چھٹی سالگرہ محفل فورم آپ کی نظر میں کیا ہے، اسے کیا ہونا چاہیے؟

حضرت آپ تو بیحد سنجیدہ ہوگئے۔۔میں تو ہلکے پھلکےانداز میں ایک امکان ظاہر کرہا تھا۔۔۔اور اس دور یا نزدیک کی کوڑی لانے میں یقین کیجئے خود بھی اتنا سنجیدہ نہیں تھا۔۔:)
یاں کے سپید و سیاہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
 
جبکہ ہمارا معاملہ یہ ہے کہ محفل کی فضا کو خوشگوار بنائے رکھنے کے لئے ہم ہر ممکنہ مشورے کو سر آنکھوں سے لگاتے ہیں۔ :)
 
الم

محفلین
وعلیکم اسلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

بہت اچھا کیا جو آپ نے یہ بنایا دھاگہ!

1۔ محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟

حالانکہ یہاں میری آمد ایک حادثاتی تھی گوگل پہ اپنی ڈگری کے مقالہ کے لئیے ڈھونڈتے ڈھونڈتے میں ادھر نکل آیا اور میں زیادہ فورم کا عادی بھی نہیں تھا لیکن اس محفل کی خوب صورتی اور مقصد اتنا بھایا کے مجھے یہاں سے جدا ہونا اچھا نا لگا۔۔البتہ جاب میں مصروفیات کی وجہ سے میں اتنا آن لائن نا آسکا تھا لیکن اب کوشش کرتا کے اُردو کے اس باغیچے کو لازمی اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بناؤں۔ یہ محفل میرے لئے وہ سب کچھ ہے جو اس وقت انٹرنیٹ میں موجود ہے معلومات کے لئیے مزا اسکا یہ ہے کہ یہ اس زبان میں ہے جسکو میں بڑے عرصے سے محسوس کرتا تھا کہ اس کی انٹرنیٹ پہ کمی یا آئی ٹی کی دنیا میں کمی تھی۔۔

میں سمجھتا کہ اس پلیٹ فارم پہ میں نے انتہائی باذوق افراد کو پایا ہر طبقہ فکر کے شخص کو دیکھا اور سیکھ رہا۔ اس میں لوگوں میں اُردو زبان سے محبت کو محسوس کیا اور جو اُردو لائبریری کا سلسلہ اور ادب کا سلسلہ ہے اسکا تو کوئی جواب نہیں۔ پھر دین کے معاملے میں تو ایسے مفکر حضرات ملے جو عشقِ رسول ﷺکے لئیے اُس کے لئیے فتنوں سے ٹکراتے ہیں سبحان اللہ۔آئی ٹی کا شعبہ تھوڑا کمزور لگا اور ریگولر نہیں لگا۔

غرضیکہ میں اسکو کبھی کسی آن لائن سوشل نیٹورک (فیسبک یا کوئی اور دوسرے) کے طور پہ نہیں کہتا اور نا ہی میں چاہتا کہ ایسا بنانے کی کوشش کی جائے کیوں کے بہت سے لوگوں نے کوشش کی تو انکا حال وہی ہوا کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی چال بھول گیا۔ یہ محفل کا رخ اپنا ہی انداز اچھوتا انداز ہے جو بہت اپنائیت والا ہے۔اسکو جیسا آپ نے کہا علمی اور ادبی تجربہ گاہ کے طور پہ بنایا گیا تھا تو وہ ہی کام سر انجام دے رہی۔

2۔ محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟

محفل جیسی ہے ویسا ہی رہے۔ اسے علمی اور ادبی تجربہ گا ہ کے لئیے بنایا تو وہی مقصد لے کے آگے چلنا چاہیے۔ہاں آئی ٹی کے شعبہ میں تھوڑی تیزی لائی جائے تو بہت اچھا تا کہ ہمارے ایسے دوست جن کو فرنگی زبان میں مشکل پیش آتی وہ اس نئی تحقیقات کو بھی اپنی زبان میں سیکھ سکیں۔ اگر ہو سکے تو اس سلسلے میں کوئی ایسا نیا پن بھی لایا جائے جس میں آن لائین کلاسس کا اجرا ہو جس میں باقاعدہ کلاس کے آن لائن سلسلے ہوں جیسے وائس چیٹ روم ہوئے جس میں استاد لائیو اپنے ساتھیوں کو تربیت دے سکیں۔

3۔ میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتی ہوں/ کیا کر سکتا ہوں؟

میرا ارادہ انشااللہ ہے کہ میں ایک تو دین کے حصے میں جو کچھ سیکھتا وہ آپ سب سے بھی بانٹوں گا۔ادب میرا مشغلہ ہے تو وہ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا ہاں ایک چیز جیسا کے ہے آئی ٹی کا شعبہ اس میں میں نے سوچا کے ویڈیو ٹوٹوریئل بنانے کا اردو زبان میں ویب ڈویلپمنٹ ان پی ایچ پی وہ ارادہ ہے میرا کیوں کہ انٹرنیٹ پہ مجھے ہر زبان میں اسکی ویڈیو ٹوٹورئیل مل جاتی لیکن اردو میں بہت ہی کم یا نا ہونے کے برابر ہیں اسی کو میں اس محفل میں لانے کی کوشش کروں گا انشااللہ تا کہ ہم اسکو اردو زبان میں بھی ترویج دے سکیں۔ اور باقی بھی دوستوں سے کہوں گا کے وہ جس جس شعبہ آئی ٹی میں مہارت رکھتے اس سلسلے میں کچھ سوچیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری رائے تو یہ ہے کہ موڈریٹرز ہونے ہی نہیں چاہئیں۔۔۔ ۔لکھنے دیں اگر کوئی شخص کچھ بھی لکھنا چاہتا ہے۔۔۔ پڑھنے والوں کی صوابدید پر چھوڑ دیں۔۔۔ دریا کو چلتے رہنا چاہئے،گند وغیرہ خود ہی صاف ہوجاتا ہے

موڈریٹرز ہونے اور موڈریشن ہونے میں کچھ فرق ہے۔ بعض اوقات موڈریٹرز ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایسی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں جیسا آپ نے تجویز کیا ہے۔
 
شکریہ الم۔
ہمارا ارادہ بھی یہی ہے کہ آئی ٹی کی تعلیم کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے۔ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی آئیڈیاز ہیں تو اردو ویب واقعی اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔
 
موڈریٹرز ہونے اور موڈریشن ہونے میں کچھ فرق ہے۔ بعض اوقات موڈریٹرز ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایسی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں جیسا آپ نے تجویز کیا ہے۔
گویا لبالب بھری ہوئی دودھ کی کٹوری میں تیرتی ہوئی گلاب کی پتّی۔۔۔بہت خوب۔۔۔ایسا آئیڈئیل موڈریٹر تو ضرور کوئی صوفی ہوگا:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
موڈریٹر یا ایڈمن کے طور پر کام کرنے کے لیے مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے۔ جہاں آپ آزادی دینا چاہتے ہیں وہی پیغامات کسی اور کی طبع نازک پر بھی گراں گزر سکتے ہیں۔ خود آپ بھی فورم میں کئی مراسلات پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔ اگر آپ موڈریٹر ہوتے تو کیا ان پیغامات کو حذف کرتے؟
 
الم

محفلین
شکریہ الم۔
ہمارا ارادہ بھی یہی ہے کہ آئی ٹی کی تعلیم کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے۔ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی آئیڈیاز ہیں تو اردو ویب واقعی اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔
کچھ تو بیان کر دئیے انشااللہ جیسے جیسے اور خیالات مابدولت کے دماغ میں قدم جمائیں گے تو گوش گزار کروں گا۔
 
رانا

محفلین
خودکار ای میلز والی تجویز کے میں سخت خلاف ہوں اسکا کوئی فائدہ نہیں۔ البتہ روحانی بابا کی اس تجویز سے متفق ہوں کہ فعال ممبران کی لمبی غیرحاضری کا برادرانہ نوٹس لینا چاہئے لیکن اس کے لئے خودکار ایمیلز والا آئیڈیا بالکل فضول ہے۔ اسکی بجائے منتظمین یا ناظمین کا ذاتی رابطہ زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے چاہے وہ ای میل کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو لیکن خودکار ای میل نہ ہو۔

نوید کی موڈریٹرز بڑھانے والی تجویز مناسب ہے۔ لیکن اس تبدیلی کے ساتھ کہ ایک ذیلی فورم کے اگر ایک سے زائد ناظمین مقرر کئے جائیں تو ان میں سے ایک ہی سپر ناظم ہو باقی دیگر اسے اسسٹ کرنے کے لئے ہوں چاہے وہ بھی تمام ٹیکنیکل اختیارات سے لیس ہوں اور ان اختیارات کو استعمال بھی کریں نو پرابلم۔

اسی طرح ایک تجویز میری طرف سے ہے کہ کسی کا مراسلہ ڈیلیٹ کریں تو اسے کم از کم وجہ کے ساتھ اطلاع تو کردیا کریں ورنہ وہ فورم کا ٹیکنکل فالٹ سمجھ کر دوبارہ پوسٹ کردے گا بصورت دیگر اپ سیٹ رہے گا کہ کیوں ڈیلیٹ کیا گیا۔ دوسرے مراسلہ ڈیلیٹ ہونے کی اطلاع خودکار طور پر تمام منتظمین کو ہوجانی چاہے۔ یہ نظام میرے نزدیک بہت ضروری ہے ایسی صورت میں کہ مختلف الخیال لوگ منتظمین میں شامل ہیں۔

ایک مشورہ نبیل بھائی کے لئے کہ بادشاہ کے لئے عمومآ ایک مشیر بھی ہوا کرتا ہے آپ نے یہ کرسی ابھی تک خالی رکھی ہوئی ہے۔:) میری مانیں تو اس پر عائشہ عزیز کو بٹھا دیں۔ پھر دیکھیں محفل کہاں جاتی ہے۔ محفل کا اسپیڈو میٹر ہار بھی مان سکتا ہے اور گئیر بکس خلاص بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کی ذمہ داری میرے مشورے پر نہیں عائد ہوگی۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
رانا، آپ کے مشوروں کا بہت شکریہ۔ یہ بادشاہ والی بات کچھ درست نہیں ہے۔ فورم کے ایک سے زیادہ ایڈمن ہیں اور سب کی رائے ایک جتنا وزن رکھتی ہے۔ کئی مرتبہ مجھے اپنی مرضی کے خلاف بھی فیصلہ قبول کرنا پڑتا ہے۔ فورم کے ناظمین کی تقرری کے سلسلے میں ہم کام کر رہے ہیں۔
 
رانا

محفلین
بادشاہ سے مراد ڈکٹیٹرشپ نہیں بلکہ یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی نظام ہو اس میں ایک چیف کی موجودگی ضروری ہے میرے نزدیک۔ البتہ کام سب کے مشورے سے ہی ہونا چاہئے لیکن چیف یا سپریم کمانڈر بہرحال لازمی ہے کہ چاہے وہ اپنی مرضی کے خلاف بھی دوسروں کی بات مان لے (یہ اچھی بات ہے) لیکن دوسروں کو اس بات کا ادراک ہو کہ جب تک منتظم اعلی کی منظوری نہیں ملے گی implement نہیں ہوسکتا۔ اسی لئے میں نے ایک سے زائد ناظمین بنائے جانے کی صورت میں بھی یہی تجویز دی تھی کہ ان میں سے ایک بہرحال چیف ہو چاہے اختیارات سب کے پاس ہوں۔
 
مقدس

لائبریرین
بھیاا کیا ہم اس کو آگے بڑھانے کے بجائے اس سے ہی ملتا جلتا کوئی اور تھریڈ اوپن کر سکتے ہیں؟
 
Top