محفل ادب کے نئے موڈریٹرز - م م مغل صاحب اور فرخ صاحب (سخنور)

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ محفلِ ادب میں دو نئے موڈریٹرز کا تقرر کر دیا گیا ہے، آپ ہیں جناب م م مغل صاحب اور جناب فرخ منظور صاحب (سخنور)، فرخ صاحب کو پنجابی فورم کو موڈریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ ان دو دوستوں کی تقرری سے محفلِ ادب کے معاملات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا اور جن گوشوں پر ابھی تک بوجوہ کام نہیں ہو سکا تھا، جیسے طرحی و روایتی مشاعرے، اردو محفل کا ادبی مجلہ، ادبیات اور لسانیات کے موضوع، ہم عصر ادبا و شعرا کو اردو محفل پر لانا وغیرہ، ان پر اب بہتر طریقے سے کام ہو سکے گا اور اس زمرے میں دو موڈریٹرز کی تقرری بھی اسی وجہ سے کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ان دونوں دوستوں اور اہلِ محفل کی آراء کا بھی انتظار رہے گا۔

ان دونوں احباب کو، انکی رضامندی حاصل کرتے وقت، اجمالی طور پر انکی ذمہ داریوں کے متعلق بتا دیا گیا تھا اور مجھے امید ہے کہ یہ دونوں دوست احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

آخر میں، میں ان دونوں دوستوں کو یہ 'بھاری' ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری قبول کی، اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اہلِ محفل بھی ان دوستوں کے ساتھ تعاون کریں گے اور مزید امید کرتا ہوں (بلکہ توقع رکھتا ہوں :) ) کہ یہ دونوں دوست بھی اپنے فرائض، اپنے بہترین علم اور محفل کی پالیسیوں کے مطابق سرانجام دیتے رہیں گے۔

والسلام
 
الحمد للہ!

بہت بہت مبارک ہو۔ امید ہے محفل اس برس اور آئندہ سالوں میں اپنی تحقیقی و تعمیری تشخص کو بہتر سے بہتر کرنے میں کامیاب رہے گی۔ آپ احباب یقیناً محفل کو اپنی صلاحیتوں سے نئی جہت دینے کا کردار ادا کریں گے۔
 

مدرس

محفلین
بہت بہت مبارک ہو جناب صا حبان
اگر کو ئی ذمہ داری مانگنے پر ملجائے تو اس میں‌اللہ تعالیٰ کی مدد شامل نہیں‌ہو تی لیکن بن مانگے اگر مل جا ئے تو اللہ کی مدد شامل ہو جاتی ہے
اللہ آپ دو نو ں حضرات کا مدد گار بن جا ئے اور آپ کو اخلاص عطا فر مائے اور صحیح‌راہ سجھائے
بہت بہت بہت مبارک
ہم دعا گو ہیں اور خوشی محسوس کر تے ہیں‌
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ انتظامیہ کی حسنِ انتخاب کو داد دینا چاہیے پہلے وارث بھائی اور سعود بھائی اور اب بھائی مغل اور فرخ بھائی۔ بہت ہی خوب!

قوی اُمید ہے کہ اس اقدام کے بعد ادبی فورم بھی خاطر خواہ ترقی کرے گا۔ دونوں بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائی سے بہت بہت مبارکباد ۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت شکریہ وارث صاحب و دیگر صاحبانِ رائے و مجلسِ منتظمہ ، کہ مجھ ایسے نااہل و ناکارہ کو ذمہ داری عطا کی اور محفلِ اردو ادب کی ادارت کی ذمہ داری ہم دوافراد کو تفویض کی، انشا اللہ ہم ٹیم ورک کے ساتھ محفل میں‌فروغِ اردو و اردو ادب کے لیے سراپا سعی رہیں گے ، دیگر سبھی صاحبان و خواہران کی رہنمائی میں انشا اللہ اپنے مناصب کی ذمہ داریاں کما حقہ نبھانے کی پوری کوشش کریں گے ، ایک بار پھر صمیمِ قلب سے شکرگزار ہوں ۔ اللہ ہمیں ( اور ہم سب کو ) بہتر کام کرنے کی توفیق و استقامت نصیب فرمائے ، آمین۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ سب دوستوں کا اور منتظمینِ محفل کا بہت بہت شکریہ کہ مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا اور خاص طور پر وارث صاحب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ مجھے امید ہے کہ اس ذمہ داری نبھانے میں تمام دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا اور اگر میں کوئی غلطی کروں تو اس کی اصلاح فرمائیں گے۔ خدا آپ سب کو خوش رکھے۔
 

مغزل

محفلین
میری جانب سے فرخ منظور المعروف سخنور صاحب کو مسندِ ادارت اور قلمدان بہت بہت مبارک ہو۔
(اورمیں نے تو فون پر ہی ( بغیر مٹھائی لیے ) مبارک سلامت کے ڈونگرے برسادیے تھے، ۔)
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو محمود اور فرخ یہ نیا عہدہ۔ واقعی اس کی ضرورت تھی۔ کہ وارث تو اب منتظم اعلیٰ ہو چکے ہیں، اس طرف دھیان کم دے سکیں گے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب اور مغل صاحب کا بھی شکریہ۔ مغل صاحب، مٹھائی آپ کو لاہور آنے پر کھلائی جائے گی۔ اگر ڈاک کا خرچہ آپ اپنے ذمہ لیتے ہیں تو ابھی بھجوا دیتا ہوں۔ :)
 

مغزل

محفلین
مبارک ہو محمود اور فرخ یہ نیا عہدہ۔ واقعی اس کی ضرورت تھی۔ کہ وارث تو اب منتظم اعلیٰ ہو چکے ہیں، اس طرف دھیان کم دے سکیں گے۔
بہت بہت شکریہ بابا جانی ، سرپرستِ اعلیٰ تو آپ ہی ہیں ناں ؟؟ ( سو فکر ناٹ ) :biggrin:
بہت شکریہ اعجاز صاحب اور مغل صاحب کا بھی شکریہ۔ مغل صاحب، مٹھائی آپ کو لاہور آنے پر کھلائی جائے گی۔ اگر ڈاک کا خرچہ آپ اپنے ذمہ لیتے ہیں تو ابھی بھجوا دیتا ہوں۔ :)
بھئی سبحان اللہ ، کیا بات ہے ، مٹھائی میں اپنے خرچے پر کھاتا کوئی اچھا لگوں گا۔ ؟؟ :notlistening:
آپ دونوں‌حضرات کو بہت بہت مبارک ہو ۔ :)
شکریہ زین بھیا۔
مغل بھائی اور فرخ جی کو بہت بہت مبارک ہو
شکریہ بھیا کی جان ،سلامت رہو۔( تم مدیرِ مسئول ہو آج سے ہماری ۔۔ٹھیک ہے ناں ؟؟) :battingeyelashes:
 
Top