محمد وارث
لائبریرین
السلام علیکم،
مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ محفلِ ادب میں دو نئے موڈریٹرز کا تقرر کر دیا گیا ہے، آپ ہیں جناب م م مغل صاحب اور جناب فرخ منظور صاحب (سخنور)، فرخ صاحب کو پنجابی فورم کو موڈریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ ان دو دوستوں کی تقرری سے محفلِ ادب کے معاملات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا اور جن گوشوں پر ابھی تک بوجوہ کام نہیں ہو سکا تھا، جیسے طرحی و روایتی مشاعرے، اردو محفل کا ادبی مجلہ، ادبیات اور لسانیات کے موضوع، ہم عصر ادبا و شعرا کو اردو محفل پر لانا وغیرہ، ان پر اب بہتر طریقے سے کام ہو سکے گا اور اس زمرے میں دو موڈریٹرز کی تقرری بھی اسی وجہ سے کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ان دونوں دوستوں اور اہلِ محفل کی آراء کا بھی انتظار رہے گا۔
ان دونوں احباب کو، انکی رضامندی حاصل کرتے وقت، اجمالی طور پر انکی ذمہ داریوں کے متعلق بتا دیا گیا تھا اور مجھے امید ہے کہ یہ دونوں دوست احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
آخر میں، میں ان دونوں دوستوں کو یہ 'بھاری' ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری قبول کی، اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اہلِ محفل بھی ان دوستوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور مزید امید کرتا ہوں (بلکہ توقع رکھتا ہوں ) کہ یہ دونوں دوست بھی اپنے فرائض، اپنے بہترین علم اور محفل کی پالیسیوں کے مطابق سرانجام دیتے رہیں گے۔
والسلام