محفل فورم پر دو ملین پیغامات مکمل ہونے کے موقعے پر

محمدظہیر

محفلین
تمام محفلین بشمول اراکین عملہ کو میری جانب سے بیس لاکھ مراسلہ جات کا سنگ میل عبور کرنا بہت بہت مبارک ہو :)
محفل کی مستقبل کے حوالے سے جو منصوبہ بندی کی گئی ہے، امید ہے جلد از جلد یہ پایہ تکمیل کو پہنچے گی :)
 
کیا اسے واقعی دریا قرار دیا جا سکتا ہے؟
دریا تو خیر یہ بس نام کا ہے، لیکن اردو میں ایسی بحری ساختوں کے لیے جو اصطلاحات رائج ہیں ان میں ابہام پایا جاتا ہے اور توضیحی الفاظ ساتھ شامل کرنے کے تردد میں کون پڑے، لہٰذا ہم دریا ہی لکھ دیا کرتے ہیں۔ ایلیزابیتھ ریور کے معاملے میں تو نام کی بھی رعایت مل جاتی ہے۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذرا گراف بھی اپڈیٹ کر دیں پلیز، پچھلے دو دنوں میں "شدید" پوسٹنگ ہوئی ہے!:)

آج کی شماریات کے لیے آپ کو تاریخ بدلنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ :)
ڈیلی شماریات دن کے آخر میں اپڈیٹ ہوتی ہیں، اور ہر گھنٹے کی لائیو شماریات کا بندوبست نہیں ہے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
کچھ مس کر دیا ہم نے۔۔ ؟ :whistle:
اس قدر متجسس ہونے کا فائدہ نہیں، کیا خبر "بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا" جیسا کوئی معاملہ ہو! :) :) :)
جی بالکل ایسا ہی معاملہ ہے۔۔۔
زلفی صاحب نے ہمارا نام اس طرح استعمال کیا جیسے ہم نے پتا نہیں کیا کیا۔۔۔
اس کا مداوا کرنا ان پر اخلاقی لحاظ سے واجب ہے۔۔۔
حالاں کہ یہ عدنان صاحب ہیں جو محفل کے اوٹ پٹانگ شتونگڑے بے دھڑک استعمال کرتے ہیں۔۔۔
استدلال یہ دیتے ہیں کہ محفل پر شتونگڑے موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں استعمال بھی ضرور کریں۔۔۔
حالاں کہ ان سے عرض کیا جاچکا ہے کہ ہر شتونگڑا استعمال کرنے کے لیے نہیں ہوتا۔۔۔
دیکھا عدنان بھائی آپ کا کیا ہم نے بھگتا!!!
:brokenheart2::brokenheart2::brokenheart2:
 

نایاب

لائبریرین
محترم منتظمین کرام اور ہم سب اراکین اردو محفل کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا ہماری اردو محفل کو سدا آباد رکھے آمین
بہت دعائیں
 

سید رافع

محفلین
کچھ مس کر دیا ہم نے۔۔ ؟ :whistle:

یعنی جس دن عمران بھائی نے بوسہ سمجھا گیا سجدہ کیا، ہم نے ایک لڑی لکھنے کا ارادہ کیا۔ جوں ہی سرورق کو دیکھا تو پسندیدہ فارسی اشعار کی لڑی اوپر چڑھتی چلی جا رہی تھی۔ اب طبعیت کبھی فارسی اشعار کی لڑی کی طرف جاتی اور کبھی بوسے کی طرف۔ :) سوچا کہ بوسے کے متعلق فارسی میں لکھ دوں۔ لیکن وہ تو اردو سے بھی خراب تھی سو اردو میں ہی لکھ ڈالی۔ سو موجودہ محفل کافی ہجیان انگیز ہے۔ :)
 
Top