خودکار ای میلز والی تجویز کے میں سخت خلاف ہوں اسکا کوئی فائدہ نہیں۔ البتہ روحانی بابا کی اس تجویز سے متفق ہوں کہ فعال ممبران کی لمبی غیرحاضری کا برادرانہ نوٹس لینا چاہئے لیکن اس کے لئے خودکار ایمیلز والا آئیڈیا بالکل فضول ہے۔ اسکی بجائے منتظمین یا ناظمین کا ذاتی رابطہ زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے چاہے وہ ای میل کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو لیکن خودکار ای میل نہ ہو۔
نوید کی موڈریٹرز بڑھانے والی تجویز مناسب ہے۔ لیکن اس تبدیلی کے ساتھ کہ ایک ذیلی فورم کے اگر ایک سے زائد ناظمین مقرر کئے جائیں تو ان میں سے ایک ہی سپر ناظم ہو باقی دیگر اسے اسسٹ کرنے کے لئے ہوں چاہے وہ بھی تمام ٹیکنیکل اختیارات سے لیس ہوں اور ان اختیارات کو استعمال بھی کریں نو پرابلم۔
اسی طرح ایک تجویز میری طرف سے ہے کہ کسی کا مراسلہ ڈیلیٹ کریں تو اسے کم از کم وجہ کے ساتھ اطلاع تو کردیا کریں ورنہ وہ فورم کا ٹیکنکل فالٹ سمجھ کر دوبارہ پوسٹ کردے گا بصورت دیگر اپ سیٹ رہے گا کہ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا۔ دوسرے مراسلہ ڈیلیٹ ہونے کی اطلاع خودکار طور پر تمام منتظمین کو ہوجانی چاہے۔ یہ نظام میرے نزدیک بہت ضروری ہے ایسی صورت میں کہ مختلف الخیال لوگ منتظمین میں شامل ہیں۔
ایک مشورہ نبیل بھائی کے لئے کہ بادشاہ کے لئے عمومآ ایک مشیر بھی ہوا کرتا ہے آپ نے یہ کرسی ابھی تک خالی رکھی ہوئی ہے۔
میری مانیں تو اس پر عائشہ عزیز کو بٹھا دیں۔ پھر دیکھیں محفل کہاں جاتی ہے۔ محفل کا اسپیڈو میٹر ہار بھی مان سکتا ہے اور گئیر بکس خلاص بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کی ذمہ داری میرے مشورے پر نہیں عائد ہوگی۔