ماہی احمد
لائبریرین
السلام علیکم!
اردو محفل دسویں سالگرہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ تمام محفلین کو تمام محفلین کی طرف سے ڈھیروں مبارک باد۔ خدا کرے کہ اردو کی ترقی کے سفر میں اس فورم کا نام ہمیشہ اونچا رہے۔
محفل ایوارڈز 2015 سالگرہ کی تقریبات کا ہی ایک جزو ہیں۔ ان ایوارڈز سے متعلق ہمارے نئے دوست احباب بہت سے سوالات کرتے ہیں تو سب سے پہلے میں ان کے کچھ سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتی ہوں۔
اردو محفل ایوارڈز دراصل محفل کے ہر دلعزیز اراکین کو محفل کے باقی تمام اراکین کی طرف سے ایک تحفہ ہیں۔ یہ ایوارڈز مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیے جاتے ہیں (جو کہ ابھی آگے بتاؤں گی)۔ پھر تمام محفلین مل کر ان کیٹگریز کے مطابق نامزدگیاں کرتے ہیں۔ اس کے بعد باقائدہ ہر کیٹگری کے لئیے ایک پول بنایا جاتا ہے، جس کے ذریعے تمام محفلین ووٹنگ کرتے۔ جو رُکن سب سے زیادہ ووٹ لے گا، وہ یقینا کامیاب کہلائے گا۔ لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہ ہو گا کہ دیگر اراکین کسی اہمیت کے حامل نہیں، آپ سب کے ہونے سے محفل ہے، محفل کسی ایک شخص کے ہونے سے نہیں ہے۔ جیتنے والے اراکین کے لئیے ایورڈز (تصویری شکل میں) ڈیزائن کیے جاتے ہیں اور محفل سالگرہ کے اختتامی دنوں میں ایوارڈ تقریب میں یہ ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ امید ہے اب ہمارے دوست سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ دراصل "کیا" ہے
اب آتے ہیں اس سال کے ایوارڈز کی طرف۔ 2014-2015 کے دوران (مجھے ایسا لگتا ہے) کہ بہت سے اراکین جو کہ بہت عرصے سے فعال تھے، غیر فعال ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں تھوڑی سی دشواری کا سامنا کرے پڑے گا کیونکہ کہ نئے اراکین ان کو اتنا زیادہ جانتے بھی نہیں اور پرانے اراکین ہیں نہیں۔ خیر، اگر آپ سب ساتھ دیں گے تو یہ مشکل، مشکل نہیں
اس سال کی کیٹگریز
پسندیدہ رکن (مونث) (فعال)
پسندیدہ رکن (مذکر) (فعال)
پسندیدہ رکن (مونث) (غیرفعال)
پسندیدہ رکن (مذکر) (غیر فعال)
نوٹ اوپر کی دو کیٹگریز کو گزشتہ سال "مجھے تم یاد آتے ہو" کا نام دیا گیا تھا۔
پسندیدہ خاموش محفلین
پسندیدہ فعال رکن برائے تہینیتی پیغامات و دعائیہ کلامات
پسندیدہ شیف
شاعر محفل
ادیب محفل (بتائیے یہ اصطلاح درست رہے گی؟)
بہترین مزاح نگار
پسندیدہ سلسلہ
ان کیٹگریز کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی کیٹگری ہے تو وہ بتائیے، ان میں کسی کیٹگری کو نہیں ہونا چاہئیے، اس کا نام مختلف ہونا چاہئیے تو بھی بتائیے۔اس کے علاوہ ان تمام کیٹگریز کے لئیے محفلین کو نامزد کرنے میں بھی مدد کریں۔