہ شاہ واقعی محفل کی چند بہت اچھی شخصیات میں سے ایک ہیں۔۔ شکریہ
شکریہ
صائمہ شاہ کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔۔۔ تاہم قیصرانی بھائی آپ کو ہم سے کیا شکایتیں ہیں۔۔۔۔
تقاضائے زیارت تک نہیں کرتے جو دیوانے
بتا ان سے پریشانی تجھے اے سنگدل کیا ہے
دراصل یہ اندھوں میں کانا راجہ کی مثال ہے چونکہ آپ سب میرے مقابلے میں کچھ زیادہ خراب نکلے اس لیے مجھے اچھی دوست کا خطاب مل گیا :D
 
Top