نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کے آغاز سے میرے ذہن میں اس کے بطور علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ارتقاء کے بارے میں ایک ویژن رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ محفل فورم میں کئی طرح کی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن فورم کی نظامت کی پالیسی کے تعین اور ناظمین کے تقرر میں رہنما اصول اسی ویژن سے اخذ کیے جاتے رہے ہیں کہ محفل فورم بنیادی طور پر ایک علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم ہے۔ محفل فورم کے تشخص کے بارے میں پہلے بھی یہاں گفتگو ہوتی رہی ہے اور اس کے بارے میں سوالات بھی پوچھے جاتے رہے ہیں۔ اب جبکہ ہم محفل فورم کی تنظیم نو اور اردو ویب کی ری لانچ کے بارے میں منصوبہ بندی کا آغاز کر رہے ہیں تو یہ اس بات کا بھی اچھا موقعہ ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے اپنی ترجیحات کا تعین کر لیا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم سب ذیل کے تین سوالوں کا جواب تلاش کریں۔
1۔ محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟
2۔ محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟
3۔ میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتی ہوں/ کیا کر سکتا ہوں؟
سب سے پہلے میں ہی ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں، اس کے بعد آپ دوستوں کی جانب سے آراء کا بھی منتظر رہوں گا۔
محفل فورم کیا ہے؟
محفل فورم سیٹ اپ کرتے ہوئے میرے ذہن میں یہی خیال موجود تھا کہ ایک کمیونٹی سائٹ تشکیل دی جائے جو کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کا مرکز بن سکے۔ یہی میری نظر میں آج بھی اردو ویب اور اردو محفل فورم کی سب سے بڑی پہچان ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس پر جاری منصوبے تاریخی حیثیت کے حامل ہیں۔ یہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اردو ویب کے تمام منصوبوں پر پیشرفت اور کامیابی کا انحصار اردو سے بے لوث محبت کرنے والوں کی رضاکارانہ محنت پر ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے تمام پراجیکٹس پر کام کرنے والے لوگ اپنی بے انتہا مصروفیت میں سے وقت نکال کر اردو کی ترویج کی خاطر کام کرتے ہیں۔
محفل فورم کو اردو کمپیوٹنگ میں تحقیق کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ یہاں اچھے اور نفیس ادبی ذوق کے صاحب علم خواتین و حضرات بھی اکٹھے ہوں اور انہیں یہاں نہ صرف اپنی دلچسپی کا سامان مل سکے بلکہ ان کی شعری اور ادبی صلاحیتوں کی پذیرائی بھی ہو سکے۔ الحمداللہ اردو محفل فورم کو اس سلسلے میں بھی باقی اردو فورمز میں امتیاز حاصل رہا ہے کہ یہاں بہترین ادبی ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات موجود ہیں جو نوآموزوں کی مدد کے لیے بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
محفل فورم پر صرف اردو کمپیوٹنگ ہی نہیں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عمومی سائنسی موضوعات پر نئی تحقیق کے بارے میں بھی معلومات شئیر کی جاتی ہیں۔ یہاں روزانہ کئی لوگ اپنی آئی ٹی کی پرابلمز کا حل ڈھونڈنے آتے ہیں اور کوئی نہ کوئی دوست ان کی مدد کے لیے موجود ہوتے ہیں۔
محفل فورم نئے دوست بنانے اور اچھا اور تفریحی وقت گزرانے کی جگہ بھی ہے۔ یہاں پر آپ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو سکتے ہیں اور ایک دوسرے کا غم بانٹ سکتے ہیں۔ یہاں موسیقی کے شائقین کی دلچسپی کا سامان بھی موجود ہے، جبکہ سپورٹس کے شاائقین بھی یہاں میچز پر تبصرے پیش کر سکتے ہیں۔
محفل فورم رائے عامہ کے اظہار کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے، اگرچہ اس کی فعالیت اور اس میں فراہم کی گئی آزادی کا انحصار ناظمین کی توجہ اور ارکان فورم کی ذمہ داری پر ہے۔
محفل فورم پر مذہبی علوم پر تحقیق کے لیے بھی زمرہ جات موجود ہیں۔
محفل فورم کو کیا ہونا چاہیے؟
محفل فورم کے ارتقاء کے سلسلےمیں میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ میں مناسب وقت آنے پر ان آئیڈیاز پر عمل پیرا ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ ان منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے افرادی قوت اور لیڈر شپ ہی ضروری نہیں ہے بلکہ کچھ ٹیکنالوجی کا میچیور ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ اردو محفل فورم اردو کمپیوٹنگ کی ترویج و تحقیق کے پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کرتی رہے اور اس کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں اور یہ کہ ہم اس سلسلے میں نئے سنگ ہائے میل عبور کر سکیں۔
میری ایک عرصے سے یہ خواہش رہی ہے کہ محفل فورم پر اردو میں آئی ٹی کی تعلیم کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جا سکے۔
میری یہ بھی خواہش ہے کہ محفل فورم بہترین ادبی ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات کی آمد کا مرکز بنے اور ہمیں ان کے نئے تخلیقی کام کو دیکھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔
ہمیں اردو میں آن لائن اور پی ڈی ایف جرائد کا بھی اجراء کرنا چاہیے۔
میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
محفل فورم کے بانی منتظم کی حیثیت سے اس کے ویژن کی تکمیل اور اس کی نظامتی پالیسی کا تعین میری ذمہ داری ہے۔ میں محفل فورم کو ہمیشہ بہتر سوفٹویر پلیٹ فارم پر چلانے کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ میری ذمہ داری یہ ہے کہ محفل فورم کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے اچھے ناظمین کا تقرر کروں۔ ممبران فورم کو پیش آنے والی تکنیکی پرابلمز کے حل میں ان کی مدد کرنا بھی میری ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اردو سوفٹویر کی تیاری اور ان کو اپڈیٹ کرنا بھی میری ذمہ داری بنتا ہے۔ کافی ہوگیا۔
میں نے ابھی مختصر طور پر اپنی جانب سے ان سوالات کے جواب دیے ہیں۔ اب آپ سب دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔