تیسری سالگرہ محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں !

جیا راؤ

محفلین
ارے واہ جیا اتنا پیارا ٹائٹل:):):)
آج تو ہم بڑے خوش ہیں۔۔۔۔
اگر میرا یہ ٹائیٹل ہے تو تم تو یقینا ملکہ شہر سخن ہو۔۔۔۔:)

ٹایٹل پسند کرنے کا شکریہ زہرا:)
نہیں زہرا میں بھی شہزادی ہی ہوں مگر شہرِ سخن کی نہیں اپنے گھر کی۔ :grin:
 
جیا راؤ

محفلین
بیٹا آپ فکر نا کیجئے اپیا خاصی سمجھدار ہیں۔ اور ان دنوں کوئی کسی سے بدگمان یا ناراض ہونے والا نہیں ہے۔ جشن کے ایا م ہیں۔ آپ دیکھ نہیں رہیں کہ میں کس کس کو کیا کہے جا رہا ہوں۔ تھوڑی سی شوخی جگا لی ہے میں نے بھی۔ :)

اپیا کو سمجھدارسمجھ کر سمجھداری کا ثبوت دیا سعود بھیا۔:)
 
تیشہ

محفلین
:)

بالکل بالکل ، بوچھی کا موڈ آج کل بہت اچھا ہے ، بس صرف میرے لیے ڈنڈا اٹھائے ہوئے ہیں آج کل :)

تو کیوں نا اٹھاؤں آپکے لئے :confused:
huh.gif
آپ اپنی حالت تو دیکھئیے پہلے ، :confused:
 
حجاب

محفلین
متین ۔۔۔۔ متانت
تو کیا آپ متین نہیں ہیں۔
(اگر آپ کی شان میں تحریف ہوگئی ہے
تو میں نہ صرف اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں
بلکہ دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں)

ایک ہی جملہ لکھنا تھا سو لکھ دیا میری دانست میں سارہ جی زود رنج کے ساتھ مرنجا مرنج بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور محض میرا خیال ہے۔۔ (مشاہدے پر منطبق)

:confused: م م مغل میں نے صرف یہ پوچھا تھا کہ کیسے ہوں میں متین ، سوری کی کوئی بات ہی نہیں تھی :confused:
 
خرم

محفلین
صرف ایک گزارش کہ کسی طریق ہماری اور خرم شہزاد خرم کی تفریق کر دی جائے۔ برائیوں کا تو معلوم ہے کہ ہمارے ہی کھاتے میں ہونگی لیکن جب معاملہ اور نظر آئے تو سمجھ نہیں آتا کہ روئے سخن ہماری جانب ہے کہ برادر ہم نام کی جانب۔ اور جب ہم ٹائٹل دے رہے ہیں تو فاروق بھائی، سفیر بھائی، ظفری، زیک، قیصرانی انہیں فراموش نہ کیجئے گا۔ ویسے اگر محفل کی چاند کا خطاب کسی کو نہیں ملا تو اسے ہم اپنے لئے مخصوص کئے دیتے ہیں۔ محفل کا چاند اور سورج آپ جسے مرضی کہہ لیجئے۔;)
 
زینب

محفلین
الف عین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ استادِ محترم، بابا جانی،
وارث(محمد وارث)۔۔۔۔۔ محترم بڑے بھائی جانی، استاد ہیں لیکن مانتے نہیں
الف نظامی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک مخلص دوست (میرے لیے خاص طور پر)
جیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جیہ آپی
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل کی آن محفل شان شمشاد خان شمشاد خان
خرم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شگردِ خاص:grin:
ایم اے راجا ۔۔۔۔۔۔۔ شگردِ خاص پارٹ 2
تعبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھی بہن اچھی دوست
ابنِ سعید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مدد کرنے والا صندوق ۔ جس کی چابی میرے پاس ہے:grin:
ابو کاشان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محنت اور لگن سے کام کرنے والا
زہنب آپی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ محفل کی شہزادی ، آپی جانی

یہ تم ٹایئٹل دے رہے ہویا سب کوالیکشن میں‌کھڑا کر کے سب کے ناموں‌کے نعرے لگوا رہے ہو:grin::grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
صرف ایک گزارش کہ کسی طریق ہماری اور خرم شہزاد خرم کی تفریق کر دی جائے۔ برائیوں کا تو معلوم ہے کہ ہمارے ہی کھاتے میں ہونگی لیکن جب معاملہ اور نظر آئے تو سمجھ نہیں آتا کہ روئے سخن ہماری جانب ہے کہ برادر ہم نام کی جانب۔ اور جب ہم ٹائٹل دے رہے ہیں تو فاروق بھائی، سفیر بھائی، ظفری، زیک، قیصرانی انہیں فراموش نہ کیجئے گا۔ ویسے اگر محفل کی چاند کا خطاب کسی کو نہیں ملا تو اسے ہم اپنے لئے مخصوص کئے دیتے ہیں۔ محفل کا چاند اور سورج آپ جسے مرضی کہہ لیجئے۔;)

ارے ارے پرشان کیوں ہوتے ہیں خرم بھائی اب دیکھو نا میں‌آپ سے بات کر رہا ہوں‌لیکن مجھے لگ رہا ہے میں‌خود سے بات کر رہا ہوں جہاں‌دو خرم ہو جائے وہاں دو خرم ہی ہوتے ہیں:grin: ویسے تو محفل ہم دونوں کے الگ الگ جانتی ہے وہ اس طرح کے آپ سیاست میں آگے آگے ہوتے ہیں اور میں شاعری میں گو کے مجھے کچھ نہیں‌آتا چلو آپ کا کام آسان کرتا ہوں سب لوگ مجھے جونیئر خرم کہا کرئے اور خرم بھائی کو سینئر اس طرح ہم دونوں کی پہچھان ہو جائے گی یا پھر میرا نام پورا لکھا کرے خرم شہزاد خرم:grin: اس کے ساتھ دو ایک نام اور آتے ہیں‌وہ میں لکھتا نہیں‌ہو ”راجہ خرم شہزاد شبیر خرم“:grin:

یہ تم ٹایئٹل دے رہے ہویا سب کوالیکشن میں‌کھڑا کر کے سب کے ناموں‌کے نعرے لگوا رہے ہو:grin::grin:
جی جی لگتا تو ایسا ہی ہے اگر تو باقی سب کی بات ہوتی تو میں مان لیتا کہ ہاں الیکشن کے لیے کھڑے ہیں‌آپ تو الیکشن نہیں کھڑی ہو سکتی کیوں کہ آپ سکول دور میں کلاس کے باہر کھڑی ہوا کرتی تھی:grin:
 
زینب

محفلین
اوئے پاگلا اب پڑھے لکھے ایم این والی پابندی بھی زرداری کی مہربانی سے ختم ہو گئی ہے اسی لیے میرے کلاس سے باہر کھڑے ہونے کا اس الیکشن پے کوئی فرق نہیں پڑنا۔

۔۔(۔اس سے پہلے کہ نبیل بھائی کی ڈانٹ‌پڑے یہ میں‌بھاگی یہاں سےےےےےےےےےے)
 
ہی ہی ہی بھاگ گی نا یہ تو ویسے ہی آپ نے نبیل بھائی کا نام لگادیا ہے آپ تو مجھ سے ڈر کر بھاگی ہیں :grin:
 
محسن حجازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نٹ کھٹ (باتونی)
زرقا مفتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گم سُم
فیصل عظیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زود گو
محب علوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاموش طبع
فاتح الدین بشیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مفتوحِ خیال
م۔م۔مغل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تہی داماں / طفلکِ ناداں / شترِ بے مہار / نومشقہ / جاہل ڈاٹ کوم

م م مغل صاحب آپ کی مردم شناسی کا قائل ہو گیا ہوں میں۔ :)

باقی لوگوں کا کام ہے کہنا !!!!!!!1;)
 
خرم

محفلین
خرم بھائی پھر تو محفل پاکستان کی ہاکی ٹیم بن جائے گی ستر کی دہائی کے آخر والی، ایک سینئر اور ایک جونیئر۔ ویسے کیا زمانہ تھا وہ بھی، رشید سینئر، رشید جونیئر، منظور سینیئر، منظور جونیئر، سمیع اللہ، کلیم اللہ، اختر رسول، اصلاح الدین اور ایسے تمام لاجواب کھلاڑی۔
اب ڈھونڈئیے انہیں چراغ رُخ زیبا لیکر
 
زینب

محفلین
ہی ہی ہی بھاگ گی نا یہ تو ویسے ہی آپ نے نبیل بھائی کا نام لگادیا ہے آپ تو مجھ سے ڈر کر بھاگی ہیں :grin:

تم سے کون ڈرتا ہے۔۔۔۔تم پے تومیرا ویسے ہی رعب ہے بڑا۔۔۔۔سچی نبیل بھائی سے ڈر کے بھاگی تھی ایویں ای جاتے جاتے جوتے پڑ جانے تھے:grin:
 
Top