محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

فرقان احمد

محفلین
کاش اس خوشیوں کے موقع پر کوئی روٹھے ہوؤں کو بھی منا لاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے ہم بھی اسی طرح کے خیالات رکھتے تھے؛ ہم آپ کے اس جذبے کی قدر بھی کرتے ہیں۔ تاہم، اب ہمارا سوچا سمجھا موقف ہے کہ انہیں خود واپس تشریف لانا چاہیے۔ شاید آپ ہم سے متفق نہ ہوں، اس لیے پیشگی معذرت! سلامت رہیے۔۔۔!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

ہادیہ

محفلین
وعلیکم السلام۔۔
آج اردو محفل کا بہت خوبصورت دن ہے۔۔ ایک اہم سنگ میل مکمل کیا گیا۔ ۔ اور سب ہی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ جو ہیں وہ ہیں اس محفل کے بانی اور منتظم ۔۔ نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی۔۔ آپ نے بہت احسن طریقے سے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے۔۔ہم سب کے لیے اچھا اور بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔یقینا اس میں تمام محفلین کا بھی اشتراک ہے۔تمام اساتذہ کا بھی۔۔ نبیل بھائی ،سعود بھائی ہم سب کے لیےبہترین محسن ہیں ۔۔بغیر کسی بدلے کے۔۔دن رات محنت کررہے ہیں ۔۔اس فورم سے یقینا ہم سب نے ہی بہت کچھ سیکھا ۔اور آئندہ بھی سیکھتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
سلام ہے آپ دونوں صاحبان اور ان تمام لوگوں کی محنت پہ جو بیک اینڈ پہ اس کو مزید بہتر بنانےکے لیے محنت کررہے ہیں۔۔
500_F_193432430_g_Dumy_HSKSHTcvc_U7migr5a_ATf_OYUFQbl.jpg


میری طرف سے آپ صاحبان کو انتظامیہ ٹیم ،اور تمام محفلین کو بہت بہت مبارکباد۔۔
ms-files.jpg


204014.gif

آپ کے لیے نبیل بھائی
TIL613TD.jpg

SolidFarawayGrunion.gif


ابن سعید بھیا
teddy-bear-with-flowers-mix-carnations-with-teddy-bear-flower-faster-vintage-flower-girl-dresses.jpg

io3z3yce0fc.gif

اللہ پاک سے خصوصی دعا ہے ۔۔اللہ پاک اردو محفل کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
اگر وہم ہے تو اس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہ تھا۔ ;)
اگر یقین نہیں تو یقین دلانا اپنا شیوہ نہیں:p
اگر شک ہے تو اللہ برکت دے۔ :ROFLMAO:
اگر آپ ہاں یا ناں میں جواب دیتے تو بھی کافی تھا۔ خیر اسی بدولت آپ نے اتنی اچھی باتیں لکھیں۔ شکریہ۔
مزید یہ کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ آپ نے نہیں لکھا ہے۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی کیا علیحدہ فورم میں پرانے مراسلے بھی شامل کیے جائیں گے یا از سرِ نو شروع کیا جائے گا؟
اور وہی پرانے مراسلے مرکزی فورم پر read only بھی ہوں گے؟

کچھ انتظار فرما لیں۔ میں جلد ہی علیحدہ مراسلے میں ان معاملات کی تفصیل فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ :)
 

ام اویس

محفلین
بانیان محفل ، منتظمین اور تمام محفلین کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اردو محفل دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر آپ ہاں یا ناں میں جواب دیتے تو بھی کافی تھا۔ خیر اسی بدولت آپ نے اتنی اچھی باتیں لکھییں۔ شکریہ۔
مزید یہ کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ آپ نے نہیں لکھا ہے۔
دھیرج دوستا دھیرج۔ ہم نے بہت ہی ہلکے پھلکے انداز میں مراسلہ لکھا ہے۔ شغل ہی مقصود تھا۔ :)

شاید میں نے ایسا قلم دیکھا نہ ہوگا۔ اس قلم کی نب فاؤنٹین پین جیسی لگی مجھے۔
یہ فاؤنٹین قلم ہی ہے۔

یہ فاؤنٹین پین ہی ہے۔ روشنائی بھی نظر آ رہی ہے۔ یہ تو نین بھائی ہی کنفرم کر سکتے ہیں۔
ویسے کیا پین کو قلم نہیں کہہ سکتے؟؟ :)
یہ ایسے قلم ہیں جن کے ساتھ روشنائی کی ایکسٹرا "کارٹیجز" آتی ہیں۔ اور پرانی ختم ہونے پر پھینک کر نئی لگا سکتے ہیں۔

یہ تو نین بھائی ہی کنفرم کر سکتے ہیں
تفصیل حاضر کر دی ہے حضور۔ استعمال کر کے دیکھیے۔ تجربہ برا نہ ہوگا۔ بہت مزے کا قلم ہے۔ اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ پیدائشی رواں ہے۔ گو کہ میں نے چونکہ گھسیٹے مارے ہیں تو درمیان درمیان سے رواں شاید آپ کو نہ لگے۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس یادگار اور بے پناہ مسرت کے موقع پر سب کو بہت بہت مبارکباد........
ایک چھوٹا سا پودا لگایا گیا جو کہ اب ایک سایہ دار گھنے درخت میں ڈھل گیا یے جس کی چھاؤں میں بیٹھ کر ہم خوب لطف اٹھاتے ہیں
سیکھتے ہیں، سکھاتے ہیں
نبیل بھیا ابن سعید بھیا آپ دونوں کو بطور خاص مبارکباد کہ آپ کی اس محنت نے ہمیں ایسا معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا.......
تمام محفلین کو مبارکباد کہ آپ کی وجہ سے کسی نے صرف ایک بات بھی اچھی سیکھی اور کسی کے علم میں اضافہ ہوا تو وہ آپ کے لیے دنیا و ما فیہا کی نعمتوں سے بڑھ کر ہے....

محفل ہمیشہ ترقی اور معیار کے راستے پر گامزن رہے .... آمین!
:)
 

Ukashah

محفلین
میری اور مجلس فورم کی جانب سے بھی محفل فورم ، بانی محفل نبیل بھائی ، ابن سعید بھائی اور ان کی ٹیم کودوملین پیغامات کی تکمیل پر بہت بہت مبارکباد ۔
اللہ عزوجل کامبابیوں کا یہ سفر یونہی جاری رکھے ۔
 
Top